عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کینسر سے متعلق ایک کتاب کا ورچوولی طورپر اجراء کیا، جسے مشہور ڈاکٹر اشوک وید نے ادارت کی ہے

Posted On: 20 AUG 2020 8:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،20اگست2020:  مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے جو خود ایک ماہر ذیابیطس  ہے اور میڈیکل پروفیشنل ہیں، کینسر سے متعلق ایک کتاب کا آج  ورچوولی طورپر اجراء کیا ، جسے مشہور ڈاکٹر اور پدم شری ایوارڈ یافتہ اشوک  کے ویدنے مرتب کیا ہے۔اس کتاب کا اجراء آج سے شروع ہونے والی رسولیوں کی تحقیق کے علم سے متعلق تین روزہ ورچوول کانفرنس کے ایک  خصوصی اجلاس کے دوران کیا گیا۔

 

Description: image001AREH.jpg

 

بھارت میں بیماری کے بدلتی ہوئی تصویر کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں ذیابیطس ، ہائپرٹینشن، کورونری ، دل کی بیماری اور کینسر جیسی بیماریوں میں اضافے کے ساتھ متعدی  بیماریوں سے لے کر غیر متعدی بیماریوں میں ایک خاطر خواہ تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ ہم کووڈ جیسی عالمی وبا ء سے اچانک گھر گئے ہیں، جوان لوگوں کے لئے زیادہ خطرناک ثابت ہوئیں ہیں ، جو پہلے سے ہی  ان  بیماریوں سے دو چارتھے۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ ملک بھر میں کینسر کا پھیلاؤ تیزی سے بڑھا ہے اوراس نے مختلف اعضاءپر اثر ڈالنا شروع کردیا ہے۔ مثال کے طورپر جموں وکشمیر خصوصاً وادی میں معدے اور آنت سے متعلق اور پھیپھڑوں کے کینسر کے معاملات زیادہ بڑھے ہیں۔شمال مشرقی خطے میں سراور گردن  کے کینسرکے مرض سے سب سے زیادہ جانیں جاتی ہیں۔

یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے نیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ مشن شروع کئے جانے کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ  یہ ہر بھارتی شہری کو ایک منفرد صحت شناخت فراہم کرے گا، جسے وہ حفظان صحت کی معلومات آسانی سے حاصل کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت اور ای-سگریٹ پر پابندی کے ساتھ صحت سے متعلق اہم اقدامات مودی حکومت کی ترجیحات میں شامل رہی ہیں۔

 

********

 

 

م ن۔ ۔ن ع

(21.08.2020)

(U: 4700)



(Release ID: 1647552) Visitor Counter : 128