وزارت خزانہ

ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم کے تحت ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم کے قرضے تقسیم کیے گیے

Posted On: 20 AUG 2020 11:19AM by PIB Delhi

100فیصد ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم کے تحت 18 اگست 2020 تک ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم کے قرضے منظور کیے گیے ہیں، جن  میں سے ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم کے قرضے پہلے ہی تقسیم کردیے گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یہ قرضے سرکاری اور نجی سیکٹروں کے بینکوں کی طرف سے منظور کیے گئے ہیں اور بھارت سرکار کی جانب سے قرضوں کی اس اسکیم کو ضمانت دی گئی ہے۔ حکومت نے ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس) کا اعلان اتم نربھر بھارت پیکیج کے ایک حصے کے طور پر کیا ہے، جس کا مقصد مختلف سیکٹروں خاص کر ایم ایس ایم ای کو قرض فراہم کرکے کووڈ19 کے سبب کئے گئے لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی مشکلات کو کم کرنا ہے۔

سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے بینکوں کی طرف سے منظور کئے گئے اور تقسیم کئے گئے کل قرضوں کی تفصیلات حسب ذیل ہے۔

3.jpg

ای سی ایل جی ایس کے تحت سرکاری سیکٹر کے بینکوں (پی ایس بی) نے 76044.44 کروڑ روپے کے قرضے منظور کیے، جن میں سے 56483.41 کروڑ روپے پہلے ہی تقسیم کردیے گئے ہیں، جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کے بینکوں نے 74715.02 کروڑ روپے کے قرضے منظور کیے جن میں سے 45762.36 کروڑ روپے پہلے ہی تقسیم کردیے گئے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت چوٹی کے قرض دینے والوں میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کینرا بینک وپنجاب نیشنل بینک (پی این بی)، بینک آف انڈیا، یونین بینک آف انڈیا اور ایچ ڈی ایف سی بینک لمییڈ شامل ہیں۔

12پبلک سیکٹر کے بینکوں کی طرف سے منظور کیے گئے اور تقسیم کیے گئے قرضوں کی تفصیلات حسب ذیل ہیں۔

4.jpg

بینک کے اعتبار سے- ای سی ایل جی ایس (18 اگست 2020 تک)

5.jpg

 

...............................................................

 

                                                                                                          م ن، ح ا، ع ر

U-4689



(Release ID: 1647502) Visitor Counter : 213