محنت اور روزگار کی وزارت
جناب سنتوش گنگوار نے لیبر بیورو کا لوگو لانچ کیا ، کہا کہ ڈاٹا بیس پالیسی سازی کے لئے بہت اہم ہے
Posted On:
20 AUG 2020 2:52PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،20 اگست / محنت اور روز گار کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب سنتوش کمار گنگوار نے آج یہاں شرم شکتی بھون میں محنت اور روزگار کی وزارت کے سکریٹری جناب ہیرا لال سماریا ، محنت لیبر بیورو کے ڈائریکٹر جنرل جناب ڈی پی ایس نیگی اور وزارت کے اعلیٰ عہدیداروں کی موجودگی میں محنت اور روز گار کی وزارت کے دفتر ، لیبر بیورو کے ویژن اور مقاصد کو اجاگر کرنے کی خاطر ایک با ضابطہ لوگو لانچ کیا ۔
اس کے لئے کی گئی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے محنت کے وزیر نے کہا کہ لیبر بیورو کا قیام 1941 ء میں شملہ میں کوسٹ آف لیونگ کے ڈائریکٹوریٹ کے طور پر کیا گیا تھا ، جس کا مقصد یکساں بنیاد پر ملک کے اہم مرکزوں کے لئے فیملی بجٹ کی جانچ کروانے اور کوسٹ آف لیونگ کے عدد اشاریہ کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرنا تھا ۔ محنت سے متعلق پالیسی کی تشکیل کے تعلق سے محنت سے متعلق زیادہ اعداد و شمار کی ضرورت محسوس ہونے کے بعد کچھ دیگر کاموں کو جوڑتے ہوئے کوسٹ آف لیونگ ڈائریکٹوریٹ کو پھر سے تشکیل دے کر یکم اکتوبر ، 1946 ء کو لیبر بیورو قائم کی گئی ۔ اپنے قیام کے بعد سے لیبر بیورو ملک گیر سطح پر محنت کے مختلف پہلوؤں پر اعداد و شمار کو یکجا کرنے ، اُن کا تجزیہ کرنے اور اُس کی تشہیر میں مصروف ہے ۔
جناب گنگوار نے لیبر بیورو کو اپنی سرگرمیوں کو پوری طرح ڈجیٹلائزڈ کرنے اور اپنے روز مرہ کے کاموں کے ذریعے ڈاٹا اینالاٹکس اور مصنوعی ذہانت کے استعمال میں اپنا دائرہ بڑھانے پر زور دیا ہے ۔
جناب گنگوار نے پالیسی کی تشکیل میں ڈاٹا بیس کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ اور درست ڈاٹا دستیاب کرنے کے لئے اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کا استعمال بڑھانے پر زور دیا ۔ کاغذ کے بغیر کام کاج کو جلد ہی آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے ، اِس یقین کا اظہار کیا کہ ڈجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت بہت کم وقت میں وسیع ڈاٹا کو یکجا کرنے اور اُن کا تجزیہ کرنے میں مدد کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت روز گار فراہم کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے اور اِس مقصد کے لئے درست اعداد و شمار بڑی اہمیت کے حامل ہیں ۔
اس موقع پر محنت اور روز گار کے وزیر جناب سنتوش کمار گنگوار اور وزارت میں سکریٹری ہیرا لال سماریا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایک صدی پرانے 44 محنت کے قوانین کو چار دفعات میں شامل کیا جا رہا ہے ۔ ان میں سے ایک تنخواہ سے متعلق دفعہ پہلے ہی قانون بن چکی ہے اور تین دفعات ، سماجی سکیورٹی ، صنعتی تعلق اور پیشہ ورانہ سکیورٹی ، صحت اور کام کرنے کے مقام پر تحفظ پہلے ہی لوک سبھا میں پیش کئے جا چکے ہیں اور ان کے قانون بنتے ہی بھارت " کاروبار کرنے میں آسانی " کی درجہ بندی میں بہت اوپر آ جائے گا ۔ اس سے بھارت سرمایہ کاری کے لئے ایک پسندیدہ مقام بن سکے گا ۔ اس لئے لیبر بیورو کو تمام ضروری امور کے لئے جامع طریقے سے ڈاٹا یکجا کرنا چاہیئے ۔ اس کے لئے لیبر بیورو کو قانونی اختیار دینے کے لئے اصول مرتب کئے جائیں گے ۔
محنت کے سکریٹری نے بھی لیبر بیورو کو اپنا 100 فی صد ڈجیٹلائزیشن کرنے اور سروے کرنے والے اور جائزہ لینے والوں کے لئے اعداد و شمار تیار کرنے کو کہا ۔ انہوں نے بیورو کو محنت کے قوانین میں اصلاحات کے پیش نظر اعداد و شمار یکجا کرنے کے لئے تیار رہنے کو کہا ۔
لیبر بیورو کا نیا لانچ کیا گیا لوگو بتاتا ہے کہ لیبر بیورو ایک ڈاٹا پر مبنی ادارہ ہے ، جو ورکروں اور کام سے متعلق اعداد و شمار پر کام کرتا ہے ۔ یہ لوگو لیبر بیورو کے تین مقاصد یعنی درستگی ، جائز ہونے اور بھروسہ مند اعداد و شمار کی نمائندگی کرتا ہے اور اس کے لئے بیورو مسلسل کوشش کرتا ہے کہ درست اعداد و شمار کو یکجا کیا جا سکے ۔ نیلے رنگ کا دائرہ ایک مسلسل چکر ہے ، جو کام کے تئیں عزم کی نمائندگی کرتا ہے ، نیلے رنگ کا انتخاب یہ بتاتا ہے کہ بیورو محنت کش مزدوروں کے ساتھ کام کرتا ہے ، گراف کو تنہا بڑھتا نہیں دکھایا گیا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اصل دنیا میں اعداد و شمار میں اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے کیونکہ یہ بنیادی حقیقت کا اظہار کرتا ہے ۔ قومی پرچم کے رنگوں سے میل کھاتا ہوا ایک ترنگا گراف ، گیہوں کے دانوں کے ساتھ زراعت میں محنت کے پھل کو دکھاتا ہے اور اسے لوگوں میں بڑی خوبصورتی سے رکھا گیا ہے ۔
لیبر بیورو کا کام اہم اقتصادی اشاریوں جیسے صنعتی ورکروں کے صارفین کی قیمت کا عدد اشاریہ ، زراعت اور دیہی مزدوروں کی تعداد برائے صنعت ، زراعت اور دیہی مزدوروں کا کام ، اُن کی اجرتوں کی شرح اور روز گار کے متعلق اعداد و شمار ، بے روز گاری ، صنعتی تعلق ، سماجی اقتصادی صورتِ حال ، منظم اور غیر منظم صنعتی شعبے میں مزدوروں کی سماجی اقتصادی صورتحال وغیرہ کو یکجا کرنا ہے ۔ لیبر بیورو مزدوروں سے متعلق اعداد و شمار کے شعبے میں قومی سطح کا ایک اعلیٰ ادارہ ہے ، جو لیبر سے متعلق تحقیق ، نگرانی ، تجزیہ اور تربیت وغیرہ کے اہم کام انجام دیتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 4681
(Release ID: 1647496)
Visitor Counter : 249