بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے سیمنس لمیٹڈ کے ذریعہ سی اینڈ ایس الیکٹرک لمیٹڈ کے مجوزہ حصول کی منظوری دی

Posted On: 20 AUG 2020 5:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 اگست :

ہندوستان کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے سیمنس لمیٹڈ کے ذریعہ سی اینڈ ایس الیکٹرک لمیٹڈ کے مجوزہ حصول کی منظوری دی ہے۔ مجوزہ امتزاج میں سیمنز لمیٹڈ (سیمنز انڈیا) کے ذریعہ سی اینڈ ایس الیکٹرک لمیٹڈ (سی اینڈ ایس) کے 100 فیصد حصص پونجی کا حصول شامل ہے۔

مجوزہ امتزاج کے بند ہونے کے وقت سی اینڈ ایس کے کاروبار کے دائرہ میں کم وولٹیج (ایل وی) سوئچ گیئر اجزاء اور پینلز ، ایل وی اور میڈیم وولٹیج (ایم وی) پاور بسبرس کے ساتھ ساتھ سی اینڈ ایس کے تحفظ اور میٹرنگ کے آلات شامل ہوں گے۔ سی اینڈ ایس کے کچھ دوسرے کاروبار جیسے ایم وی سوئچ گیئر اور پیکیج سب اسٹیشن ، لائٹنگ ، ڈیزل جنریٹنگ سیٹ ، انجینئرنگ ، خریداری اور تعمیراتی کاروبار اور "ایٹاکوم" بسبرس کے کاروبار کو موجودہ سی اینڈ ایس کے پروموٹروں کے ذریعہ برقرار رکھا جائے گا۔

سیمنز انڈیا بجلی کی پیداوار اور تقسیم ، عمارتوں اور تقسیم شدہ توانائی کے نظاموں کے لئے انٹلی جنٹ انفراسٹرکچر اور عمل اور مینوفیکچرنگ صنعتوں میں آٹومیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے شعبوں پر مرکوز ہے۔ یہ ریل اور سڑک ٹرانسپورٹ کے لئے اسمارٹ نقل و حمل کا حل اور اسمارٹ شہروں کے لئے بنیادی ڈھانچے کا حل بھی فراہم کرتا ہے۔

سی اینڈ ایس برقی سوئچ گیئر ، بجلی کی حفاظت اور بجلی کی تقسیم کے مختلف سامان تیار کرتا ہے۔ سی اینڈ ایس کا برقی ٹھیکیداری کا کاروبار بھی ہے جو صنعتی اور تجارتی بجلی کاری ، سب اسٹیشنوں اور پاور پلانٹس کے لئے فوری حل پیش کرتا ہے۔ اس کے علاوہ سی اینڈ ایس گرڈ سے منسلک شمسی فوٹو وولٹائک پاور پلانٹس کے ڈیزائن اور اس پر عملدرآمد میں بھی مصروف ہے۔

 

************

م ن۔ن ا ۔م ف 

U: 4695



(Release ID: 1647489) Visitor Counter : 149