کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
فارما سیو ٹیکلز کے محکمے نے ادویات سازی کے شعبے میں گھریلو صلاحیت سازی کے لئے معقول ماحول تیار کرنے کے مقصد سے کئی اقدامات کئے ہیں:جناب گوڑا
حکومت نے ملک بھر میں تین بلک ڈرگ پارک اور چار میڈیکل ڈیوائس پارک تیار کرنے کے لئے اسکیمیں شروع کی ہیں
بلک ڈرگ اور میڈیکل ڈیوائس پارکوں سے مجموعی طور پر 77900 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے راغب ہونے کی توقع ہے،اس سے تقریباً2 لاکھ 55 ہزار روزگار پیدا ہوسکتے ہیں: جناب گوڑا
Posted On:
20 AUG 2020 2:23PM by PIB Delhi
کیمکلز اور فرٹیلائز کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدا نند گوڑا نے کہا ہے کہ ان کے فارما سیو ٹیکلز کے محکمے نےادویات سازی کے شعبے میں گھریلو صلاحیت سازی کے لئے معقول ماحول تیار کرنے کے مقصد سے کئی اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کی فارما صنعت نہ صرف ہندوستان کے لئے بلکہ پوری دنیا کے لئے ایک اثاثہ ہے۔ اس نے خصوصی طور پر ترقی پذیر ممالک کے لئے ادویات کی لاگت کم کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔
آتم نربھر بھارت کے لئے میڈ ٹیک کاراستہ تیار کرنے کے لئے سی آئی آئی کی 12 ویں میڈ ٹیک عالمی سربراہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوڑا نے کہا کہ ادویات کے معاملے ملک کو مضبوط بنانے کے لئے حکومت ادویات کے شعبے میں آتم نربھرتا کے لئے عہد بند ہے۔ حکومت نے ملک بھر میں تین بلک ڈرگ پارک اور چار میڈیکل ڈیوائس پارک تیار کرنے کے لئے اسکیمیں شروع کی ہیں پارکوں میں عام بنیادی ڈھانچہ سہولتیں تیار کرنے کے لئے مرکزی مدد میں اضافہ کرنے کے علاوہ مرکزی حکومت ان پارکوں میں بلک ڈرگ اور میڈیکل آلات تیار کرنے کے لئے پروڈکشن سے منسلک تحریک( پی ایل آئی) بھی دے گی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت مالی سال 2021-22 سے پانچ سال کی مدت یعنی 2025-26 تک 3420 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت کے ساتھ اضافہ کرنے والی فروخت پر پانچ فیصد کی شرح سے محرک فراہم کرائے گی۔ فارما سیو ٹیکلز محکمے نے 27 جولائی 2020 کو اس اسکیم کے لئے یونٹوں کے انتخاب کے لئے اندازہ قدر کے معیار جاری کردیئے ہیں۔ درخواستیں داخل کرانے کے لئے 120 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنیوں نے لئے اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا یہ صحیح وقت ہے۔
پروڈکشن کو تحریک دینے اور عام بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کی دو رخی حکمت عملی سے پروڈکشن کی لاگت میں کمی آجائے گی۔ اس سے گھریلو کمپنیاں بیرونی ممالک میں کمپنیوں کے مسابقت کرسکے گی اور اس سے انہیں کاروبار کے لئے برابر کے مواقع حاصل ہوں گے۔ جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی صحیح پالیسیوں کی وجہ سے دو تین سال کی مدت میں ادویات سازی کاشعبہ نہ صرف گھریلو ضرورتوں کو پورا کرنے میں بلکہ کم لاگت اور اعلی معیار والی ادویات اور طبی آلات کی عالمی مانگ کو پورا کرنے میں بھی آتم نربھر ہوجائے گا۔
جناب گوڑا نے بتایا کہ بلک ڈرگ اور میڈیکل ڈیوائس پارک تیار کئے جانے کی اسکیم سے تقریباً77900 کروڑ روپے مجموعی سرمایہ کاری کے راغب ہونے کی توقع ہے اور اس سے تقریباً 2 لاکھ 55 ہزار روزگار پیدا ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا‘‘ محض طبی آلات کے شعبے میں بھی40 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوسکتی ہے جس سے روزگار کے ایک لاکھ چالیس ہزار مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔
****
(ا گ ۔رض)
U- 4680
(Release ID: 1647290)
Visitor Counter : 153