عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نیشنل ریکروئٹمنٹ ایجنسی (این آر اے )کے قیام کو وزیراعظم جناب نریندر مودی کا تاریخی فیصلہ بتایا
Posted On:
19 AUG 2020 5:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19اگست 2020/ شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادنہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ آج کہا کہ عام اہلیت امتحان کے انعقاد کے لئے نیشنل ریکروئٹمنٹ ایجنسی کے قیام کا مرکزی کابینہ کا فیصلہ مرکزی حکومت کی نوکریوں میں بھرتی کے میدان میں تاریخی ، دوراندیش اور انقلابی اصلاح ہے۔ یہاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ حکومت کے بھرتی عمل میں بنیادی تبدیلیاں لے کرآئے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ریکرئٹمنٹ ایجنسی (این آر اے) نام کا کثیر ایجنسی تنظیمی گروپ بی اور سی (غیر تکنیکی) عہدوں کے لئے امیدواروں کی جانچ /چھٹنی کے لئے عام اہلیت امتحان منعقد کرائے گا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ اس قدم سے نہ صرف بھرتی ، انتخاب اور نوکری میں پلیس منٹ آسان ہوگا، بلکہ مجموعی طور سے زندگی میں آسانی کو یقینی بنائے گا۔ اس کےتحت کل ایک ہزار مراکز کھولے جائیں گے ، ہر ضلع میں ایک مرکز ہوگا، جہاں پر امیدوار امتحان دے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس قدم سے دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں رہنے والوں اور خصوصی طور سے امیداواروں کو کافی مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ ان کے تجزیے کے وقت میں اور وسائل میں بھی بچت ہوگی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ این آر اے اگلے سال سے وجود میں آجائے گی اور اس کا صدر دفتر دہلی میں ہوگا۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ ریاستی سرکاروں کو بھی کوآپریٹیو اتحاد کے سچے جذبے کے ساتھ اس سے جڑنے کا مشورہ دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں نجی شعبے بھی این آر اے سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ این آر اے میں وزارت ریل ، وزارت خزانہ، مالی سروس شعبہ ، ایس ایس سی ، آر آر بی اور آئی بی پی ایس کے نمائندہ ہوں گے۔ یہ تصور کیا گیا ہے کہ این آر اے مرکزی حکومت کے بھرتی نظام میں خصوصی طور پر ٹکنالوجی اور سب سے اعلی عملوں یانظاموں کو لانے والا ایک خصوصی ادارہ ہوگا۔
ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے کہا کہ این آر اے کے تحت ہر سال دو امتحان منعقد کئےجائیں گے اور امیدواروں کے نمبر تین سال کے لئے جائز یا مصدقہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا، ہندی اور انگریزی کے علاوہ مقررہ وقت میں آگے بارہ زبانوں میں امتحان منعقد کرائے جائیں گےا ور آئین کی 8ویں فہرست میں مذکورہ تمام زبانوں میں انہیں کرانے کی کوشش کی جائے گی۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ بھرتی امتحان ، امیدواروں کے ساتھ ہی متعلقہ بھرتی ایجنسیوں پر بوجھ کے مساوی ہوتا ہے۔ اس سے بے وجہ اور بار بار خرچ ہوتے ہیں، قانون کا انتظام اور مقام سے متعلق مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس طرح کے ہر امتحان میں 2.5 کروڑ سے 3 کروڑ امیدوار حصہ لیتے ہیں، لیکن ایک عام اہلیت امتحان میں ان امیدواروں کو ایک بار ہی حصہ لینا ہوگا اور اعلی سطح کے امتحان کے لئے ان تمام بھرتی ایجنسیوں میں درخواست دینا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اعلی سطح کے امتحان کے لئے کسی یا ان تمام بھرتی ایجنسیوں میں درخواست دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایجنسی سبھی امیدواروں کے لئے ایک وردان کے مساوی ہوگی۔
این آر اے پر انگریز ی میں جانکاری کے لئے یہاں کلک کریں۔
این آر اے پر ہندی میں تفصیلی معلومات کے لئے یہاں کلک کریں۔
Click here for the detailed information on NRA in English.
Click here for the detailed information on NRA in Hindi
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-4659
(Release ID: 1647269)
Visitor Counter : 115