وزارتِ تعلیم
مرکزی وزیر تعلیم نے ورچوئل طور پر طلباء کے تعلیمی فروغ سے متعلق رہنما خطوط جاری کئے
Posted On:
19 AUG 2020 7:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19 اگست :
مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک’ نے آج نئی دہلی میں طلباء کے تعلیمی فروغ سے متعلق رہنما خطوط ورچوئل طور پر جاری کئے۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ کووڈ-19 کی موجودہ وباء کے دوران وزارت تعلیم کے تحت اداروں نے مل کر کام کیا اور ڈیجیٹل ذرائع کے توسط سے اسکول کی تعلیم گھر تک بچوں تک پہنچانے کی کوشش کی۔ دستاویزات جیسے متبادل اکیڈمک کیلنڈر ، پراگیاٹا رہنما خطوط ، ڈیجیٹل ایجوکیشن۔ انڈیا رپورٹ ، نشٹھا۔ آن لائن ، وغیرہ کچھ ایسے اقدامات ہیں جو بچوں کے لئے اسکول کی تعلیم میں تسلسل برقرار رکھنے کے لئے اٹھائے گئے ہیں۔ متبادل طریقوں سے طلبا کو اسکول کی تعلیم فراہم کرنے کی کوششوں کے درمیان مختلف اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے یہ خدشات اٹھائے گئے تھے کہ وہ بچے تعلیم کیسے حاصل کریں گے جنہیں ڈیجیٹل وسائل تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ، یہ انکشاف بھی ہوا کہ گھر میں اسکول کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے ڈیجیٹل وسائل تک غیر مساوی رسائی کی وجہ سے مساوات اور شمولیت کے خدشات بچوں کی تعلیم میں کمی کا باعث بن سکتے ہیں۔
اس کے پیش نظر این سی ای آر ٹی نے موجودہ صورتحال اور وبائی مرض کے بعد کی صورتحال کے لئے بھی وزارت تعلیم کی ہدایت پر طلباء کے تعلیمی فروغ سے متعلق رہنما خطوط تیار کئے ہیں۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ یہ رہنما خطوط ، ماڈل مندرجہ ذیل تین اقسام کے حالات کے لئے تجویز کیے گئے ہیں۔ اول ، جس میں طلبہ کے پاس کوئی ڈیجیٹل وسائل نہیں ہیں۔ دوم ، جس میں طلباء کے پاس ڈیجیٹل وسائل محدود ہیں۔ آخر میں ، جس میں طلبا کو آن لائن تعلیم کے لئے ڈیجیٹل وسائل دستیاب ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ یہ رہنما خطوط کمیونٹی پر اساتذہ اور رضاکاروں کے ذریعہ بچوں کے گھر پر فراہم کئے جانے والے سیکھنے کے سامان جیسے ورک بوک ، ورک شیٹ وغیرہ حاصل کرنے کے لئے اسکول کے ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیتے ہیں۔ اس میں رضاکاروں یا اساتذہ کے ذریعہ مقامی طالب علموں کو پڑھانے، کمیونٹی سنٹر میں ٹیلی ویژن قائم کرنے اور معاشرتی فاصلاتی اصولوں کو برقرار رکھنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔
شری پوکھریال نے بتایا کہ یہ رہنما خطوط کمیونٹی کے ممبروں اور پنچایتی راج کی مدد سے کمیونٹی سنٹر میں ایک ہیلپ لائن قائم کرنے کے بارے میں بھی بات کرتے ہیں۔ اس میں والدین کو اپنے بچوں کی تعلیم میں مدد اور حصہ لینے کی طرف راغب کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تینوں ہی صورتوں میں متبادل اکیڈمک کیلنڈر کے استعمال اور اس کو نافذ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
وزیرموصوف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ رہنما خطوط ان بچوں کی مدد کریں گے جن کے پاس اپنے اساتذہ یا رضاکاروں کے ساتھ گھر پر پڑھنے کے مواقع حاصل کرنے کے لئے ڈیجیٹل وسائل نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ ، یہ ان تمام طلبہ کے سیکھنے کی خامیوں کو دور کرنے میں ہماری کوششوں میں بھی مددگار ثابت ہوں گے جو مختلف متبادل طریقوں یعنی ریڈیو ، ٹی وی ، اسمارٹ فون وغیرہ کے ذریعے گھر پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
Click here for the Students’ Learning Enhancement Guidelines:
************
م ن۔ن ا ۔م ف
U: 4662
(Release ID: 1647161)
Visitor Counter : 218