وزارتِ تعلیم

تعلیم کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے آن لائن میڈیم کے ذریعہ آئی آئی ایم رائے پور کے پوسٹ گریجویٹ کے پروگرام  کے11 ویں بیچ اور فیلو ڈاکٹرل پروگرام کے 9  ویں بیچ کے لئے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی


تعلیم کے وزیر نے ایک بڑی نئی فیکلٹی عمارت کے ساتھ ساتھ آئی آئی ایم رائے پور کی اکیڈیمک عمارت کا بھی افتتاح کیا

Posted On: 18 AUG 2020 6:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 18 اگست۔ تعلیم کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آن لائن میڈیم کے ذریعہ آئی آئی ایم رائے پور کے پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے 11 ویں بیچ اور فیلو( ڈاکٹرل) پروگرام کے نویں بیچ کے لئے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر آئی آئی ایم رائے پور کے  بی او جی چیئرپرسن جناب شیا مل گوپی ناتھ اور آئی آئی ایم رائے کے ڈائریکٹر پروفیسر بھرت بھاسکر بھی موجود تھے۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے 11 ویں بیچ اور  آئی آئی ایم کیمپس کے فیلو پروگرام ایف پی  ایم کے نویں بیچ کا خیرمقدم کیا۔ انہو ں نے آئی آئی ایم رائے پور کی اکیڈمیک عمارت کے ساتھ ساتھ بڑی نئی فیکلٹی عمارت کا بھی افتتاح کیا۔ وزیرموصوف نے ادارے کی اس بات کے لئے تعریف کی کہ اس نے طویل مدت تک سیکھنے اور ترقی کے علاوہ  لوگوں کے ساتھ مثبت وابستگی اور قیادت پر مبنی ہنر مندی کو فروع دینے پر زور دیا ہے۔ یہ ایسی خوبیاں ہیں  جو ہمارے  معاشرے اور ملک پر مثبت اثر ڈالیں گے۔

جناب پوکھریال نے بتایا کہ نئی تعلیمی قومی پالیسی 2020 اس سمت میں ایک قدم ہے۔نئی تعلیمی پالیسی 2020 کا مقصد تعلیم کے نصاب اورفن تعلیم کے ڈھانچے میں تبدیلی کرکے  ہمارے ملک کو عالمی معلوماتی سپر پاور بنانا ہے۔یہ تدریس کے سبھی سطحوں پر ٹیکنالوجی کےانضمام پر بھی زور دیتا ہے انہوں نے بتایا کہ کیسے حکومت 2035 تک اعلی تعلیم میں مجموعی ان رول مینٹ تناسب کو پچاس فیصد تک بڑھانے تک خواہش رکھتی ہے جہاں آئی آئی ایم جیسے ادارے بھی بڑھیں گے اور حکومت کے ذریعہ طے کئے گئے  ان پالیسی مقاصد کو حاصل کرنے میں اہم تعاون بھی  دیں گے۔ انہوں نے  زندگی کے نئے مرحلے کو شروع کرنے پر طلبا کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنی تقریر ختم کی اور واضح کیا کہ ملک کو جوش و جذبے کی ضرورت ہے۔لیکن اس کے لئے سماجی ذمہ داری کی جذبے کی بھی ضرورت ہوتی ہے جس  سمت میں طلبا کام کریں گے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ  کس طرح کے ادارے میں کام کرتے ہیں۔

اس کے بعد آئی آئی ایم رائے پور کے ڈائریکٹر کی طرف سے شکریہ کی تقریر پیش کی گئی۔ جس میں انہوں نے تعلیم کے وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک، وزارت تعلیم چھتیس گڑھ سرکار آئی آئی ایم رائے پور کے بورڈ آف گورنر اور آخر میں آئی آئی ایم رائے پور کو ان نئی اونچائیوں تک لے جانے میں ان کے تعاون کے لئے آئی آئی ایم رائےپور کے  اسٹاف اور فیکلٹی کے تئیں تشکر کااظہار کیا۔ پروفیسر بھاسکر نے بھی پوسٹ گریجویٹ پروگرام بیچ 2020۔ 2022 کہ طلبا کا خیر مقدم کیا اور ملک کے مستقبل کے لیڈروں کو باہر لانے کا راستہ دکھانے کے لئے ان کے والدین کا بھی شکریہ  ادا کیا۔

 

****

 ( م ن ۔ ح ا۔رض)

U- 4640


(Release ID: 1646915) Visitor Counter : 157