کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

جناب منڈاویا نے ملک میں کیمیاوی کھادوں کی دستیابی کے موضوع پر ریاستی وزرائے زراعت کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا؛کیمیاوی کھادوں کی کوئی قلت نہیں

Posted On: 18 AUG 2020 6:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،18اگست2020: کیمیاوی اشیاء وکیمیاوی کھادوں کے وزیر مملکت جناب منسکھ منڈاویا نے آج ریاستوں کے وزرائے زراعت اور کیمیاوی کھادوں کے محکموں اور وزارت زراعت کے سینئر افسران کے ساتھ ایک ورچوول میٹنگ کا اہتمام کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20200818-WA0084AMRW.jpg

 

میٹنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے جناب منڈاویا نے کہا کہ ملک میں کیمیاوی کھادوں کی کوئی قلت نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کاشت کار برادری کوکیمیاوی کھادیں وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔

وزیر موصوف نے وزارت کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ پورے ملک میں کیمیاوی کھادوں کی بہتر اور سہل سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے ریاستی انتظامیہ کے تمام افسران کے ساتھ اصل معنوں میں تال میل بناکر تعاون کریں۔

چند ریاستوں کے وزرائے زراعت نے اس میٹنگ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے شرکت کی۔کیمیاوی کھادوں کے محکمے کے سیکریٹری چھبیلیندر راؤل اور جوائنٹ سیکریٹری محکمے کے دیگر سینئر افسران کے ساتھ اس موقع پر موجود تھے۔

 

********

 

 

م ن۔ ن ع

(U: 4630)


(Release ID: 1646885) Visitor Counter : 161