اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے اقلیتی امور کی وزارت کی مفت کوچنگ اسکیموں کا فائدہ اٹھاکر سول سروسیز میں منتخب نوجوانوں کی عزت افزائی کی


مختار عباس نقوی نے کہا: ’’حکومت نے مثبت ماحول فراہم کیا ہے جس میں اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی صلاحیتیں محفوظ ہیں اور انھیں فروغ دیا جارہا ہے‘‘
مختار عباس نقوی نے کہا: ’’ان اسکالرشپ اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں میں 50 فیصد سے زیادہ لڑکیاں ہیں‘‘
جناب نقوی نے کہا کہ اقلیتی امور کی وزارت ’’نئی اڑان‘‘، ’’نیا سویرا‘‘ اسکیموں کے تحت غریب، کمزور، پسماندہ اقلیتی طبقات کے نوجوانوں کو مختلف اداروں کے توسط سے سول سروسیز، دیگر یو پی ایس سی امتحانات، میڈیکل، انجینئرنگ، بینکنگ، ایڈمنسٹریٹیو امتحانات نیز دیگر مقابلہ جاتی امتحانات وغیرہ کے لئے بڑے پیمانے پر مفت کوچنگ کی سہولت دستیاب کرارہی ہے
اس سال اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے 145 افراد باوقار سول سروسیز کے لئے منتخب ہوئے ہیں

Posted On: 18 AUG 2020 4:52PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  18 /اگست 2020 ۔ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ حکومت کے ذریعے صلاحیتوں کے فروغ، پرموشن اور پیش رفت کے لئے بڑے پیمانے پر کی گئی پختہ کوششوں کا نتیجہ ہے کہ اقلیتی امور کی وزارت کی ’’نئی اڑان‘‘ اسکیم کے تحت مفت کوچنگ حاصل کرکے غریب، کمزور، پسماندہ اقلیتی طبقات کے 22 نوجوان اس سال ملک کی سب سے باوقار سول سروسیز کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔

آج انتودیہ بھون میں اقلیتی امور کی وزارت کی ’’نئی اڑان‘‘ اسکیم کا فائدہ اٹھاکر سول سروسیز 2019 میں منتخب ہونے والے نوجوانوں کی عزت افزائی کرتے ہوئے جناب نقوی نے کہا کہ اقلیتی برادریوں کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے، لیکن اس سے قبل ایسا ماحول بنانے کی کوشش نہیں ہوئی، جس سے ان کی قابلیت کی قدر ہوسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MORX.jpg

جناب نقوی نے کہا کہ حکومت کے ذریعے بلاتفریق صلاحیتوں کے احترام امپاورمنٹ کا نتیجہ ہے کہ آزادی کے بعد پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں اقلیتی برادری کے نوجوان اعلیٰ ایڈمنسٹریٹیو سروسیز کے لئے منتخب کئے جارہے ہیں۔ اس سال بھی 145 سے زیادہ اقلیتی نوجوان سول سروسیز کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ گزشتہ تین برسوں سے اسی طرح کے حوصلہ افزا اعداد و شمار سامنے آرہے ہیں۔ یو پی ایس سی کے ذریعے منتخب یہ نوجوان اقلیتی و کمزور طبقات کے لئے رول ماڈل ہیں۔

جناب نقوی نے کہا کہ اقلیتی امور کی وزارت ’’نئی اڑان‘‘، ’’نیا سویرا‘‘ کے تحت غریب، کمزور، پسماندہ اقلیتی طبقات کے نوجوانوں کو مختلف اداروں کے توسط سے یوپی ایس سی اور دیگر انتظامی، میڈیکل، انجینئرنگ، بینکنگ، سروسیز والے امتحانات وغیرہ کے لئے بڑے پیمانے پر مفت کوچنگ کی سہولت دستیاب کرارہی ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ 2014 سے پہلے جہاں صرف 2 کروڑ 94 لاکھ اقلیتی طلباء کو اسکالرشپ دی جاتی تھی، وہیں شمولیت پر مبنی امپاورمنٹ کی موجودہ حکومت کی عہدبستگی میں گزشتہ 6 برسوں کے دوران 4 کروڑ 60 لاکھ اقلیتی طلباء کو اسکالرشپ دی گئی ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ ان اسکالرشپ اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں میں 50 فیصد سے زیادہ لڑکیاں ہیں۔ ہماری مربوط کوششوں کی وجہ سے اقلیتوں بالخصوص لڑکیوں کا اسکول ڈراپ آؤٹ ریٹ بڑے پیمانے گھٹا ہے اور اقتصادی اعتبار سے کمزور اور ضرورت مند کنبوں کے بچے اسکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

جناب نقوی نے کہا کہ ان 6 برسوں میں ’’پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم‘‘ (پی ایم جے وی کے) کے تحت اقلیتوں کی غالب آبادی والے پسماندہ علاقوں میں 34000 سے زیادہ اسکول، کالج، اسپتال، کمیونٹی  سینٹر، کامن سروس سینٹر، آئی ٹی آئی، پالی ٹیکنک، گرلس ہاسٹل، سدبھاؤنا منڈپ، ہنر ہب وغیرہ کی تعمیر کرائی گئی ہے، جبکہ 2014 سے پہلے محض 22000 ایسی سہولتوں کی تعمیر کی گئی تھی۔ 2014 سے پہلے ملک کے محض 90 اضلاع پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم کے تحت شامل تھے، وہیں اب اس کا دائرہ بڑھاکر 308 اضلاع تک کردیا گیا ہے۔

شمال مشرقی خطے (آزادانہ چارج) اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجیو بھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002M3TM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YJTK.jpg

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 4625



(Release ID: 1646817) Visitor Counter : 132