بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے کہا کہ ہمارا ہدف دنیا میں تعمیراتی ساز و سامان کا مینوفیکچرنگ ہب بننا ہے
جناب گڈکری نے بڑی صنعتوں سے ترجیح کی بنیاد پر ایم ایس ایم ای کو قابل ادا رقوم کی ادائیگی کرنے کے لئے کہا
Posted On:
18 AUG 2020 4:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 18 /اگست 2020 ۔ بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای)، سڑک نقل و حمل اور قومی شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف ملک کو دنیا میں تعمیراتی ساز و سامان کا مینوفیکچرنگ ہب بنانا ہے۔ جناب گڈکری آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ’تعمیراتی ساز و سامان، ٹیکنالوجی، کمپونینٹس اینڈ ایگریگیٹس پر سی آئی آئی کی ورچول نمائش‘ نامی ویبینار سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ خودکفالت کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں درآمدات کو کم کرنے اور آٹوموبائل شعبے میں مختلف کمپونینٹس اور کل پرزوں کی مینوفیکچرنگ کو بڑھاوا دینے کی ضرورت ہے۔ فی الحال آٹوموبائل شعبہ ایسے پرزے درآمد کررہا ہے۔ انھوں نے اس شعبے کے سبھی صنعتوں سے صنعتی گروپ، ٹیکنالوجی سینٹر، ریسرچ لیب اور ٹیکنالوجی نیز ہنرمندی کے اَپ گریڈیشن کی اپیل کی۔
جناب گڈکری نے سبھی حصص داروں کو بھارت میں ٹیکنالوجی سینٹر ڈیولپ کرنے میں ہر ممکن مدد دینے کا بھی یقین دلایا۔ انھوں نے معیار سے سمجھوتہ کئے بغیر ریسرچ، اور لاگت میں کمی لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
جناب گڈکری نے سبھی شرکاء سے کووڈ-19 کی وبا کے ذریعے درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ کووڈ-19 کے بحران کے پیش نظر پورا صنعتی شعبہ آج متعدد چیلنجوں کا سامنا کررہا ہے، لیکن ہمیں مثبت سوچ کے ساتھ ان سبھی چیلنجوں سے لڑنا ہوگا اور تعمیراتی ساز و سامان کے لئے آٹوموبائل صنعت ایک مینوفیکچرنگ ہب بنانا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ کوالٹی کے ساتھ سمجھوتہ کئے بغیر لاگت میں کمی کرکے ہی یہ ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے۔
جناب گڈکری نے ریسرچ، اختراعات اور ٹیکنالوجی اَپ گریڈیشن کی اپیل کرتے ہوئے مشترکہ کمپنیوں اور آسانی سے فنڈ اور مناسب ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے لئے بیرونی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ ایل این جی، سی این جی اور بایو ایندھن کے زیادہ سے زیادہ استعمال سے لاگت میں یقینی طور پر کمی لائی جاسکتی ہے۔ حکومت آبی راہ سمندری نقل و حمل، ریل، سڑک اور ہوائی نقل و حمل جیسے سبھی طرح کے نقل و حمل کے وسائل کو مربوط اور ڈیولپ کرنے کے بارے میں بھی کام کررہی ہے۔ ان سے یقیناً لوجسٹک لاگت کم ہوگی اور صنعتوں کو بڑے پیمانے پر مدد ملے گی۔
انھوں نے کہا کہ حکومت وزیر اعظم کے خودکفالت کے تصور کو عملی شکل دینے کے لئے پالیسیوں میں سرگرم طریقے سے تبدیلی کررہی ہے۔
جناب گڈکری نے کہا کہ ایم ایس ایم ای کی حوصلہ افزائی کے لئے ایم ایس ایم ای کی تعریف میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ان صنعتوں کے لئے قرض کی سہولت اور دیگر فنڈ کی تخلیق کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ نقل و حمل کے شعبے کے لئے ایک نئی اسکریپنگ پالیسی پر کام آگے بڑھ رہا ہے۔ حکومت ہر ممکن طریقے سے صنعتوں کو مدد دینے کے لئے تیار ہے، اس لئے صنعتوں کو اپنے اختراعاتی منصوبوں کے ساتھ آگے آنا چاہئے، تاکہ ہم آٹوموبائل شعبے میں مینوفیکچرنگ ہب بننے کے خواب کی تکمیل کرسکیں۔
جناب نتن گڈکری نے ترجیح کی بنیاد پر ایم ایس ایم ای کی بقایا رقوم ادا کئے جانے پر بھی زور دیا۔ انھوں نے بڑے صنعتوں، تجارتی گھرانوں / کمپنیوں سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو اہم خیال کریں۔ جناب گڈکری نے سی آئی آئی کے اراکین سے خوردہ پرزوں کی سپلائی کے لئے معاون اکائیوں / صنعتوں کی پیش رفت اور ترقی میں مدد کرنے کی اپیل کی۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 4624
(Release ID: 1646814)
Visitor Counter : 149