وزارت خزانہ
جزوی قرض گارنٹی اسکیم دوئم میں بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے مزید نرم روی کے ساتھ توسیع کی گئی
Posted On:
17 AUG 2020 5:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی،17 اگست ، 2020 / حکومت ہند کی طرف سے اعلان کیے گیے آتم نربھر بھارت ابھیان کے حصے کے طور پر جزوی قرضہ گارنٹی اسکیم 2.0 ، 20.05.2020 کو شروع کی گئی تھی ، جس کا مقصد این بی ایف سی / ایچ ایف سی / ایم ایف آئی کے ذریعے سرکاری شعبے کے بینکوں کی طرف سے جاری ڈبل اے اور اس سے نیچے کے درجے والے بانڈز یا کمرشیل پیپرز کی پورٹ فولیو گارنٹی فراہم کرنا ہے۔ یہ کہا گیا ہے کہ پی سی جی ایس کے تحت 45 ہزار کروڑ روپے کے بانڈز / سی پی کی خریداری کی جائے گی جس میں سے ڈبل اے / ڈبل اے درجے کے بانڈز / سی بی کی خریداری کے لیے 11250 کروڑ رو پے کے مجموعی پورٹ فولیو کا 25 فیصد تھا۔ اس کے علاوہ حکومت نے این بی ایف سی / ایچ ایف سی کی طرف سے جاری کمرشیل پیپر اور نان کنورٹیبل ڈوینچرز کی خریداری کے لیے خصوصی رقم کی اسکیم کا الگ سے اعلان کیا ہے، جس کی میچیورٹی تین مہینے تک ہوگی ، جسے مزید تین مہینے کے عرصے کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جو 30 ہزار کروڑ روپے سے تجاوز نہ کرتی ہو۔
پی سی جی ایس دوئم کے تحت پی ایس بی نے 28 کمپنیوں کی طرف سے جاری ڈبل اے / ڈبل اے کے بانڈز / سی پی اور 21262 کروڑ روپے کی رقم والے ، 62 کمپنیوں کی طرف سے جاری ڈبل اے سے نچلے درجے کے بانڈز / سی پی خریدنے کی منظوری دی ہے۔ ایس ایل ایس کے تحت 7464 کروڑ روپے کی تجویز کو منظوری دی گئی ہے۔
اسکیم کے تحت پیش رفت کو مد نظر رکھتے ہوئے اور اس حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ ڈبل اے / ڈبل اے کے درجے والے بانڈز / سی پی کے لیے مقررہ حد تقریباً پوری ہو چکی ہے۔ جبکہ کم تر درجے کے بانڈز / سی پی کے لیے ضرورت اب ختم ہوتی جا رہی ہے۔
یہ امید کی جاتی ہے کہ مندرجہ بالا ترمیم سے بی سی جی ایس دوئم کے تحت بانڈز / سی پی خریدنے میں پی ایس بی کو مزید نرمی فراہم ہو جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U – 4596
(Release ID: 1646707)
Visitor Counter : 243