مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ہرگاوں کو اگلے 1000دنوں میں آپٹیکل فائبرکیبل ( اوایف سی ) کنکٹی وٹی سے


جوڑاجائے گا:وزیراعظم جناب نریندرمودی

لکش دیپ کو بھی اگلے 1000دنوں میں سمندرکی تہہ میں آپٹیکل فائبرکیبل سے جوڑا جاناہے

Posted On: 15 AUG 2020 4:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،15 اگست  : وزیراعظم جناب نریندرمودی نے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں کہاکہ آنے والے 1000دنوں میں ملک کے ہرگاوں کو آپٹیکل فائبرکیبل سے جوڑاجائے گا۔ جناب مودی نے بتایاکہ 2014سے پہلے ملک میں صرف 5درج پنچایتیں آپٹیکل فائبرسے جڑی ہوئی تھیں ۔ پچھلے پانچ برسوں میں ملک میں تقریبا 1.5لاکھ گرام پنچایتوںکو آپٹیکل فائبرکیبل سے جوڑاگیاہے ۔ انھوں نے آگے کہاکہ ڈیجیٹل انڈیا میں دیہی بھارت اوردیہاتوں کی شراکت داری بھارت کی متوازن ترقی کے لئے بہت اہم ہے ۔ گاوؤں کو مستحکم کرنے کے لئے ہم تیزی سے اپنے آپٹیکل فائبرنیٹ کوفروغ دیں گے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ آپٹیکل فائبرنیٹ ورک اگلے 1000دن کے اند ر سبھی 6لاکھ گاوؤ ں تک پہنچ جائےگا۔

الیکٹرونکس وآئی ٹی اورمواصلات کے وزیرجناب روی شنکرپرساد نے اس اہم اعلان پر وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کا شکریہ اداکرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ انھوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا –‘‘ آج آپ نے مواصلات محکمے کو بھارت کے تمام گاووں کو اگلے 1000دنوں میں آپٹیکل فائبر نیٹ سے جوڑنے کی ذمہ داری سونپی ہے ۔ یہ ڈیجیٹل انڈیا کے لئے گیم چینجرہے ۔ آپ کی پریرناسے ہم اسے پوراکریں گے ۔’’

74ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم نے یہ بھی اعلان کیا کہ اگلے 1000دنوں میں لکش دیپ کو پانی کے نیچے سے آپٹیکل فائبرکیبل سے جوڑاجائے گا۔ انھوں نے کہاکہ ہمارے پاس تقریبا 1300جزائرہیں ۔ قوم کی ترقی میں ان کی جغرافیائی حیثیت اور ان کی اہمیت کو پیش نظررکھتے ہوئے ، ان میں سے کچھ جزائر میں نئے پروجیکٹس شروع کرنے کا کام چل رہاہے ۔ ہم نے کچھ جزائرکو تیزی سے ترقی کے لئے منتخب کیاہے ۔ انھوں نے بتایاکہ حال ہی میں انڈمان ونکوبارجزیرے کو بہترانٹرنیٹ خدمات کے لئے سمندرتہہ کیبل کے ساتھ جوڑاگیاہے اوراب لکشدیپ کو کیبل سے جوڑیں گے ۔ انھوں یہ باتیں  دہلی میں مقبول  لال قلعے سے اپنے یوم آزادی کے خطاب کے دوران کہیں ۔ اس ہفتے کی شروعات میں پی ایم نے دہلی اورچنئی جیسے شہروں میں مل رہی انٹرنیٹ خدمات کے طرز پر مرکز کے زیرانتظام علاقوں ( یوٹی ) انڈمان اور نکوبار جزیرے کے لئے تیزرفتاربراڈبینڈ کنکٹی وٹی متعین کرنے کے لئے چنئی اور انڈمان اورنکوبار کے درمیان اب تک کے پہلے سمندرتہہ آپٹیکل فائبرلنک کا افتتاح کیا۔

لکشدیپ جزائرمیں تیزرفتارانٹرنیٹ خدمات کا اعلان کرتے ہوئے ، جناب پرساد نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج وزیراعظم نے ان جزائر میں پانے کے نیچے سے (سمندرتہہ ) آپٹیکل فائبرکنکٹی وٹی فراہم کرنے کے لئے 1000دنوں کا نشانہ مقررکیاہے ۔ انڈمان اورنکوبار جزائر کی طرح ہی مواصلات محکمہ، وزارت مواصلات لکشدیپ کو بھی کیبل سے جوڑنے کے کام کو تیزی سے پوراکرے گا۔

گاوؤں کو اوایف سی کنکٹی وٹی اور لکش دیپ جزائرکو سمندرتہہ اوایس سی سے جوڑنے سے دیہی علاقوں /گاوؤں اورلکشدیپ میں رہنے والے لوگوں کو سستی اور بہترکنکٹی وٹی ملنے میں مددملے گی ۔ اس سے ڈیجیٹل انڈیا کے سبھی فائدوں خصوصا آن لائن تعلیم ، مواصلاتی ادویہ ، بینک نظام ، آن لائن تجارت میں اصلاح اور سیاحت کوفروغ اورترقی کو بڑھاوادینے وغیرہ میں بھی مدد ملے گی ۔

*************

( م ن  ۔  ع س۔ع آ)

U-4579



(Release ID: 1646421) Visitor Counter : 230