قبائیلی امور کی وزارت

جناب ارجن منڈا  17 اگست 2020  کو قبائلی صحت اور تغذیہ سے متعلق پورٹل  ’’سواستھیہ ‘‘کو ای- لانچ کریں گے

Posted On: 14 AUG 2020 6:05PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی17اگست 2020۔قبائلی امور کے مرکز ی وزیر جناب  ارجن منڈا اپنی طرح کے پہلے قبائلی صحت اورتغذیہ سے متعلق پورٹل  ’’سواستھیہ‘‘ کو 17  اگست 2020  (بروز پیر ) کو ای –لانچ کریں گے ۔ یہ پورٹل  بھارت کی قبائلی آبادی   کی صحت اورتغذیہ کی صورتحال   کے لئے  ایک ہی مقام پرفراہم کرایا جانے والا حل ہے ۔اس موقع پر وزیر مملکت محترمہ رینوکاسنگھ  سروتا  بھی موجود ہو ں گی۔ مہارت کے مرکز پیرا مل سواستھیہ  کے تعاون سے قبائلی امور کی وزارت نے قبائلی صحت اورتغذیہ  سے متعلق  پورٹل ’سواستھیہ ‘تیار کیا ہے جو کہ    ایک ہی مقام پر درجہ فہرست قبائل سے متعلق قبائلی صحت اورتغذیہ کے بارے میں تمام معلومات فراہم کرانے والا سولیوشن ہے۔

          ’’سواستھیہ ‘‘  بھارت کی قبائلی آبادی کی صحت اورتغذیہ سے متعلق معلومات فراہم کرانے والا اپنی نوعیت کا پہلا جامع پروگرام ہے۔اس میں ڈیش بورڈ ،  معلومات کا ذخیرہ ، پارٹنر زمرہ   ،  سکل سیل ڈزیز   (ایس سی ڈی )  سپورٹ سینٹر  شامل ہیں ۔ ایس سی ڈی سپورٹ سینٹر  اورسکل سیل  مرض والے  یا اس کے رجحان والے لوگوں کی اپنا اندراج کرانے کے لئے حوصلہ افزائی کرے گا۔ امید ہے کہ یہ پورٹل  اب موجودہ معلومات کی کمی کو پورا کرے گا اور  کئی کاموں کے لئے تحریک دے گا جن سے آخر کار بھارت کی قبائلی آبادی کی صحت اورتغذیہ کی صورتحال میں  مجموعی طورپر  بہتری آئے گی۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔اگ۔رم

4577U-



(Release ID: 1646417) Visitor Counter : 205