سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

جناب تھاور چند گہلوت نے ویب کاسٹ کے ذریعہ 272 ضلع کلکٹروں اور 31 ریاستی سکریٹریوں کے مجمع کو جو ’نشہ مکت بھارت ابھیان‘ میں شامل ہیں، سے خطاب کیا


ریاستی حکومتوں اور 272 ضلع کلکٹرس ، 15 اگست 2020 کو ’’نشہ مکت بھارمہم‘‘ کا آغاز کریں گے، جو 7 ماہ کے لئے 31 مارچ ، 2021 تک چلائی جائے گی

Posted On: 14 AUG 2020 6:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14 اگست  2020/ٍٍ    تفویض اختیارات اورسماجی انصاف کے مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت نے آج یہاں272  ضلع کلکٹرس ، 31 ریاستی سکریٹریوں، 500 سے زیادہ غیر سرکاری تنظیموں/ وی اوز، نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے افسران،  این ڈی ڈی ٹی سی کےڈاکٹروں اور افسران ، ایمس (اے  آئی آئی ایم ایس)اور نشہ مکت بھارت مہم میں شامل افسران کے ایک بڑے مجمع سے مذکورہ مہم کے آغاز کو اہم تحریک دینے کی غرض سے این آئی سی  کے ویب کاسٹ کے ذریعہ خطاب کیا۔ انہوں نے اس موقع پر مہم کے 4 بوسٹروں کا بھی اجرا کیا۔ تفویض اختیارات اور سماجی انصاف کے وزیر  مملکت جناب کرشن پال گرجر، جناب رام داس اٹھاولے اور جناب رتن لال کٹاریہ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ وزارت تفویض اختیارات  اور  سماجی  انصاف کے سکریٹری جناب آر سبرامنیم نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا۔اس پروگرام میں ایس جے اینڈ ای کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ  رادھیکا چکرورتھی نے ایک پاور پوائنٹ پرزینٹیشن کے ذریعہ نشہ مکت بھارت ابھیان کے دوران جاری یا ہونےو الی سرگرمیوں اورپروگراموں کی نمائش کی۔

Description: C:\Users\Admin\Downloads\Desktop\UNI\11.jpg

اپنے خطاب میں جناب تھاور چند گہلوت نے کہا کہ وزارت سماجی انصاف تفویض اختیارات  نے 272  اضلاع میں نافذ کی جانے والی  نشہ مکت بھارت مہم کو تشکیل دیا ہے، جو نشے اور نشیلے مادہ کے استعمال  سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، کی نشاندہی  کی۔ ریاستی  حکومتوں اور 272 ضلع کلیکٹرس  نشہ مکت بھارت ابھیان کا آغاز 15 اگست  2020 کو کریں گے اور جو 7 ماہ تک یعنی 31 مارچ  تک جاری رہے گی۔ ریاستی اور ضلع سطح پر نشہ مکت بھارت کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو اس مہم  کے لئے  لائحہ عمل، عملی منصوبہ اور حکمت عملی تیار یا مرتب کریں گی۔ یہ کمیٹیاں  اس بات کو یقینی  بنائیں گی کہ مہم کی سرگرمیاں موثر طریقے سے نافذ ہوں اور مہم  کے مقاصد پورے ہوں۔ ان 272 اضلاع کا انتخاب ، وزارت کے ذریعہ  کرائے گئے جامع  قومی سروے کے نتائج اور نارکوٹکس  کنٹرول بیورو سے موصولہ ان پٹس اور رپورٹوں کی  بنیادوں پر کیا گیا۔

 جناب گہلوت نے کہا کہ حکومت ’نشہ مکت بھارت‘ کے لئے پرعزم ہے۔ اس مقصد کے لئے سال 2017 میں مختص کی  گئی 43  کروڑ روپے کی رقم  کو بڑھاکر 2020 میں260 کروڑ  روپے کردیا گیا ہے۔ یہ پانچ گنا اضافہ  اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ  حکومت اس مہم کو کتنی زیادہ اہمیت دیتی ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومتوں کو این اےبی ڈی ڈی آر  اسکیموں کو موثر طریقے سے چلانے کےلئےمبارک باد  پیش کی۔

Description: C:\Users\Admin\Downloads\Desktop\UNI\22.jpg

  1. اس مہم  کے تحت 272  سب سے زیادہ  متاثر اضلاع میں نارکوٹکس  بیورو،  سماجی انصاف  کے ذریعہ  آؤٹ  ریج، بیداری اور محکمہ صحت  کے ذریعہ علاج کے تین جہتی  مشترکہ کوششوں کے ساتھ توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس مہم کے منصوبے کے اجزا  درج ذیل ہیں:
  1.  بیداری  پیدا کرنے کے پروگرام
  2. اعلی تعلیمی اداروں ، یونیورسٹیوں کیمپیس اور اسکولوں پرتوجہ مرکوز کرنا۔
  3. معاشرے تک رسائی اور منحصر آبادی کی نشاندہی
  4. اسپتالوں کی ترتیبات میں علاج معالجے کی سہولیات پر توجہ دینا اور
  5. خدمات فراہم کرنے والوں کے لئے صلاحیت  سازی اور تربیتی  پروگرام

منشیات کا ناجائز  استعمال ملک میں اس تشویش کا باعث رہا ہے کہ جس کا اثر نہ صرف منشیات یا نشہ استعمال کرنے والے شخص پر بلکہ بڑے پیمانے پر کنبے اور معاشرے پربھی پڑتا ہے۔اس مسئلے سے نمنٹنے کے لئے روک تھام موثر  ترین حکمت عملی ثابت ہوئی ہے۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کی وزارت، نوڈل وزارت ہونے کے ناطے ، منشیات کی مانگ میں کمی  کی سرگرمیوں کے اشتراک ، نگرانی اور  نفاذ جیسی متعدد مداخلتیں کی ہیں، جن میں روک تھام ، مسئلے کی حدکا اندازہ اور جائزہ  ، استعمال  کرنے والوں کی  علاج اور باز آباد کاری   اور عوام کے درمیان معلومات  کی تشہیر  اور بیداری پیدا کرنا شامل ہیں۔ ملک میں نشیلے مادے  استعمال  کی شدت کااندازہ لگانے کے لئے، وزارت  نے ایک جامع قومی سروے کیا ہے ، جس میں مختلف نشیلے مادوں کے استعمال سے ہندستانی آبادی اور ان مادوں کے استعمال کی خرابی سے متاثر ہونے والے افراد کا تناسب  معلوم کیا جاسکتا ہے۔ قومی سروے کے نتائج 2019 میں شائع ہوئے تھے۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-4540



(Release ID: 1646023) Visitor Counter : 146