وزارت دفاع

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دفاعی پی ایس یوز اور او ایف بی کے ذریعے تیار کردہ 15 مصنوعات کا آغاز کیا


وزارت دفاع کی اتم نربھر بھارت ہفتہ تقریبات جاری

Posted On: 13 AUG 2020 6:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی13،اگست 2020

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں چار مصنوعات کا آغاز کیا، جن میں سے چار چار او ایف بی اور بی ای ایم ایل، دو بی ای ایل اور ایک ایک ایچ اے ایل، بی ڈی ایل، ایم ڈی ایل، جی آر ایس ای اور جی ایس ایل نے تیار کیا ہے۔ متعلقہ ڈی پی ایس یوز، او ایف بی کے ذریعے تیار کردہ مصنوعات اتم نربھر بھارت ہفتہ تقریبات کے حصے کے طور پر تیار کی گئی ہیں، جو کل تک یعنی 14 اگست تک جاری رہیں گی۔  چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ودفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار، دفاعی پیداوار کے سکریٹری جناب راج کمار اور ڈی ڈی پی کے سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی پی ایس یوز کے سی ایم ڈیز اور او ایف بی کے چیئرمین نے ویڈیو کانفرنس لنک کے ذریعے اس تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں ان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دفاع کے سازوسامان کی تیاری میں خود کفیل بننا اتم نربھر ابھیان کا ایک کلیدی مقصد ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اتم نربھر بھارت کی مہم خود کفیل بننے کے خواب کو پورا کرے گی جس سے بھارت کی دفاعی پیداوار کو ضروری جہت ملے گی۔ خریداری کے طور طریقوں، دفاعی سامان کی تیاری کی پالیسیوں اور ملک کے اندر ہی دفاعی سازوسامان کی تیاری کے اقدامات اور پہلوؤں کو درست کرنے کے لئے وزارت دفاع کے دفاعی پروڈکشن کے محکمے کی جانب سے کی جارہیں ٹھوس کوششوں یقیناً ملک میں ہی دفاعی سازوسامان تیار کرنے کی راہ ہموار کریں گی، جس سے درآمدات پر ہمارا انحصار کم ہوگا اور غیر ملکی زرمبادلہ بچ سکے گا۔ گھریلو صنعت کے فروغ کو حوصلہ ملے گا اور بیرونی دباؤ سے بھارت نکل پائے گا اور دفاعی سازوسامان وآلات وکل پرزوں کی سروس ملک میں بھی ہوسکے گی۔

او ایف بی کو کارپوریٹ بنانے کا ذکر کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کی اپنی دفاعی صنعتیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنا ہے تو فرسودہ اور آؤٹ ڈیٹیڈ طریقہ کار کو الوداع کہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بندوبست کی جدید تکنیکس، ٹکنالوجی کی شمولیت اور اشتراکی کوششوں کو اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کی مؤثر خدمت کرنے کے لئے اسٹیٹ دفاعی صنعتوں کی مدد کی جاسکے۔ اس مقصد کے لئے حکومت نے او ایف بی کو کارپوریٹ بنانے کے لئے اقدامات شروع کیے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اس قدم سے کنٹرول قیمتوں کی اڑچنوں کو نہ صرف دور کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ہم کارپوریٹ کے بندوبست کے طریقہ کار اور ایک کارگر نظام میں نئی روح بھی پھونک سکیں گے۔

آج جن اشیا یا مصنوعات کا آغاز کیاگیا ان میں حیدرآباد کے ڈی آر ڈی ایل کے اشتراک سے آرڈیننس فیکٹری میڈک کے ذریعے تیار کردہ تاگ میزائل کیریئر کا پروٹو ٹائپ شامل ہے۔ آرڈیننس فیکٹری بورڈ کی دیگر مصنوعات میں پوری طرح ملک ہی میں تیار کردہ 14.5 ایم ایم اینٹی میٹریل رائفل جیسے تریچی کی آرڈیننس فیکٹری میں موجودہ سہولتوں کے ساتھ تیار کیا جارہا ہے۔ ٹی 90 مین بیٹل ٹینک کے لئے اپ گریڈیڈ کمانڈرس تھرمل امیجرکم ڈے سائنٹ اور 8.6x70 ایم ایم اسناپیر کو بھی لانچ کیاگیا۔ اسے لانگ رینج نشانوں کے لئے رائفل فیکٹری ایشاپور کے ذریعے تیار کیاگیا ہے۔

وزیر دفاع نے بی ای ایم ایل کی مصنوعات تیار کرنے پر تعریف کی جو آج لانچ کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دفاعی سامان کی تیاری سے درآمدات پر انحصار کم ہوگا اور یہ اقدام قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 150 ٹن پے لوڈ کی صلاحیت والا ڈمپ ٹرک جو ایک سب سے بڑا مائنگ ڈھپ ٹرک ہے اور 180 ٹن کی صلاحیت کا سپرجانیٹ مائنگ ایکسی کیوٹر سچے اتم نربھر پروڈکٹس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ کے ذریعے تیار کردہ 150 واں ڈی او 228 طیارہ دفاعی سازو سامان تیار کرنے والے پلیٹ فارم کے لئے ایک سنگ میل سے کم نہیں۔

وزیر دفاع نے ایک ریموٹ بٹن دباکر ان مصنوعات کا آغاز کیا۔ انہوں نے ملک میں ہی دفاعی سازوسامان تیار کرنے کی کوششوں کے لئے آرڈیننس فیکٹریوں اور ڈی پی ایس یو کے ملازمین اور انتظامیہ کو مبارکباد دی اور اتم نربھر بھارت کے کاز کے لئے ان کے عزم کو سراہا۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے دفاعی سازوسامان تیار کرنے سے متعلق محکمے کے سکریٹری اور ان کی ٹیم کو اس پہل کے لئے خاص طور پر مبارکباد دی جو 7 سے 14 اگست 2020 تک اتم نربھرتا منانے کے لئے شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج جن دفاعی مصنوعات کا آغاز کیاگیا ہے وہ نہ صرف دفاعی سیکٹر کی ضرورتوں کو پورا کریں گی بلکہ ضرورت پڑنے پر سول سوسائٹی کے لئے بھی سود مند ہوں گی۔

...............................................................

            م ن، ح ا، ع ر

U-4501


(Release ID: 1645997) Visitor Counter : 231