وزارت آیوش

آیوش کی وزارت کی طرف سے قوت مدافعت کی مہم کے لیے شروع کیے گیے آیوش کا ڈیجیٹل اسپیس میں پرجوش استقبال کیا گیا

Posted On: 14 AUG 2020 5:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14 اگست ، 2020  / آیوش کی وزارت نے آج ویبینار کے ذریعے قوت مدافعت کے لیے آیوش کے موضوع پر تین مہینے کی ایک مہم کا اغاز کیا ہے۔ ویبینار میں 50 ہزار سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔ کلیدی خطبہ روحانی گرو سری سری روی شنکر نے دیا جس میں انہوں نے کہا کہ آیوش کے طریقہ ہائے کار پوری دنیا کو اور زیادہ صحت مند اور زیادہ خوشحال بنانے میں قائدانہ کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان کا یہ بیان اس تقریب کی اہم ترین خاصیت تھی۔

اس ویبینار کا اہتمام آیوش ورچول کنوینشن سینٹر میں کیا گیا تھا، جو وزارت کا نیا ڈیجیٹل کمیونکیشن پلیٹ فارم ہے۔ اس تقریب کو آیوش کی وزارت کے سرکاری فیس بک ہینڈل پر بھی اسٹریم کیا گیا تھا۔ اس ویبینار میں 60 ہزار افراد نے شرکت کی۔

دیگر اہم مقررین میں آیوش کی وزارت کے سکریٹری جناب ویدیہ راجیش کوٹیچا ، مشہور شخصیت اور تندرستی کی علامتی شخصیت  جناب ملند سومن،  ڈبلیو ایچ او کی ٹیکنیکل آفیسر ڈاکٹر گیتا کرشنن ، اے آئی آئی اے کی ڈائریکٹر  پروفیسر تنوجا نساری شامل ہیں۔

گرو دیو سری سری روی شنکر نے موجودہ صورتحال میں قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کی ضرورت اور طرز حیات میں تبدیلی کی ضرورت کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ انہوں نے آیورویدک اور دیگر آیوش طریقوں کے زندگی میں اضافہ کرنے کے امکانات کا ایک بڑا خاکہ پیش کیا۔ آیوش کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیش کوٹیچا نے اس تقریب کے موضوع پر روشنی ڈالی جو آیوش طریقوں کے ذریعے سبھی کے لیے قابل رسائی اور کم قیمت پر صحت تھا۔ انہوں نے قوت مدافعت میں اضافے کے اقدامات کے تئیں لوگوں میں رویہ جاتی تبدیلی  پر زور دیا۔ انہوں نے مختلف اقدامات کے بارے میں کہا کہ وزارت قوت مدافعت کے لیے آیوش مہم کے سایے تلے انہیں شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ جناب ملند سومن نے صحت اور تندروستی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہا رکیا اور لوگوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ صحت مند زندگی کے طریقے اپنائیں، جس کے بارے میں  انہوں نے کہا کہ  اس کے لیے کچھ خاص نہیں کرنا ہے البتہ، لگاتار کوشش ضرور کرنی ہے۔ پروفیسر تنوجا تیواری نے کووڈ -19 کے خلاف لڑائی کے حصے کے طور پر  روک تھام اور علاج سے متعلق سرگرمیوں میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے حالیہ تجربات کے بارے میں بتایا۔  ڈاکٹر گیتا کرشنا نے جو ڈبلیو ایچ او میں ٹیکنیکل آفیسر ہیں ، وبا کے تعلق سے صحت کے تصور پر اظہار خیال کیا اور یہ بتایا کہ اچھا بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے اور موثر کمیونکیشن اپنانے کے بیماریوں اور بدصحتی کو پھیلنے سے روکنے میں کتنا اہم رول ہے۔

ویبینار میں لوگوں نے کافی دلچسپی لی اور انہوں نے پرزینٹیشن کے درمیان سوال اورو جواب کے اجلاس میں کافی دلچسپی کا اظہار کیا۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔08۔14

U – 4536



(Release ID: 1645957) Visitor Counter : 159