اسٹیل کی وزارت

فولاد کی وزارت ’آتم نربھر بھارت: رہائش گاہوں اور مکانوں کی تعمیر اور جہازرانی کے شعبوں میں فولاد کے استعمال کی حوصلہ افزائی‘ پر ویبینار کا انعقاد کرے گی

Posted On: 14 AUG 2020 2:31PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  14 /اگست 2020 ۔ فولاد کی وزارت کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے تعاون سے 18 اگست 2020 کو ہاؤسنگ اور بلڈنگ کنسٹرکشن اور شہری ہوابازی کی وزارتوں کے ساتھ ’آتم نربھر بھارت: رہائش گاہوں اور مکانات کی تعمیر نیز شہری ہوابازی کے شعبوں میں فولاد کے استعمال کی حوصلہ افزائی‘ کے موضوع پر ایک ڈیجیٹل سمینار کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔ یہ ویبینار تعمیرات اور بنیادی ڈھانچہ فروغ کے شعبے میں فولاد کے استعمال کے بارے میں بیداری میں اضافہ کرے گا اور فولاد سے لیس تعمیرات کو فروغ دینے کے لئے اور استعمال کنندگان اور سپلائروں کے درمیان کی خلیج کو پاٹنے کا کام کرے گا۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس نیز فولاد کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔ ہاؤسنگ اور شہری امور نیز شہری ہوابازی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور صنعت و تجارت کے وزیر مملکت جناب ہردیپ سنگھ پوری اس موقع پر مہمان اعزازی (گیسٹ آف آنر) ہوں گے۔ فولاد کے وزیر مملکت جناب پھگن سنگھ کلستے بھی اس افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس ویبینار میں استعمال کنندگان کے نظرئیے سے فولاد سے لیس ڈیزائن کو بڑھاوا دینے اور مکانات، رہائش گاہوں اور ہوائی اڈوں سے متعلق پروجیکٹوں کی تعمیر میں فولاد کے استعمال پر زور دیا جائے گا۔ اس میں فولاد کی موجودہ مانگوں کو پورا کرنے، مستقبل کے توسیعی پروجیکٹوں، مینوفیکچرنگ اور نئی مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے تحقیق و ترقی کی صلاحیتوں کے معاملے میں بھارتی لوہا اور فولاد کی صنعت کی صلاحیتوں کے بارے میں فولاد کی پیداوار کرنے والوں کے نقطہ نظر پر بھی غور کیا جائے گا۔

فولاد کسی بھی ملک کی تیز اور پیہم  ترقی کے لئے ایک عملی حل ہے۔ فولاد کے استعمال کی بلند شرح بالخصوص مکانوں کی تعمیر اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر جیسے ترقیاتی کاموں سے متعلق شعبوں میں ملک کی اعلیٰ ترقی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ بھارت میں فولاد کا فی کس استعمال 74.1 کلوگرام ہے، جو دنیا کے باقی ملکوں کے مقابلے کافی کم ہے اور یہ عالمی اوسط (224.5 کلوگرام) کا ایک تہائی ہے۔ آئندہ پانچ برسوں میں بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لئے حکومت کے ذریعے حال ہی میں اعلان کردہ 103 لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری منصوبے کے پیش نظر یہ بھارت کے لئے فولاد سے لیس تعمیرات کی سمت میں بڑھنے اور تیز رفتاری سے تعمیر اور لائف سائیکل لاگت میں کمی، مضبوطی اور کوالٹی، ازسرنو استعمال اور ماحولیاتی استحکام جیسے متعدد فوائد سے استفادہ کرنے کا وقت ہے۔

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 4530

 



(Release ID: 1645939) Visitor Counter : 117