وزارت دفاع

لال قلعے میں  یوم آزادی کی تقریبات  پرکووڈ ۔19کے پیش نظروزارت دفاع کی جانب سے خصوصی انتظامات

Posted On: 14 AUG 2020 10:56AM by PIB Delhi

نئی دہلی ،14 اگست  : وزارت دفاع لال قلعہ پر15اگست ، 2020کو یوم آزادی کے موقع پرجھنڈاسلامی کی تقریبات کا انعقاد کررہی ہے ، جس میں اس قومی پروگرام کے وقار اور حرمت کے درمیان توازن رکھاجائے گاجب کہ ملک کووڈ ۔19کی صورتحال سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنانے کے دورسے گذررہاہے ۔

*بھیڑجمع ہونے کے کم مواقع ہونے کے باوجود بلارکاوٹ آمدورفت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے بیٹھنے کے مقامات اور چلنے کے راستوں کو لکڑی کے فرش اورکارپٹ سے تیارکیاگیاہے ۔ تمام مدعوئین کے لئے آسانی سے پہنچنے اورلائن میں انتظار کو درگذرکرنے کے لئے  فاصلے کے ضابطے کے مطابق اضافی میٹل ڈیٹیکٹردروازے نصب کئے گئے  ہیں ۔پارکنگ کے زیادہ ترعلاقوں پرواضح علامتوں  سے راستے کی نشاندہی کی گئی ہے اور زیادہ سے زیادہ ممکنہ ٹریفک کی آسان آمدورفت کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔

*گا رڈآف آنرکے تمام اراکین کو حفاظت کے مدنظرکورنٹائن کیاگیاہے ۔

*بیٹھنے کے لئے رہنمااصول ‘‘ دوگز کی دوری ’’ ہے  ( یا اس تمام پروگرام کے درمیان بیٹھنے والے مہمانوں کے لئے 6فٹ کی دوری ہونا) ۔

*پروگرام میں شمولیت صرف دعوت نامے کے ذریعہ ہوگی اورجن لوگوں کو باقاعدہ دعوت نامہ نہیں ملاہے وہ جائے مقام پر پہنچنے سے گریز کریں ۔ تقریبا 4000سے زیادہ سرکاری حکام ، سفارتکار، عوام کے نمائندگان ،ذرائع ابلاغ وغیرہ کو باقاعدہ دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں ۔

*تحفظ کے نظریے کے تحت این سی سی کیڈٹس کو اس پروگرام میں شمولیت کے لئے مدعوکیاگیاہے (اسکولی بچوں کے بجائے ) اوروہ گیان پتھ پربیٹھیں گے ۔

*کووڈ سے متعلق حفاظتی اقدامات کے تحت مدعوئین کو سینٹائز کرنے کی غرض سے ہرایک دعوت نامے کے ساتھ کووڈ سے متعلق رہنما خطوط کے تحت خصوصی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے ۔ اسی سلسلے میں ہرایک سیٹ پر ہرایک مدعوئین کے لئے ایک ہدایتی خط رکھاجائے گا جس میں اس پروگرام کے خاتمے پر بھیڑ کے نکلتے وقت مدعوئین کو ضبط اورتحمل دکھانے کی درخواست کی جائے گی ۔ اس سلسلے میں وقت بروقت کمنٹری بوتھ سے اعلانات کئے جاتے رہیں گے ۔ اس معاملے پرٹریفک پولیس کی ایڈوائزری میں بھی ایک ہدایت ہوگی ۔ مختلف مقامات پر حکام کے ذریعہ کنٹرول کرتے ہوئے بھیڑکو منتشرکرنے کا  ایک باضابطہ منصوبہ وضع کیاگیاہے ۔ اس سلسلے میں تمام مدعوئین سے ایماندارانہ اور تحمل سے بھرپورتعاون کی درخواست کی گئی ہے ۔

*سیری مونیل ڈرلس کو بھی سماجی ڈسٹینسنگ کے ضابطوں اوردیگراحتیاطی تدابیرکے مطابق ترتیب دیاگیاہے ۔

*4مقامات پر باقاعدہ طبی امداد کے بوتھ ہوں گے ، ایک رام پارٹ کے نزدیک ، ایک مادھوداس پارک میں او ر دوبوتھ  15اگست پارک میں قائم کئے گئے ہیں ،تاکہ پروگرام میں شرکت کے داخلے کے دوران مدعوئین میں سے کسی شخص  کوکووڈ 19سے متعلق کسی بھی علامت سے   متاثر پایاگیا  تو اس کی دیکھ بھال کی جاسکے ۔

*تمام مدعوئین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ماسک پہن کر آئیں ۔ علاوہ ازیں جائے پروگرام کے مختلف پوائنٹس پر تقسیم کرنے کے لئے  بڑی تعداد میں  ماسک رکھے جائیں گے ۔اسی طرح پہلے سے شناخت شدہ مقامات پرہینڈ سینیٹائزرکی دستیابی بھی کی گئی ہے ۔ مدعوئین کی توجہ حاصل کرنے کے  لئے بڑے پیمانے پرڈسپلے بورڈ لگائے گئے ہیں ۔

*اس علاقے کی نظریاتی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے این سی سی کیڈٹوں کے پیچھے گیان پتھ پرپھولوں  کی سجاوٹ کا انتظام کیاگیاہے ۔

 

***************

 ( م ن  ۔ اع  ۔  ع آ)

U-4512


(Release ID: 1645736) Visitor Counter : 323