جل شکتی وزارت

ملک کے 123 آبی ذخائر میں 13 اگست 2020 کو دستیاب ذخیرہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے آبی ذخیرہ کا 88 فیصد ہے جبکہ گزشتہ 10 برسوں کے اوسط ذخیرے کا 98 فیصد ہے

Posted On: 13 AUG 2020 6:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  13  اگست 2020، سینٹر واٹر کمیشن  ہفتہ وار بنیاد پر ملک کے  123 آبی ذخیرے کی موجودہ صورتحال کی مانیٹرنگ کرتا ہے۔ ان آبی ذخائر میں سے  43 آبی ذخائر ہائیڈرو پاور صلاحیت کے حامل ہیں، جن کی  صلاحیت 60 ایم ڈبلیو سے زیادہ  ہے۔ ان 123 آبی ذخائر کی مجموعی موجودہ ذخیرے کی صلاحیت 171.090 بی سی ایم ہے جو کہ تخمیناً ملک کی  257.812 بی سی ایم  کی موجودہ ذخیرے کی صلاحیت کا  تقریباً 66.36 فیصد ہے۔ آبی ذخیزے سے متعلق بلیٹن  بتاریخ 13 اگست 2020 کے مطابق ان آبی ذخائر میں دستیاب  موجودہ ذخیرہ  92.916ف بی سی ایم ہے جو کہ  ان آبی ذخائر کی  ذخیرے کی مجموعی صلاحیت  کا 54 فیصد ہے لیکن  گزشتہ سال اسی مدت کے دوران  ان آبی ذخائر  میں دستیاب  ذخیرہ 105.856 بی سی ایم  تھا اور گزشتہ 10 برسوں کا اوسط  ذخیرہ 94.348 بی سی ایم ہے۔ اس طرح  13 اگست 2020 کے بلیٹن کے مطابق 123 آبی ذخائر میں دستیاب گزشتہ سال کی اسی مدت کے آبی ذخیرہ کا  88 فیصد ہے جبکہ  گزشتہ 10 برسوں  کے اوسط ذخیرے کا 98 فیصد ہے۔ جدول 01 کے مطابق  ذخیرے کی مجموعی صورتحال  کا ملک میں گزشتہ سال  کی اسی مدت کے ذخیرے سے کم ہے اور گزشتہ 10 برسوں میں اسی مدت کے دوران اوسط ذخیرے سے بھی کم ہے۔

شمالی خطے میں  ہماچل پردیش، پنجاب اور راجستھان ریاستیں شامل ہیں۔ یہاں پر  8 آبی ذخائر  کی  سی ڈبلیو سی مانیٹرنگ کرتا ہے جن کی  ذخیرے کی موجودہ مجموعی صلاحیت 19.17 بی سی ایم ہے۔ 13 اگست 2020  کے  بلیٹن کے مطابق   ان آبی ذخائر میں دستیاب  آبی ذخیرہ 9.77بی سی ایم ہے جو کہ  ان آبی ذخائر کی  مجموعی موجودہ   صلاحیت کا 51 فیصد ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران  ذخیرہ  69 فیصد تھا  جبکہ  گزشتہ 10 برسوں میں اسی مدت کے دوران  اوسط ذخیرہ   ان آبی ذخائر کی موجودہ ذخیرے کی صلاحیت کا  65 فیصد تھا ۔ اس طرح  رواں سال کے دوران  آبی ذخیرہ گزشتہ سال کے اسی مدت کے ذخیرے سے کم ہے اور گزشتہ  10 برسوں میں  اسی مدت  کے دوران  کے اوسط ذخیرے سے بھی کم ہے۔

مشرقی  خطے میں جھارکھنڈ، اوڈیشہ، مغربی بنگال ، تریپورہ اور ناگا لینڈ   ریاستیں شامل ہیں۔ یہاں پر  18 آبی ذخائر  کی  سی ڈبلیو سی مانیٹرنگ کرتا ہے جن کی  ذخیرے کی موجودہ مجموعی صلاحیت 19.43 بی سی ایم ہے۔ 13 اگست 2020  کے  بلیٹن کے مطابق   ان آبی ذخائر میں دستیاب  آبی ذخیرہ 7.79بی سی ایم ہے جو کہ  ان آبی ذخائر کی  مجموعی موجودہ   صلاحیت کا 40 فیصد ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران  ذخیرہ45 فیصد تھا  جبکہ  گزشتہ 10 برسوں میں اسی مدت کے دوران  اوسط ذخیرہ   ان آبی ذخائر کی موجودہ ذخیرے کی صلاحیت کا  42 فیصد تھا ۔ اس طرح  رواں سال کے دوران  آبی ذخیرہ گزشتہ سال کے اسی مدت کے ذخیرے سے کم ہے اور گزشتہ  10 برسوں میں  اسی مدت  کے دوران  کے اوسط ذخیرے سے بھی کم ہے۔

مغربی  خطے میں گجرات اور مہاراشٹر  ریاستیں شامل ہیں۔ یہاں پر  42 آبی ذخائر  کی  سی ڈبلیو سی مانیٹرنگ کرتا ہے جن کی  ذخیرے کی موجودہ مجموعی صلاحیت 35.24 بی سی ایم ہے۔ 13 اگست 2020  کے  بلیٹن کے مطابق   ان آبی ذخائر میں دستیاب  آبی ذخیرہ19.02بی سی ایم ہے جو کہ  ان آبی ذخائر کی  مجموعی موجودہ   صلاحیت کا54 فیصد ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران  ذخیرہ70 فیصد تھا  جبکہ  گزشتہ 10 برسوں میں اسی مدت کے دوران  اوسط ذخیرہ   ان آبی ذخائر کی موجودہ ذخیرے کی صلاحیت کا  55 فیصد تھا ۔ اس طرح  رواں سال کے دوران  آبی ذخیرہ گزشتہ سال کے اسی مدت کے ذخیرے سے کم ہے اور گزشتہ  10 برسوں میں  اسی مدت  کے دوران  کے اوسط ذخیرے سے بھی کم ہے۔

وسطی  خطے میں اترپردیش، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ  ریاستیں شامل ہیں۔ یہاں پر  19 آبی ذخائر  کی  سی ڈبلیو سی مانیٹرنگ کرتا ہے جن کی  ذخیرے کی موجودہ مجموعی صلاحیت 44.45  بی سی ایم ہے۔ 13 اگست 2020  کے  بلیٹن کے مطابق   ان آبی ذخائر میں دستیاب  آبی ذخیرہ24.26بی سی ایم ہے جو کہ  ان آبی ذخائر کی  مجموعی موجودہ   صلاحیت کا55 فیصد ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران  ذخیرہ56 فیصد تھا  جبکہ  گزشتہ 10 برسوں میں اسی مدت کے دوران  اوسط ذخیرہ   ان آبی ذخائر کی موجودہ ذخیرے کی صلاحیت کا  57 فیصد تھا ۔ اس طرح  رواں سال کے دوران  آبی ذخیرہ گزشتہ سال کے اسی مدت کے ذخیرے سے کم ہے اور گزشتہ  10 برسوں میں  اسی مدت  کے دوران  کے اوسط ذخیرے سے بھی کم ہے۔

 جنوبی  خطے میں آندھرا پردیش،  تلنگانہ، اے پی  اینڈ ٹی جی  (دونوں ریاستوں میں دو مشترکہ پروجیکٹ)، کرناٹک، کیرلا اور تمل ناڈو ریاستیں شامل ہیں۔ یہاں پر  36 آبی ذخائر  کی  سی ڈبلیو سی مانیٹرنگ کرتا ہے جن کی  ذخیرے کی موجودہ مجموعی صلاحیت 52.81  بی سی ایم ہے۔ 13 اگست 2020  کے  بلیٹن کے مطابق   ان آبی ذخائر میں دستیاب  آبی ذخیرہ32.08 بی سی ایم ہے جو کہ  ان آبی ذخائر کی  مجموعی موجودہ   صلاحیت کا61  فیصد ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران  ذخیرہ 65 فیصد تھا  جبکہ  گزشتہ 10 برسوں میں اسی مدت کے دوران  اوسط ذخیرہ   ان آبی ذخائر کی موجودہ ذخیرے کی صلاحیت کا  55 فیصد تھا ۔ اس طرح  رواں سال کے دوران  آبی ذخیرہ گزشتہ سال کے اسی مدت کے ذخیرے سے کم ہے اور گزشتہ  10 برسوں میں  اسی مدت  کے دوران  کے اوسط ذخیرے سے  بہتر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-4506



(Release ID: 1645709) Visitor Counter : 145