صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند یوم آزادی 2020 کے موقع پر کل قوم سے خطاب کریں گے

Posted On: 13 AUG 2020 7:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13/اگست 2020،  صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کل (14 اگست2020 کو)  74ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کریں گے۔

صدر جمہوریہ کا یہ خطاب آل انڈیا ریڈیو (اے آئی آر) کے پورے قومی نیٹ ورک پر شام 7 بجے سے اور دوردرشن کے تمام چینلوں پر ہندی میں نشر کیا جائے گا۔ اس کے بعد انگلش ورژن نشر کیا جائےگا۔ دوردرشن پر ہندی اور انگلش میں خطاب کے نشر کرنے کے بعد اس خطاب کو دوردرشن کے علاقائی چینلوں کے ذریعے علاقائی زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔ اے آئی آر اپنے متعلقہ علاقائی نیٹ ورک پر رات ساڑھے نوبجے علاقائی زبانوں کے ورژن میں اس خطاب کو نشر کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-4511

م ن۔ ن ا۔ ت ع۔

 



(Release ID: 1645708) Visitor Counter : 93