وزارت دفاع

چیف آف ایئراسٹاف نے ویسٹرن ایئر کمانڈ میں ہوائی اڈے کا دورہ کیا

Posted On: 13 AUG 2020 7:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی13،اگست 2020

چیف آف ایئر اسٹاف (سی اے ایس) ایئرچیف مارشل آر کے ایس بھدوریا، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایم اے ڈی سی نے 13 اگست 2020 کو ویسٹرن ایئرکمانڈ میں فرنٹ لائن کے ہوائی اڈے کا دورہ کیا۔ ہوائی اڈہ پہنچنے پر اس بیس کے ایئر آفیسر کمانڈنگ نے چیف ایئر اسٹاف کا استقبال کیا۔ انہوں نے ہوائی اڈہ پر موجود لوجریونٹس کے آپریشنل اسٹیٹس اور تیاریوں کے بارے میں چیف آف ایئر اسٹاف کو آگاہ کیا۔

اپنے دن بھر کے دورے کے دوران چیف آف ایئر اسٹاف نے ہوائی اڈہ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور فرنٹ لائینز پر خدمت کرنے والے ہوائی جانبازوں کے ساتھ بات چیت کی۔  سی اے ایس نے ہوائی جانبازوں سے اپیل کی کہ وہ بلند ترین سطح اور اعلیٰ ترین معیار کی تیاریاں برقرار رکھیں۔ انہوں نے کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت کو برقرار رکھنے میں ان کی زبردست کوششوں کی بھی تعریف کی۔

اس سے پہلے دن میں سی اے ایس نے ریزیڈنٹ اسکواڈرن کے ساتھ مگ21 بسن اڑایا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(5)92R0.jpg

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

13-08-2020

U-4498



(Release ID: 1645633) Visitor Counter : 142