وزارت دفاع

وائس ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی اے وی ایس ایم-این ایم نےڈائریکٹر جنرل نیول آپریشنس کی حیثیت سے چارج سنبھالا

Posted On: 13 AUG 2020 7:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی13،اگست 2020

وائس ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی نے وی ایس ایم-این ایم نے 13 اگست 2020 کو یعنی آج ڈائریکٹر جنرل نیول آپریشنس کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کھڑک واسلا سے فارغ التحصیل ہیں اور انہیں یکم جولائی 1985 میں بحریہ میں کمیشن ملا تھا۔

فلیگ آفیسر کمیونیکیشن اور الیکٹرانک میں مہارت رکھتے ہیں اور انہوں نے سگنل کمیونیکیشن آفیسر اور الیکٹرانک وارفیر آفیسر کی حیثیت سے بحریہ کے فرنٹ لائن کے بحری جہازوں میں خدمات انجام دی ہیں اور بعد میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرایر آئی این ایس ممبئی کے ایگزیکٹو آفیسر اور پرنسپل وارفیر آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

انہوں نے ویلنگٹن کے ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج سے گریجویشن کیا ہے، جہاں انہیں تھمیا ایوارڈ دیاگیا۔ وائس ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی نے 08-2007 میں امریکی بحری جنگی کالج رینیوپورٹ، رہوڈ آل لینڈ میں نیول ہایر کمانڈ کورس اور نیول کمانڈ کالج میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پروقار روبرٹ ای- بیٹ مین انٹرنیشنل پرائز جیتا۔

انہوں نے آئی این ایس وناش، آئی این ایس کرچ اور آئی این ایس ترشول کی کمانڈ کی اور مختلف اہم آپریشنل اور اسٹاف تقرریوں پر فائز ہوئے۔ وہ بحری ہیڈکوارٹر میں نیول اسٹاف (پالیسی اور منصوبوں) کے اسسٹنٹ سربراہ بھی رہے۔

فلیگ آفیسر نے 15 جنوری 18 سے 30 مارچ 19 تک ایسٹرن فلیٹ کی کمانڈ کی۔19جون کو وائس ایڈمرل رینک پر ترقی حاصل کی۔ وہ کیرالہ ایزی مالا میں پروقار انڈین نیول اکیڈمی کے کمانڈینٹ کی حیثیت سے بھی مقرر ہوئے۔ اکیڈمی کو مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی طرف سے 19 نومبر کو پریزڈینٹس کلر سے نوازا گیا تھا۔

فلیگ آفیسر اتی وشیشٹ سیوا میڈل، نوسینا میڈل سے بھی نوازے جاچکے ہیں۔ا نہیں یہ ایوارڈز ان کی زبردست فرض شناسی کی وجہ سے دیے گئے تھے۔ وہ بین ااقوامی تعلقات اور آرٹ سائنس آف لیڈر شپ کے طالب علم ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/VICEADMIRALDINESHKTRIPATHI,AVSM,NMSRTU.jpg

...............................................................

 

 م ن، ح ا، ع ر

13-08-2020

U-4499



(Release ID: 1645631) Visitor Counter : 136