بجلی کی وزارت

پاور گرڈ نے مالی سال اکیس کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس دینے کے بعد 2،048 کروڑ روپئے کا منافع کمایا


کل آمدنی 5٪ سے بڑھ کر 9،817 کروڑ روپئے

Posted On: 11 AUG 2020 2:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی 11،اگست 2020

وزارت بجلی، حکومت ہند کے تحت ایک مہارتن کمپنی پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (پاورگرڈ) اور ملک کی 'سنٹرل ٹرانسمیشن یوٹیلیٹی (سی ٹی یو)' نے مالی سال اکیس کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس دینے کے بعد 2،048 کروڑ روپئے کا منافع کمایا ہے اور مستحکم بنیادوں پر کل آمدنی 9،817 کروڑ روپئے ہے۔ کمپنی نے اکیلے اپنے بل پر مالی سال اکیس کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس دینے کے بعد بالترتیب ایک ہزار نو سو انہتر کروڑ روپئے کا منافع اور نو ہزار چھ سو بیس کروڑ روپئے کی آمدنی حاصل کی۔ اس سہ ماہی کے دوران کمپنی کو ایک استثنائی آئٹم کے طور پر منظوری دی گئی۔ آخری صارفین تک پہنچ کے لئے کووڈ۔ انیس وبا کے سبب اپریل بیس اور مئی بیس کی بلنگ کی بجائے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں ، بجلی محکموں کو ایک ہزار پچہتر کروڑ روپئے کی ایک بار کی مستحکم چھوٹ دی گئی۔

پاور گرڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ، سہ ماہی کے لئے کمپنی نے مستحکم بنیاد پر تقریبا ایک ہزار نو سو چھ کروڑ روپئے کا پونجی خرچ کیا اور ایک ہزار ایک سو چوراسی کروڑ روپئے ( ایف ای آر وی کو چھوڑ کر) کے پونجی جاتی اثاثے حاصل کئے۔ مستحکم بنیاد پر پاور گرڈ کے مجموعی فکسڈ اثاثے تیس جون دو ہزار بیس تک تقریبا 2،28،856

کروڑ روپئے تھے۔

سہ ماہی کے دوران کمیشن کئے گئے بڑے ٹرانسمیشن عناصر میں 400 کے وی ڈی / سی ہیرور۔ میسور لائن اورپاور گرڈ کی میرٹھ ، کوٹیشور اور بلی پارا سب اسٹیشنوں پر آئی سی ٹی شامل ہیں۔ مزید برآں ، طویل عرصہ سے زیر التواء 400 کے وی ڈی، سی راجرہاٹ۔ گوکرن ٹرانسمیشن لائن کو بھی جولائی دو ہزار بیس میں چالو کر دیا گیا ہے۔

ٹی بی سی بی کی 8 ذیلی کمپنیاں کام کر رہی تھیں اور 30 جون ، 2020 کے اختتام تک گیارہ ٹی بی سی بی کی ذیلی کمپنیاں عمل میں لائی گئیں۔ جدید ترین رکھ رکھاو تکنیکوں ، آٹومیشن اور ڈیجیٹائزیشن کے استعمال کے ساتھ پاور گرڈ نے مالی سال اکیس کی پہلی سہ ماہی میں اوسطا 99.83 کی دستیابی کو برقرار رکھا۔

 

...............................................................

م ن، ن ا،م ف

11-08-2020

U-4475



(Release ID: 1645224) Visitor Counter : 139