وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نےسہولیات کی جدید کاری / بہتر بنانے اور دفاعی عوامی سیکٹر کے یونٹوں اور آرڈی ننس فیکٹریز کے بورڈ کے نئے بنیادی ڈھانچے وضع کرنے کا افتتاح کیا
وزارت دفاع میں آتم نربھر بھارت ہفتہ کی تقریبات جاری
Posted On:
10 AUG 2020 7:47PM by PIB Delhi
نئیدہلی11اگست 2020۔ وزارت دفاع کے آتم نربھر تقریبات کے ایک حصے کے طور پر وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں ڈجیٹل رابطے کے ذریعہ جدید کاری اور سہولیات کو اور زیادہ بہتر بنانے کے مختلف اقدامات نیز دفاعی عوامی شعبے کے یونٹوں اور او ایف بی کے ذریعہ نئے بنیادی ڈھانچے وضع کرنے کا افتتاح کیا۔ریاستی وزیر برائے دفاع جناب شریپد وائی نائک ، دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار ،دفاعی پیداوار کے سکریٹری جناب راج کمار ، وائس ایڈمرل ہری کمار ،سی آئی ایس سی ، ڈی ڈی پی اور سی ایم ڈی کے سینئیر حکام نیز ڈی پی ایچ یو اور او ایف بی کے
چیئر مین نے ویڈیو کانفرنس رابطے کے ذریعہ اس میٹنگ میں شرکت کی ۔ان لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب را ج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آتم نربھر بھارت ابھیان اور انٹنٹ ،شمولیت ،سرمایہ کاری ، بنیادی ڈھانچہ اور اختراع کے اپنے 5اِن 1 فارمولہ کے لئے ایک واضح اعلان کیا ہے ،جس سے معیشت اعلیٰ شرح ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سرکار نے کووڈ -19 کے دوران درآمد کے لئے منفی فہرست جاری کرنے ، براہ راست بین الاقوامی سرمایہ کاری کی حدود میں اضافہ ، اندرون ملک سرمایہ کاری کے حصول کے لئے علیحدہ بجٹ اور خود انحصاری پر زوردینے جیسے معاملات میں بروقت اور بامقصد مداخلت کی ہے۔ ’’ 101 اشیا پر درآمداتی پابندی لگانا آتم نربھر بھارت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ منفی اشیا کی اس فہرست میں نہ صرف چھوٹی اشیا شامل ہیں بلکہ اعلیٰ اور اہم ٹکنالوجی کے ہتھیاروں کا نظام بھی شامل ہے۔اس فہرست میں اسی طرح کی اور بھی اشیا شامل کی جائیں گی ،جس سے درآمدات میں کروڑوں روپے بچائے جاسکیں گے۔‘‘
وزیر دفاع نے کہا کہ ہم خود انحصاری ،دفاعی بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری اور دفاعی پیداواری صلاحیت میں توسیع کرنے کے لئے مزید اقدامات کریں گے۔ ان اقدامات سے بھار ت کی دفاعی صنعت کے لئے وسیع مواقع وضع ہوں گے ۔وزیراعظم کے نظریہ سے ہم آہنگی رکھتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ دفاعی پیداوار کے محکمے ،عوامی شعبے کے یونٹوں اور آرڈی ننس فیکٹریز کے بورڈ نے ایک اصل آتم نربھر بھارت بنانے میں عظیم جوش اور عہد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’دفاعی صنعت دنیا میں جدید ترین ٹکنالوجیوں کی نقیب رہی ہے اس لئے دفاع میں خود مختاری ایک بہت اہم کام ہے ،جس کے لئے تمام شعبوں کی مکمل شمولیت کی ضرورت پڑ ے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ ہماری مسلح افواج کے پیچھے دفاعی صنعتیں طاقت رہی ہیں ۔آج ہم اپنی دفاعی سرکاری شعبے کے یونٹوںاور آرڈی ننس فیکٹری بورڈ کی جانب سے ان کی مسلسل حمایت ، امداداور پائیدار کوششوں پر فخر کرتے ہیں۔‘‘
آرڈی ننس فیکٹری چنڈا کے پناکا راکٹ کمپلیکس میں سہولیات کی جدید کاری کے تحت سہولیات کو جدید بنانے کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ پناکا اور دیگر راکٹوں کے ساتھ ساتھ آرڈی ننس فیکٹری میں ایس آر سی جی کے لئے تیاری اور ٹیسٹنگ کی سہولت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جاسکے ۔اوایل ایف دہرہ دون میں سہولیات کی جدید کاری سے ٹی -90 ٹینکوں کی جدید ترین آپٹو الیکٹرانک مصنوعات کی پیداوار کا مقصد پورا ہوسکے گا۔
بھارت الیکٹریکلز لمٹیڈ نے ڈی آر ڈی او کے ذریعہ ڈیزائن کردہ اینٹی ٹور پیڈو دفاعی نظام کی ٹیسٹنگ نیز پیداوار کے لئے مکمل طورپر اندورن ملک تیار ماریچ انٹیگرینشن سہولت کا آغاز کردیا ہے۔
ہندوستان ایرو نوٹیکل لمٹیڈ نے بھارتی فضائیہ کو500 واں ، اے ایل – 31 ایف پی اوور ہالڈ انجن سونپ دیا ہے جو کہ انتہائی مہلک سرحدی لڑاکا طیارے ایس یو -30 ایم کے آئی میں فٹ کیا جاتا ہے۔یہ کام ایچ اے کے ،کی کور پٹ ڈویژن کے ذریعہ کیا گیا ہے ۔
بی ای ایم ایل نے اپنے نئے بنیادی ڈھانچے کی تیاری کے ایک حصے کے طورپر بنگلورو میں ایک صنعتی ڈیزائننگ مرکز قائم کیا ہے۔ یہ مرکز ہندوستان میں اپنی طرح کا پہلا مرکز ہے جو کہ صنعتی ڈیزائن اور پیداوار میں ماحولیات کے متعلق عالمی پیمانے کی مصنوعات کی تیاری کے لئے ترقیاتی حکمت عملی کے ایک حصہ کے طورپر صنعتی ڈیزائن اور انسانی عناصر کے عوامل کو نافذ کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔اس سہولت کو ایک قومی سہولت کے طور پرفروغ دینے کی تجویز ہے اور اگلے مرحلے میں اسے صنعت کو پیش کیا جائے گا۔
سہولیات کی جدید کاری کے تحت جی آر ایس ای نے پی -17 اے کے جاری پرُوقار پروجیکٹ کے لئے پیداواری ضروریات پوری کرنے کی غرض سے اپنے راجہ باگان ڈاک یارڈ کی صلاحیت میں اضافہ کردیا ہے۔
بی ڈی ایل کے مقام پر سیکر سہولیاتی مرکز ( ایس ایف سی ) کی سنگ بنیاد رکھ کر دفاعی شعبے میں نیا بنیادی ڈھانچہ وضع کیا گیا ہے جو میزائل سسٹم ( آر ایف سیکر ) کی پیداوار کے لئے ایک نئی مثالی سہولت ہوگی جو کہ برآمداتی انحصار میں کمی لائے گی اور اندرون ملک تیار کردہ ہتھیار اور میزائل کے ہتھیاری نظام کی ٹیسٹنگ اور پیداوار کے لئے بی ڈی ایل کے مقام پر ہتھیار تیار کرنے کی سہولت ہوگی ۔ان میں کونکرس – ایم ، اِنوار، آکاش ، استرا میزائل وغیر ہ کے لئے ہتھیاروں کی تیاری شامل ہوگی۔یہ مثالی سہولت تمام اہم میزائل کے ہتھیاروںاور ان میں ضروری تبدیلیوں کی دیکھ بھال کرے گی۔
آج جی ایس ایل میں ایک جدید ترین اسٹیل پری پریشن شاپ ( ایس پی ایس ) کا افتتاح کیا گیا ہے ، جو اعلیٰ تکنیکی گلاس ری انفورسڈ پلاسٹک ( جی آر پی ) کے ساتھ ساتھ ملک کے لئے دیگر امدادی بنیادی ڈھانچے کی اندورن ملک تعمیر کو ممکن بنائے گا۔
ایم آئی ڈی ایچ اے این آئی نے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری اور پائیدار ترقیاتی پالیسی کے تحت ایک جدید ترین مہارت کا ترقیاتی سینٹر قائم کیا ہے اور اسے ’’سینٹر آف ایکسی لینس – اسپیشل میٹریلس ‘‘ کا نام دیا ہے۔‘‘ یہ سہولت بنیادی طورپر فضا، دفاع ، نیو کلیائی ،خلا اور دیگر اہم شعبوں میں استعمال ہونے والے خصوصی مادوں کے فروغ کے لئے جدید تحقیق کو ترقی دینے پر توجہ مرکوز کرے گا۔
وزیر دفاع نے ان تمام سہولیات کا ایک ریموٹ بٹن دباکر افتتاح کیا ۔ وزارت دفاع کے دفاعی پیداوار کے محکمے ، دفاعی سرکاری شعبے کے یونٹوں اور آرڈی ننس فیکٹریز بورڈ کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا :‘’ یہ جدید کاری ، بہتر کاری ،نئے سیٹ اپ اورپیداوار کے لئے بیرونی وسائل کے انحصار کو کم کرنے میں واضح سودمند ثابت ہوگی ۔اس کے علاوہ اندرون ملک محفوظ اور بہتر ہاتھوں میں مزیددیکھ ریکھ ،جدید کاری اور مستقل حمایت کے لئے وسیع مواقع وضع ہوں گے۔ ‘‘ جناب سنگھ نے کہا :’’ ڈی پی ایس یو اور او ایف بی کے ذریعہ پرجوش مظاہرے سے آتم نربھر معیشت میں ایک نمایاں تبدیلی آئے گی۔‘‘
آتم نربھر ہفتہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طورپر بہت سے ڈی پی ایس یو اور او ایف بی مختلف طرح کے ویبی نار بھی منعقد کررہے ہیں ، جس میں تمام متعلقہ موضوعات کا احاطہ کیا جارہا ہے ،جن میں صنعت کے ماہرین ، کاروباری اور اسکالر جیسے مختلف حصہ دار شامل ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ا ع ۔رم
U-4450
(Release ID: 1645014)
Visitor Counter : 217