وزارت دفاع

وضاحت:اندرون ملک تیار کردہ سامان درآمدات کی منفی فہرست میں شامل

Posted On: 10 AUG 2020 4:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی:10  اگست ، 2020:

وزارت دفاع (ایم او ڈی) کے ذریعے 9 اگست 2020 کو درآمدات کیلئے ساز وسامان کی منفی فہرست جاری کرنے کے بعد اس میں ہلکے لڑاکا طیارہ ایل سی اے مارک 1 اے پیناک راکٹ سسٹم اور آکاش میزائل سسٹم جیسی بھارت میں ہی بننے والی کچھ چیزوں کو شامل کیے جانے کے سلسلے میں کچھ سوالات موصول ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں وضاحت کی جاتی ہے کہ ایل سی اے ایم کے 1 اے، پیناکا راکٹ سسٹم اور آکاش میزائل سسٹم وغیرہ دفاعی فورسز کے ذریعے طے کی گئی معیاری ضروریات کے مطابق تیار کیے جاتے ہیں۔ اس طرح کے سسٹم بین الاقوامی بازار میں بھی دستیاب ہیں۔

ایسے ہتھیار نظاموں کے مجموعے کو درآ مدات کی منفی فہرست میں شامل کیا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ دفاعی خدمات  اسی طرح کے نظام کے قبل درآمدات سامان کی خریداری کیلئے آگے کوئی پہل نہ کرے۔ یہ بھی وضاحت کی جاتی ہے کہ کسی بھی پروڈکٹ کو اندرون ملک تیار کردہ نظام کے طور پر تسلیم کیے جانے کیلئے اس میں لگنے والے گھریلو ساز وسامان کی حصہ داری کو کم از کم مقررہ معیارات کو پورا کرنا ہوگا۔ اس لئے مینوفیکچررس کو اندرون ملک تیار کرنے کو یقینی بنانے اور درآمداتی ساز وسامان کو قابل اجازت حد تک کم کرنے کی ضرورت ہے۔

لہٰذا یہ واضح کیا جاتا ہے کہ حال میں ہندوستان میں کچھ درآمد شدہ ساز وسامان کے ساتھ بنائے گئے سسٹم کو فہرست میں شامل کرنے کا سبب ایسے آلات یا سامان کے خرید پر پابندی لگانا ہے جو مساوی معیاری ضرورتوں کو پوراکرتے ہیں لیکن اکثر الگ الگ ناموں کےتحت شامل کیے جاتے ہیں۔

 

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن                                            

U NO: 4446


(Release ID: 1644988) Visitor Counter : 294