وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت یوم آزادی منانے کےلیے دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز کے 5 ویبینارس کا اہتمام کر رہی ہے

Posted On: 07 AUG 2020 2:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7 اگست ، 2020  / ملک کے عوام 1947 کی بھارت کی آزادی کی تکمیل کے احترام میں قومی ترانہ گنگنانے پر ایک بار پھر فخر کرنے کے لیے یکجا ہورہے ہیں۔ قوم کی تاریخ میں بھارت کی جدوجہد آزادی ایک اہم باب ہے۔ اس دن یعنی 15 اگست کی تقریبات کے حصے کے طور پر ملک کی راجدھانی نئی دلی میں بھارت کا ترنگا لہراتے ہیں اور سبھی ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے  نیز پوری دنیا میں بھارتی مشن یہ پرچم لہراتے ہیں۔

جیسا کہ  قوم 15 اگست 2020 کو 74ویں یوم آزادی پر جشن منانے کی تیاری کر رہی ہے۔ سیاحت کی وزارت اپنے دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز کے حصے کے طور پر 5 ویبینار کا انعقاد کرے گی۔ ان ویبینارز میں آزادی کی تحریک ، اس سے متعلق اہم مقامات اور ان رہنماؤں پر خصوصی توجہ دے گی جنہوں نے آٓزادی حاصل کرنے میں بھارت کی قابل ستائش مدد کی۔ ویبینار کی تفصیلات مندجہ ذیل ہیں:

  • 8 اگست 2020 (سنیچر)  کو 1857 کی یادیں:آزادی کا ایک تعرف، منجانب محترمہ نیدھی بنسل، سی ای او ، انڈیا سٹی والکس اور انڈیا ویدھ لوکلز اور ڈاکٹر سونی روئے، ہیڈ آف آپریشنس آئی ڈبلیو ایل اینڈ آئی ایچ ڈبلیو۔ شرکت کرنے والے حضرات ویبینار کے لیے اپنا نام اس ویب سائٹ پر درج کرا سکتے ہیں : https:/ /bit.ly/Memoirsof1857
  • 10 اگست 2020 (پیر) کو سیلیولر جیل : خطوط ، یادگار اور یادیں؛ منجانب محترمہ ندھی بنسل، سی ای او انڈیا سٹی والکس اور انڈیا ویدھ لوکلز اور ڈاکٹر سونی روئے، ہیڈ آف آپریشنس آئی ڈبلیو ایل اینڈ آئی ایچ ڈبلیو اور محترمہ سومترا سین گپتا، سٹی اکسپلورر ، انڈیا سٹی والکس۔
  • 12 اگست 2020 (بدھ) کو بھارت کی جدوجہد آزادی کی انسنی کہانیاں ، منجانب محترمہ اکیلا رمن  اور محترمہ نین تارا نائر ۔
  • 14 اگست 2020 (جمعہ ) کو جلیاں والا باغ : جدوجہد آزادی میں ایک اہم موڑ؛ منجانب محترمہ کشور دیسائی، چیئر پرسن ، ڈی پارٹیشن میوزیم، امرتسر۔
  • 15 اگست 2020 (سنیچر) کو سردار ولبھ بھائی پٹیل متحد بھارت کے معمار؛ منجانب جناب سنجے جوشی، ایڈیشنل کلکٹر  اینڈ چیف منیجر ، اسٹیجو آف یونیٹی ؛ گجرات سرکار۔
  • سبھی اجلاس صبح گیارہ بجے سے دوپہر 12 بجے تک منعقد ہوں گے۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔08۔07

U – 4402

 

 



(Release ID: 1644308) Visitor Counter : 142