وزارت دفاع

ڈیفینس انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانس ٹیکنالوجی نے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن-2020 میں پہلاانعام حاصل کیا

Posted On: 06 AUG 2020 3:07PM by PIB Delhi

 

نئی دلی، 7، اگست،دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمے ، ڈی آر ڈی  اوکے تحت آنے والے  خودمختار ادارہ، ڈیفینس انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانس ٹیکنالوجی (ڈی آئی اے ٹی)، پُنے نے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن (ایس آئی  ایچ)، 2020 میں، پہلا انعام حاصل کیا ہے۔ پروگرام کے راست تقریب میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے شرکاء کے ساتھ بات چیت کی۔

فروغ انسانی وسائل کی وزارت اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای)، نے مشترکہ طور سے یکم اگست سے 3اگست 2020 کے دوران نوئیڈا انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (این آئی ای ٹی)، اترپردیش میں ایس آئی ایچ -2020 کا انعقاد کیاتھا۔ ایس آئی ایچ -2020، چھتیس گھنٹے کی نان اسٹاپ ڈیجیٹل مصنوعات تعمیری مقابلے پر مبنی قومی سطح کا مقابلہ تھا۔

ڈاکٹر سنیتا دھولے کی قیادت میں ڈی آئی اے ٹی کی 6 اراکین کی طلبہ ٹیم ‘‘ ایج آف الٹران’’ نے سافٹ ویئر کے زمرے میں مدھیہ پردیش حکومت کےذریعےپیش کئے گئے مسائل کے حل سے متعلق اسٹیٹمنٹ، ایم ایس 331 کو حل کرنے کے لئے ایک لاکھ روپے کا انعام حاصل کیاتھا۔ٹیم نے  منطقی استدلال کا استعمال کرکےچہرے، تاثر اور اشارے کنائے کو پہچاننے کے لئے ‘‘دِرِشٹی’’ کے موضوع سے حل پیش کیا۔

دفاعی تحقیق محکمے کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے مسلسل دوسری بار انعام حاصل کرنے پر ڈی آئی اے ٹی  ڈی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

*************

( م ن ۔ ک ا(

U. No.4380

 

 



(Release ID: 1644042) Visitor Counter : 109