عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کووڈ-19۔ وبا کے دوران بہترین حکمرانی کے طریقہ کار سے متعلق آئی ٹی ای سی – این سی جی جی بین الاقوامی ورکشاپ کا افتتاح کیا


ہندوستان نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں عالمی کووڈ اشتراک وتعاون کیلئے آواز بلند کی: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ہندوستان نے اپنے مستحکم ڈیجیٹل فریم ورک کے ذریعے کووڈ کے دوران حکمرانی کے چیلنجوں کا مقابلہ کیا:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

دو روزہ ورکشاپ میں 26 ملکوں کے 184 شرکاء اپنے تجربات اور بہترین طریقہ کا تبادلہ کریں گے

Posted On: 06 AUG 2020 5:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی:06  اگست ، 2020:

عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستان نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں عالمی کووڈ اشتراک وتعاون کیلئے آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 برسوں کے دوران وزیراعظم جناب مودی کی غیرمعمولی بیرون ملک رسائی نے وبا کے خلاف اس طرح کے بین الاقوامی اتحاد کیلئے بڑے پیمانے پر تعاون فراہم کیا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ انڈین ٹیکنیکل اینڈ اکونومک کوآپریشن (آئی ٹی ای سی) ، وزارت برائے اُمور خارجہ اور نیشنل سینٹر فار گڈگورننس، محکمہ برائے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے ذریعے مشترکہ طور پر منعقد کیے گئے کووڈ-19- وبا کے دوران بہترین حکمرانی کے طریقہ کار سے متعلق ایک بین الاقوامی ورکشاپ کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کررہے تھے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001F8JD.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ وزیراعظم جناب نریندر مودی تھے جنہوں نے ہندوستان میں انفیکشن کے چند معاملات کے باوجود جلدی ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ کرکے اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے دنیا کو بیدار ہونے کیلئے آواز دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی دور رس نگاہ اور وِژن نے ہندوستان کو مؤثر انداز میں وبا سے لڑنے میں مدد دی اور اس کی اتباع متعدد دیگر ملکوں نے بھی کی۔ آپسی بین الاقوامی اشتراک وتعاون کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جناب مودی نے 10 ملین امریکی ڈالر کے عہد کے ساتھ نہ صرف کووڈ-19 ایمرجنسی فنڈ قائم کرنے میں کلیدی رول ادا کیا بلکہ انہوں نے سارک ، غیروابستہ ملکوں (این اے ایم) ، جی۔20 اور دیگر پلیٹ فارموں پر وباکے مسئلے کو حل کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے حکومت اور ملکوں کے سربراہان کے ساتھ انفرادی طور پر بھی اشتراک قائم کیا۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020ZD3.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جناب مودی کے ذریعے اعلان کردہ آتم نربھر بھارت کے تحت 20 لاکھ کروڑ روپئے سے زائد کا پیکیج ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کا تقریباً 10 فیصد ہے اور یہ رقم وبا کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے دنیا بھر میں سب سے زیادہ رقم میں سے ایک تھی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان کووڈ کے بعد عالمی اقتصادی بازیابی کا اہم ستون ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 وبا کے خلاف لڑائی جیتنے میں ملکوں کیلئے آگے کا روڈ میپ معیشت کو دوبارہ شروع کرنے اور امداد باہمی پر مبنی وفاقیت کو مستحکم کرنے میں مضمر ہیں۔ انہوں نے کا کہ مضبوط اداروں، مستحکم ای۔ گورننس ماڈلس، ڈیجیٹل طور پر بااختیار شہریوں اور بہتر حفظان صحت کے لئے کوشش جاری ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ ٹیم ورک، ہمدردی کے جذبے اور سیاسی تدبر نے کووڈ وبا کے خلاف لڑائی میں ہندوستان کی حکمرانی کو بیان کیا ہے اور اس نے مضبوط ڈیجیٹل فریم ورک کے ساتھ حکمرانی کے چیلنجوں کا مقابلہ کیا ہے۔ آگے کا راستہ ‘‘دو گز دوری’’- سماجی فاصلہ  پر مرکوز ہے جو اب ایک عالمی اصول بن چکی ہے۔

اپنے خطاب میں اُمور خارجہ کے وزیر مملکت جناب وی مرلی دھرن نے کہا کہ صحت اور طبی بنیادی ڈھانچے سے متعلق محدود وسائل کے سبب ترقی پذیر ممالک  اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے لیکن ہندوستان نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہمسایہ اور دیگر ملکوں دونوں تک طبی اور دیگر امداد کے ساتھ پہنچنے میں سبقت حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ اشتراک وتعاون  سے ٹیکہ تیار کرنے کیلئے قائدانہ رول اداکررہا ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CROH.jpg

اس دو روزہ کانفرنس میں جنوبی ایشیاء، جنوب مشرقی ایشیاء، لاطینی امریکہ اور افریقہ کے 26 ملکوں کے سفارتکاروں، سول سرونٹ اور صحت ماہرین پر مشتمل 184 شرکاء شرکت کررہے ہیں۔

اس افتتاحی اجلاس میں ڈاکٹر چھترپتی شیواجی ، سکریٹری ڈی اے آر پی جی اور ڈی  پی پی ڈبلیو ، حکومت ہند، جناب وی سرینواس ، اڈیشنل سکریٹری، ڈی اے آر پی جی اور ڈائرکٹر جنرل، نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس، محترمہ دیوانی کھوبراگرے، جوائنٹ سکریٹری، وزارت برائے اُمور خارجہ اور حکومت ہند کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ آئی ٹی  ای سی ملکوں تک ہندوستان کی بہترین حکمرانی کے طریقہ کار کو لے جانے کے مقصد سے اس ورکشاپ کا تصور اُمور خارجہ کی وزارت، محکمہ برائے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات، نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس کے ذریعے کیا گیا تھا۔

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:4368



(Release ID: 1643956) Visitor Counter : 165