ارضیاتی سائنس کی وزارت

ممبئی میں چل رہی تیز ہواؤں اورزبردست بارش کے بارے میں خصوصی پیغام

Posted On: 05 AUG 2020 7:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،5 اگست  : ہندوستانی موسم سائنس محکمے ( آئی ایم ڈی ) کے نئئ دہلی میں قائم قومی موسم پیشن گوئی مرکز /علاقائی موسم سائنس مرکز کے مطابق :

آج 5اگست ، 2020ہندوستانی معینہ  وقت کے مطابق صبح 08.30بجے سے 17.30بجے کے دوران ممبئی میں ہوئی بارش (  سینٹی میٹر( 20  بہت زیادہ زبردست بارش پہلے ہی ممبئی کے کئی حصوں میں دیکھی جاچکی ہے :کولابہ :22.9سینٹی میٹر، سانتاکروج :8.8سینٹی میٹر۔

ممبئی کے اوپرچل رہی سطحی ہوا:کولابہ کے اوپر70-60کلومیٹرفی گھنے کی ہوادرج کی گئی ہے ۔ آج ہندوستانی معینہ وقت کے مطابق  17:15-17:00کے دوران ہوا کی رفتاربڑھ کر کولابہ کے اوپر107کلومیٹرفی گھنٹے تک پہنچ گئی تھی ۔

ممبئی اورنزدیک ترین علاقے کے لئے پیشن گوئی اورتنبیہ :

ممبئی اورنزدیکی کونکن گھاٹ  کے ساتھ تیز ہوا ، جس کی رفتار70کلومیٹرفی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے ، کے 06 اگست  کی صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے اور اس کے بعد دھیرے دھیرے اس میں کمی واقع ہونے کی امید ہے ۔

آج رات ممبئی کے اوپر بہت  زبردست بارش  جاری رہنے اور کل 6اگست سے اس میں کمی آنے کا امکان ہے ۔

بارش والے  بادلوں کے تازہ ترین  راڈار اور سیٹلائٹ کی تصویر نیچے دیئے گئے ہیں :

Description: ppi_mum.gif

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YUOH.jpg

*************


 

( م ن  ۔  ع آ)

 

U-4349

 



(Release ID: 1643728) Visitor Counter : 126