امور داخلہ کی وزارت

‘‘بارش اور موسم کے امکانی نقصانات کو کم کرنے’’ سے متعلق ، قدرتی آفات کے بندوبست کے قومی ادارے این آئی ڈی ایم کا ویبنار اختتام پذیر ہوا

Posted On: 05 AUG 2020 4:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،5 اگست ، 2020  /  وزارت داخلہ کے قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق قومی ادارے این آئی ڈی ایم نے بھارت کے محکمہ موسمیات  کے ساتھ مل کر 14 جولائی سے 4 اگست تک ایک ویبینار سیریز کا انعقاد کیا جس کا موضوع تھا  ‘‘بارش اور موسم سے لاحق امکانی خطرات کو کم کرنا’’۔ ویبینار کی اس سیریز میں 4 ویبینار شامل تھے، جن میں گرج چمک کے ساتھ چھیٹے اور بجلی گرنے ، بادل پھٹنے اور سیلاب ، سمندری طوفانوں نیز آب و ہوا میں تبدیلی اور موسم کے شدید ترین حالات پر توجہ دی گئی۔ ویبینار کے اس سیریز میں خصوصی توجہ اس بات پر بھی دی گئی کہ بارش اور موسم سے لاحق امکانی خطرات کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے معنوں میں امکانی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے اور وزیراعظم جناب نریندر مودی کے دس نکاتی ایجنڈے اور قدرتی آفات کے امکانی خطرات کو کم کرنے سے متعلق سینڈائی لائحہ عمل پر عمل درآمد کر کے موثر مشترک اقدامات کیے جائیں تاکہ امکانی خطرات کو کم کیا جا سکے اور موثر مواصلات اور آس پاس کے علاقوں کی برادشت کی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے۔

داخلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب نتیہ نند رائے 14 جولائی کو اس سیریز کے پہلے ویبینار کا افتتاح کیا۔ یہ ویبینار گرج چمک کے ساتھ چھیٹے اور بجلی گرنے کے موضوع پر مبنی تھا۔ جناب رائے نے اپنے خطاب میں بارش اور  موسم سے متعلق  قدرتی آفات کے امکانی خطرات کو کم کرنے کے لیے حکومت ہند کے محکموں اور ایجنسیوں کی طرف سے کیے گیے بڑے کاموں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے قدرتی آفات کے ان منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے قلیل مدتی اور طویل مدتی مشترک اقدامات پر بھی زور دیا۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KXXX.jpg

 

ویبینار سیریز سے  جن اہم شخصیتوں نے خطاب کیا ان میں این ڈی ایم اے کے ممبر سکریٹری جناب جی وی وی سرما، زمینی علوم کی وزارت کے سکریٹری  ڈاکٹر راجیون، این ڈی ایم اے کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر وی تیروپوگز، این آئی ڈی ایم کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر میجر جنرل منوج کمار جندل ، آئی ایم ڈی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مرتیونجے مہاپاتر، این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل جناب ایس این پردھان اور این آئی ڈی ایم میں جی ایم آر ڈی کے سربراہ پروفیسر سوریہ پرکاش شامل ہیں۔  جن مشہور شخصیتوں نے تقریر کی ان میں سی ڈبلیو سی کے ڈائریکٹر  (ایف  ایف ایم)، آئی آئی ٹی بامبے کے پروفیسر کپل گپتا ، آئی ایم ڈی میں سائنٹسٹ – ایف  ڈاکٹر آر اے جینا منی ، آئی ایم ڈی میں ہائیڈرو میٹ کے سربراہ جناب بی پی یادو، آئی ایم ڈی میں سائنسٹسٹ – ایف ڈاکٹر ڈی آر پٹانیل، آئی ایم ڈی میں سائنسٹسٹ – ایف ڈاکٹر سوما سین روئے، عالمی بینک کے جناب انوپ کرنتھ اور آی ایم ڈی میں سائنسٹسٹ – ای محترمہ سینیتا دیوی شامل ہیں۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔08۔05

U – 4343



(Release ID: 1643688) Visitor Counter : 155