الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

گوانے شہریوں کو مائی گوو میں شامل کرنے کے پلیٹ فارم میں شرکت کی؛ 12 ریاستوں نے اپنے مائی گوو پلیٹ فارموں کا پہلے ہی آغاز کر دیا تھا


گوا کے وزیراعلیٰ نے شمولیت والی حکمرانی اور پالیسی سازی کو فروغ دینے کے لیے مائی گوا سیٹیزن انگیزمنٹ پلیٹ فارم کا آغاز کیا

شہری، حکومت کو اپنی رائے نت نئے خیالات اور مشورے دینے کے لیے www.goa.mygov.in پر اپنا نام درج کرا سکتے ہیں

Posted On: 05 AUG 2020 5:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی،5  اگست ، 2020  /  گوا کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے 4 اگست 2020 کو ایک آن لائن تقریب میں مائی گوو گوا پورٹل کا آغاز کیا۔ اس طرح شمولیت والی حکمرانی کے لیے گوا نے مائی گوو سیٹزن انگیزمنٹ پلیٹ فارم میں شرکت کر لی ہے۔ انہوں نے اس پلیٹ فارم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ‘‘مائی گوو گوا پورٹل حکمرانی کے عمل میں عوامی شمولیت کو مستحکم بنانے میں ایک بڑا کام انجام دے گا اور اس سے ریاست ملک گیر سطح پر عوام سے رابطہ رکھے گی۔ اس طرح شہری مختلف پلیٹ فارموں میں حصہ لے سکیں گے اور سرکاری پالیسیوں / اسکیموں پر اپنے نظریات کا اظہار کر سکیں گے۔

مائی گوو ایپ (mygov.in) حکومت ہند کے شہریوں کی شمولیت اور اجتماعی طور پر رائے حاصل کرنے والے اس پلیٹ فارم کا مقصد حکمرانی اور پالیسی سازی میں شہریوں کی سرگرم شمولیت کو فروغ دینا ہے۔ 26 جولائی 2014 کو جب سے اس کا آغاز ہوا ہے مائی گوو نے مذاکرات خصوصی کاموں اختراعی چیلنجوں ، انتخابات ، سروے ، بلاگ ، بات چیت ، سوال جواب اور مختلف سرگرمیوں جیسے ، سرگرم طور طریقے اپنائے ہیں، جس میں اختراعی انداز میں انٹرنیٹ ، موبائل ایپ، آئی وی آر ایس ، ایس ایم ایس اور آؤٹ باؤنڈڈائلنگ (او بی ڈی) ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ مائی گوو یوزر بیس نے ایک کروڑ 25 لاکھ سے زیادہ اور لاکھوں شہریوں کو انسٹا گرام ، فیس بک، یو ٹیوب، لنک اِن اور ٹوئیٹر جیسےسوشل میڈیا پلیٹ فارموں  پر مائی گوو میں شامل کیا ہے۔ مائی گوو نے شیئر چیٹ اور روپوسو جیسے نئی عمر کے ایپس پر اپنے چینل بھی حال ہی میں شروع کیے ہیں۔ واٹس ایپ  پر مائی گوو کے ہیلپ ڈیسک  اور ٹیلی گرام پر نیوز ڈیسک  کی وجہ سے کووڈ – 19 کے بارے میں سرکاری مواصلات میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔

ریاستی سطح پر شہریوں کی سرگرمیوں کو شامل کرنے کے لیے مائی گوو نے  ایک سافٹ ویئر ایز اے سروس  (ایس اے اے ایس) یعنی خدمات کے طور پر سافٹ ویئر میں  ریاست کے خصوصی اقدامات کے لیے اجتماعی طور پر  خیالات اور تخلیقی مواد حاصل کرنے کےلیے  ریاست کے کاموں میں اضافہ کر دیا ہے۔ 12 ریاستوں مہاراشٹر، ہریانہ، مدھیہ پردیش، آسام ، ارونا چل پردیش، منی پور ، ترپورہ، ، چھتیس گڑھ جھارکھنڈ، ناگالینڈ، ہماچل پردیش، اور اترا کھنڈ جیسی مائی گوو پلیٹ فارم ریاستی کاموں کا آغاز کر دیا ہے۔ مائی گوو ٹیم کی لگاتار کوششوں اور ریاستی سرکار کی مدد سے یہ قدم کافی زیادہ کامیاب رہا ہےاور اس کے ذریعے کافی تیزی سے مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

گوا سرکار کی اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزیر محترمہ جینیفر مونسیریٹ  نے مائی گوو گوا کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ مائی گوو گوا پورٹل سے ریاست کے عوام کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ  مختلف پالیسیوں ، پروگراموں اور اسکیموں سے متعلق میدانوں میں حکومت کو اپنے خیالات، نت نیے خیالات اور مشورے دیں۔

مائی گوو انڈیا کے سی ای او جناب ابھیشیک سنگھ نے اس سلسلے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ مائی گوو حکمرانی اور ترقی میں شہریوں کی سرگرم شمولیت کے لیے اس طرح ایک ترغیبی پلیٹ فارم بن گیا۔

شہری اپنا اندراج www.goa.mygov.in پر کر سکتے ہیں اور اپنی رائے ، نت نیے خیالات اور مشورے حکومت کو دے سکتے ہیں۔

 

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔08۔05

U – 4340



(Release ID: 1643677) Visitor Counter : 104