نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیلوں کے وزیر کرن رجیجونے ریاستوں سے زمینی سطح پر باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت کے لئے سالانہ کھیلوانڈیا، کھیل کود مقابلوں کا اہتمام کرنے کی اپیل کی
Posted On:
04 AUG 2020 8:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،4 اگست : نوجوانوں کے اموراورکھیلوں کے مرکز وزیرجناب کرن رجیجونے کھیلوانڈیا اسکیم کی پہلی جنرل کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی اور ریاستی اسپورٹس محکموں اور دیگرمرکزی وزارتوں سے خطاب کیا۔ میٹنگ میں اظہارخیال کرتے ہوئے انھوں نے ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ ریاستی سطح پر کھیلوانڈیا ، کھیل کود مقابلوں کا اہتمام کریں تاکہ زمینی سطح پربڑی تعداد میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی نشاندہی کی جاسکے ۔ انھوں نے کہاکہ یہ کھیل کود مقابلے ہرسال منعقد ہونے چاہیئں ۔ اس میٹنگ میں کھیلوں کے سکریٹری جناب روی متل کھیلوں کے ڈائرکٹرجنرل ( اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ) جناب سندیپ پردھان اور کھیلوں کی وزارت کے دیگر سینیئر افسروں نے شرکت کی ۔
جناب کرن رجیجونے کہاکہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمس اور یونیورسٹی گیمس کی طرح سالانہ مقابلے کھیلوانڈیا اسکیم کے تحت قومی سطح پرمنعقد کئے جارہے ہیں ۔ ان سے تمام ریاستوں کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی نشاندہی کرنے میں مدد ملی ہے ۔ البتہ یہ کافی نہیں ہے ۔ ہرریاست سالانہ کھیلو انڈیا گیمس کا اہتمام کرسکتی ہے تاکہ زمین سطح باصلاحیت کھلاڑیوں کی نشاندہی ہوسکے اورریاست کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو بڑاپلیٹ فارم مہیاکرایاجاسکے ۔ وہ ریاستیں جو پہلے ہی سالانہ اسپورٹس کمپیٹیشن منعقد کرتی ہیں وہ کھیلو انڈیا اسکیم کے ساتھ صف بندی کرسکتی ہیں ۔ اورمرکز ان کھیل کود مقابلے کے اہتمام میں ان کی مدد کرے گا۔
زمینی سطح پر باصلاحیت کھلاڑیوں کی نشاندہی کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کھیلوں کے وزیرنے کہاکہ بھارت کو کھیلوں کی دنیا میں ایک سپرپاوربنانے کے لئے ہمیں 5سے 10سال کی عمر کے باصلاحیت چھوٹے بچوں اورنوجوان کھلاڑیوں کی شناخت کرنے کی ضرورت ہوگی اورانھیں اس طرح ڈھالنا ہوگا کہ وہ مستقبل میں چیمپئن بنیں ۔ انھیں اولمپک کے لئے ایک ایتھلیٹ کے طورپرڈھالنے میں کم از کم 8سال لگیں گے ۔ اگرہم بعد کے مرحلے میں باصلاحیت کھلاڑی کی نشاندہی کرتے ہیں تو ان کے اولمپک میں نام کمانے کے مواقع محدود ہوجائیں گے ۔ اس لئے ریاستیں نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کی نشاندہی کرنے پرتوجہ مرکوز کریں اور ریاست ، ضلع ، بلاک اور پنچایت سطح پر کھیل کود مقابلوں کا اہتمام کرنا ضروری ہے ۔
وزیرموصوف نے 5زونل ٹیلنٹ اسکاوٹنگ کمیٹیوں کے بارے میں بات کی جو مغرب، مشرق ،شمال ، جنوب اورشمال مشرق کے لئے قائم کی جارہی ہیں ۔ انھوں نے 24 مختلف کھیلوں میں زمینی سطح پرباصلاحیت کھلاڑیوں کی نشاندہی میں ان کمیٹیوں کو مدد دینے کے سلسلے میں ریاستوں کی سرگرم شرکت پرزوردیا۔ اس کے بعد نشان زد باصلاحیت کھلاڑیوں کو ریاستی سرکاریا ااسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے سینٹرس میں تربیت دی جاسکتی ہے ۔
وزیرموصوف نے ریاستوں سے اس بات کی ضرورت پرزوردیاکہ وہ ترجیحی بنیاد پرکھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹرآف ایکسی لینس کے لئے بہترین کھیلوں کے اپنے بنیادی ڈھانچے کی نشاندہی کریں ۔ انھوں نے کہاکہ ہم نے 8ریاستوں کی پہلے ہی نشاندہی کردی ہے جہاں کھیلوانڈیا اسٹیٹ سینٹرآف ایکسی لینس قائم کیاجائے گا۔ کھیلوں کی وزارت کو 13ریاستوں سے تجاویز بھی موصول ہوئی ہیں ۔ جنھیں حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ کھیلوانڈیا اسٹیٹ سینٹرآف ایکسی لینس ریاستوں کے لئے ایک بڑا موقع ہے ۔جس کے ذریعہ وہ مخصوص کھیلو ں میں ملک بھرکے سینیئرایتھ لیٹس کو تربیت دینے میں جد ید بنیادی ڈھانچے کو قائم رکھ سکتے ہیں ۔ مرکزی حکو مت اس میں ریاستوں کوفنڈ اورتعاون دینے کے لئے تیارہے لہذا میں ہرریاست سے اپیل کرتاہوں کہ وہ فورا بنیادی ڈھانچے کی نشاندہی کریں جس سے وہ کھیلوانڈیا اسٹیٹ آف ایکسی لینس کو نشان زد کرنا پسند کریں گی۔
کھیلوں کے وزیرکی جانب سے جن منصوبوں پرغوروخوض کیا گیا ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں ریاستی نمائندوں نے کھیلوں کی وزارت کے ساتھ مل کرکام کرنے میں اپنی دلچسپی ظاہرکی۔ ان میں سے بہت سے نمائندوں نے موجودہ ریاستی سطح کے سالانہ مقابلوں اور زمینی سطح کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی نشاندہی کی اسکیموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
*************
( م ن ۔ ح ا۔ ع آ)
U-4331
(Release ID: 1643506)
Visitor Counter : 172