وزارت دفاع

74ویں یوم آزادی کی تقریبات بری فوج، بحریہ اور بھارتی فضائیہ کی موسیقی کارکردگیوں سے مزین ہوں گی

Posted On: 05 AUG 2020 11:16AM by PIB Delhi

نئی دلی، 4جولائی، بری فوج کے بینڈ پہلی مرتبہ ملک بھر میں منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کے ذریعے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، یعنی یکم اگست 2020سے شروع ہونے والے پکھواڑے کے دوران اپنی کارکردگی پیش کریں گے۔ یہ کارکردگی اُن کورونا وائرس سورماؤں کے تئیں قوم کے اظہار تشکر کی ایک علامت ہوگی، جنہوں نے ملک میں اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر بے باکی اور بے خوفی سے اس وبائی مرض کی روک تھام کے کارنامے انجام دیئے ہیں۔ بری فوج کا بینڈ، بحریہ اور پولیس نے  پوربندر، حیدرآباد، بنگلورو، رائے پور ، امرتسر، گوہاٹی، الہ آباد اور کولکاتہ میں اب تک اپنے فن کامظاہرہ کیا ہے۔ ملٹری اور پولیس کے بینڈ آج وشاکھاپتنم،  ناگپور اور گوالیار میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ 7اگست 2020 کو ملٹری بینڈ سرینگر اور کولکاتہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ سہ خدماتی بینڈ دلی میں 3کارکردگیاں پیش کریں گے، جن میں سے ایک –ایک بالترتیب لال قلعہ پر، ایک راج پتھ پر اور ایک انڈیا گیٹ پر، 8، 9اور 12اگست 2020 کو پیش کی جائے گی۔ ملٹری اورپولیس کے بینڈ ممبئی، احمد آباد، شملہ اور الموڑا میں 8اگست 2020 کو اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ چنئی ، نصیرآباد، اے اینڈ سی (انڈمان اینڈ نکوبار کمانڈ)، فلیگ پوائنٹ اور ڈانڈی میں 9اگست 2020 کو اور امپھال، بھوپال، جھانسی میں 12اگست 2020 کو اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ اس سلسلے کے تحت فائنل کارکردگی کا مظاہرہ 13اگست 2020 کولکھنؤ، فیض آباد، شیلانگ، مدورئی اور چمپارن میں کیا جائے گا۔

***

 

 ( م ن ۔ ک ا(

U. No.4332

 



(Release ID: 1643491) Visitor Counter : 113