وزارتِ تعلیم
انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کے وزیر نے سرمور ( ہماچل پردیش ) میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کا سنگ بنیاد رکھا
Posted On:
04 AUG 2020 6:50PM by PIB Delhi
نئیدہلی05اگست 2020۔مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب جے رام ٹھاکر ، خزانہ کے وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور تعلیم کے وزیر مملکت جناب سنجے گوترے کے ساتھ مل کر ہماچل پردیش میں سرمور میں آن لائن طریقے سے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ( آئی آئی ایم ) سرمور کا سنگ بنیاد رکھا ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ مرکزی حکومت نے وزیر ااعظم جناب نریندر مودی جی نے 2014 میں فیصلہ کیا تھا کہ سرمور میں آئی آئی ایم کے قیام سمیت سات نئے آئی آئی ایم قائم کئے جائیں تاکہ کارپوریٹ قائدین کے تحت مطالبے اوسر سپلائی کے مابین خلیج کو پر کیا جاسکے ۔یہ اس وقت کی آئی آئی ایم اداروں کی بہم رسانی اور ضرورت کے پیش نظر طے کیا گیا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15 اگست 2014 کو اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ ہماچل پردیش کے لئے آئی آئی ایم ضلع سرمور کے موضع دھولہ کنواں میں قائم کیا جائپے گا ۔ 12 مارچ 2015 کوریاستی حکومت نے مستقل کیمپس کے قیام کے لئے موضع دھولہ کنواں 210 ایکڑ آراضی فراہم کی ۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ آئی آئی ایم سرمور ماہ اگست میں 20 پی جی پی طلبا کے پہلے بیچ کے ساتھ آئی آئی ایم لکھنو کی سرپرستی اور رہنمائی میں شروع کیا گیا تھا اور اس وقت اس کا اعارضی کیمپس موضع پونٹا صاحب سرمور میں واقع تھا ۔اسی وقت سےیہ ادارہ عمدہ پیش رفت کے ساتھ آگے بڑھتا رہا ہے اور تعلیمی اور بنیادی ڈھانچے کے لحاظ نت نئی بلندیاں حاصل کرتا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ یعنی رواں تعلیمی سرگرمی ابھی عارضی کیمپس میں چلائی جارہی ہے اور وہاں بھی طلبا کے کلی رہائشی جدید طرز کی سہولتیں دستیاب ہیں۔طلبا یہاں نہ صرت تعلیمی جستجو میں مصروف ہیں بلکہ مختلف النوع ثقافتی ، کھیل کود اور سی ایس آر اور کمیونٹی آؤٹ ریچ سرگرمیوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں ۔
مکمل اور کلی طور پر عملی حیثیت کا حامل دھولہ کنواں کا مستقل کیمپس 210 ایکڑ آراضی پر 1170 طلبا کے لئے تیار کیا جارہا ہے ۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ مرکزی حکومت 5531.75 کروڑ رورپے کی رقم منظور کی ہے جس میں سے 392.51 کروڑرووپے کی رقم تعمیراتی کاموں کے لئے صرف کی جائے گی اور پہلے مرحلے کے تحت 600 طلبا کے لئے 60384 مربع میٹر رقبے پر تعمیرات عمل میں آئیں گی ۔ جناب پوکھریال نے کہا کہ ایم بی اے کے طلبا کے مستقبل کے کارپوریٹ لیڈر بن کر ابھرتے ہیں ۔ دولت فراہم کرتے ہیں اور ان کے کندھوں پر کاروبار اورصنعت کو صحیح سمت میں لے جانے کی ذمہ داری ہوتی ہے اور یہ تمام تر امور وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے آتم نربھر بھارت کے خواب کو عملی شکل دینے کے لئے انجام دئے جانے ضروری ہوتے ہیں۔ تعلیم ،تعمیر قوم کے کلیدی عنصر کی حیثیت ر کھتی ہے ۔ ہمیں اپنے اداروں میں تحقیق اور اختراع کو فروغ دینا ہوگا اور عمدگی کے حصول کے لئے سازگار ماحول بنانا ہوں ۔وزیر موصوف نے یقین دلایا کہ انسانی وسائل کی ترقی اورفروغ کی وزارت آئی آئی ایم سرمور کو عالمی درجے کے حامل بنیادی ڈھانچے کی تشکیل میں اپنی جانب سے پوری مدد دے گی۔ وزیر موصو ف نے اعتماد جتایا کہ آئی آئی ایم سرمور مینجمنٹ تعلیم گاور معاون پہلوؤں کے شعبے میں اپنی شناخت اور اپنا مقام بنائے گا اور انتظامی عمدگی کے لئے عالمی پیمانے پر قدروقیمت اور احترام کی نگاہ سے دیکھے جانے والے ادارے کے اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گا۔
مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھوترے نے کہا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سرمور حکومت ہند کی جانب سے قائم کئے جانے والے مقتدر آئی آئی ایم کنبے کے تحت سب سے نیا ادارہ ہے ۔ ستمبر 2015 میں آئی آئی ایم سرمور نے 20 طلبا پر مشتمل پنے پہلے بیچ کے ساتھ کام کرناشروع کیا تھا۔ یہ آغاز پونٹا صاحب سرمور ہماچل پردیش میں واقع عارضی کیمپس سے ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ 5 برسوں کی مدت میں طلبا کی تعداد 300سے زائد ہوگئی ہے۔ اس سے یہاں کی انتظامیہ ، ڈائریکٹر ، تعلیمی سرگرمی چلانے والے بورڈ اور یہاں کی قیادت کی محنت کا اظہار ہوتا ہے ۔قومی اہمیت کے حامل ادارے کے طور پر نیز آئی آئی ایم لیگ سے وابستہ ہونے کی وجہ سے یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس ادارے نے بڑی مختصر مدت میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے اوریہاں کے فارغ التحصیل طلباکارپوریٹ اداروں میں معقول عہدوں پر فائز ہوچکے ہیں۔ وزیر موصوف نے اپنی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ آئی آئی ایم سرمور برادری فطرت کی گود میں بسے ہوئے دھولہ کنواں کے اپنے مستقل کیمپس سے کام کرنا شروع کردے گی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔رم
U4330
(Release ID: 1643487)
Visitor Counter : 225