جل شکتی وزارت

مرکزی وزیر جناب گجیندرسنگھ شیخاوت اور محترمہ اسمرتی ایرانی نے سو وچھ بھارت کرانتی نام کتاب کا اجرا کیا


سووچھ بھارت کرانتی میں 35 مضامین کے توسط سے سووچھ بھارت مشن کے قابل ذکر مشن کا احاطہ کیا گیا ہے

Posted On: 04 AUG 2020 7:50PM by PIB Delhi

نئیدہلی05اگست 2020۔پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کے سکریٹری جناب پرمیشورن ائیر کی ادارت میں ایک کتاب بہ عنوان  ’’ دی سووچھ بھارت ریوولیوشن ‘‘ یعنی صاف ستھرا بھارت تحریک کا ترجمہ  ہندی زبان میں  کیا گیا ہے اور اسے سووچھ  بھارت کرانتی کے طور پر شائع کیا گیا ہے۔اس کتاب کو سرکاری طور پر جل شکتی کے وزیر جناب گجیندرسنگھ شیخاوت اور کپڑے کی صنعت اور خواتین اور اطفال بہبود کی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی نے آج نئی دلی میں لانچ  کیا ہے ۔ اس کتاب کے لانچ کے بعد اس کتاب کو بحث کا  موضوع بناکر ایک مباحثے کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ساتھ ہی ساتھ سووچھ بھارت مشن کو بھی گفتگو میں شامل کیا گیا ۔دونوںوزرا ور جناب پرمیشور ائیر نے اپنی جانب سے خیالات کا اظہار کیا ۔اس گفت وشنید کو ویب  کاسٹنگ کے توسط سے لاکھو  ں ایس وی ایم کارکنان نے ملاحظہ کیا ۔

          سووچھ بھارت کرانتی کے تحت  35  مضامین کے توسط  سے سووچھ بھارت کے قابل ذکر سفر کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس میں مختلف النوع شراکتداروں نے   یعنی ایس بی ایم میں  اپنا تعاون دینے والو ں نے اس سماجی انقلاب کے سلسلے میں  اپنے افکار ساجھا کئے ہیں۔مذکورہ تمام تر مضامین چارقریبی ابواب میں ترتیب دئے گئے ہیں جو ایس بی ایم کی کامیابی کے چار ستون ہیں۔ ان کے نام ہیں : سیاسی قیادت ، پبلک فائننسنگ  ،  شراکتداری اور عوامی  شرکت ۔ وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے اس کتاب کے پیش لفظ تحریر کئے ہیں ۔  یہ جناب ارون جیٹلی ، امیتابھ کانت ،رتن ٹاٹا ،ست گرو ، امیتابھ  بچن ،اکشے کمار ،تلوین سنگھ ، بل گیٹس جیسی شخصیات کے ذریعہ تحریر شدہ مضامین  پر مشتمل کتاب ہے۔

          اس پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب شیخاوت نے اس  پہلو  پرروشنی ڈالی کہ بھارت کس طریقے سے دنیا میں صفائی ستھرائی کے معاملے میں قائد ملک بن کر ابھرا ہے  اور متعدد ممالک اب بھارت کے تجربوں سے سبق حاصل کررہے ہیں۔ 50  کروڑ سے زائد افراد نے بیت الخلا کا استعمال شروع کردیا ہے  او رمحض  5سال کی مدت میں کھلے میں رفع حاجت کے قبیح طریقے کو ترک کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ سووچھ بھارت کرانتی کا یہ سفر بھارت کے لاکھوں  قارئین کے ساتھ ساجھا کیا جاسکے گا۔

          محترمہ اسمرتی ایرانی نے کہا کہ سووچھ  بھارت مشن کو صحیح معنوں  میں ایک جن آندولن یا عوامی تحریک بنانے کے عمل میں خواتین نے جو اہم کردار ادا کیا ہے ، انہیں  خواتین کے اس قائدانہ کردار پر فخر ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ نانری شکتی کی ایک حقیقی مثال ہے اور خواتین ایس  بی ایم کے اگلے مرحلے میں  بھی قائدانہ کردار اد ا کرتی رہیں  گی اور اس امر کو یقینی بنائیں گی کہ اب تک جو  فوائدحاصل ہوئے ہیں وہ اسی حالت میں برقرار رہیں اور کوئی بھی شخص  دو بارہ سے کھلے میں رفع  حاجت کرنے کا طریقہ پھر سے نہ اپنالے ۔وزرا نے بعد ازاں   ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے  سووچھ گرہیوں   ،فیلڈ کارکنان اور ریاستی حکومت کے افسران کی جانب سے پوچھے  گئے  مختلف النوع سوالات  کے تشفی بخش جوابات  بھی دئے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔رم

U4329



(Release ID: 1643486) Visitor Counter : 176