قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی اُمور کی وزارت کے تحت ٹرائیفیڈدیگر اقدامات کےاشتراک سے نئےڈیزائن بنانے کی پہل کررہاہے

Posted On: 04 AUG 2020 6:25PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:04  اگست ، 2020:

تیزی سے بدلتے  دور میں جہاں جدیدیت، تکنیک اور ترقی نے انسانی زندگی میں اہم جگہ بنالی ہے اور پہلے کی طرح جینے کا طریقہ ماضی کی بات ہوچکی ہے جس کاذکر اب صرف کتابوں میں ملتاہے۔ ایسے وقت میں ہندوستان میں ابھی بھی 200 قبائلی برادریاں ملک کے مختلف حصوں میں پائی جاتی ہیں۔ ان قبائلیوں کے دستکار ابھی بھی اپنے بنیادی آرٹ اورکرافٹس نیز روایتوں کو محفوظ رکھنے کی کوشش میں لگے ہیں۔ قبائلی اُمور کی وزارت کے تحت ٹرائیفیڈاِن محروم طبقات کی اقتصادی مدد کرکے انہیں مضبوط بنانے اوراصل دھارا میں جوڑنےکیلئے کوشاں ہے۔ ٹرائیفیڈ کی جانب سے کئے جارہے مختلف اقدامات میں سے اس کی ڈیزائن کیلئے کی گئی پہل خصوصی طور سے قابل غور ہے۔

پینل میں شامل قبائلی دستکاروں کے ہنر اور ان کی مصنوعات کو بین الاقوامی معیار کا بنانے کیلئے ٹرائیفیڈ نے ایسے دستکاروں کی بنائی اشیاء کی تشہیر اور ڈیزائن ترقی کیلئے پچھلے کچھ مہینوں میں ایک ساتھ ڈیزائنوں کےساتھ ساجھیداری کی ہے۔ ان میں محترمہ ریتو بیری، محترمہ رینا ڈھاکا، محترمہ روما دیوی، محترمہ ونکی سنگھ، محترمہ نیراناتھ اورمحترمہ روزی اہلوالیہ  شامل ہیں۔

ٹرائیفیڈ کے چیف ڈیزائن مشیرکے طور پر محترمہ ریناڈھاکا، قبائلی مصنوعات اور دستکاریوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دلانے اور بڑی تعداد میں لوگوں تک ان کی مصنوعات پہنچانے میں مدد کرنےکیلئے اپنے طویل تجربے کے ساتھ اس مہم میں جڑ رہی ہیں۔ فروری 2020 میں سالانہ سورج کنڈ میلے  میں منعقدہ فیشن ویک میں انہوں نے اپنے قبائلی کلیکشن کوپیش کیا جس میں بنیادی آدیواسی روایتوں سے تحریک یافتہ ڈیزائنر اشیاء پیش کی گئی تھیں۔ یہ یقینی بنانےکیلئے کہ صلاحیت مند قبائلی دستکاروں کی مصنوعات زیادہ سے زیادہ لوگ دیکھ سکیں، وہ ان کی بنائی ہوئی اشیاء کیلئے جاذب نظر گفٹ پیکیجنگ رینج بھی تیار کررہی ہیں۔ دھار ضلع مدھیہ پردیش کے قبائلی  دستکاروں کےساتھ وہ باگھ پرنٹ میں نئےڈیزائن تیارکررہی ہیں۔ انکا ارادہ ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کو ان مصنوعات کی جانب راغب کرنا ہے کیوں کہ ان خوبصورتی سے پیک کئے گئے معیاری مصنوعات کو نہ صرف ٹرائبس انڈیا کے آؤٹ لیٹ میں بلکہ ای۔ کامرس ویب سائٹوں پر بھی فروخت کیا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں قبائلی دستکاروں کی ضرورتوں کو دیکھتے ہوئے محترمہ ریناڈھاکا اپنے شو ‘ڈیزائنر اینڈ دی میوز’  میں مشہور ہستیوں کے ساتھ انٹرویو کی ایک سیریزکے ذریعے قبائلی دستکاری اور مصنوعات کو بڑھاوا دے رہی ہیں۔ ایسے انٹرویو محترمہ گوہر خان، محترمہ دلناز ایرانی، محترمہ پوجا بترا اور محترمہ رخشندہ خان کے ساتھ منعقد کیے گئے ہیں۔ اس شو میں ٹرائیفیڈ کے  منیجنگ ڈائرکٹر جناب پرویرکرشنا کو بھی شامل کیا جاچکاہے۔ شو میں انہوں نے قبائلی لوگوں کو بااختیار بنانے میں ٹرائیفیڈکے کردار کے بارے میں بتایا تھا۔

نئی دہلی کے مہادیو روڈ میں ٹرائبس انڈیاکے مین اسٹور (جو 1997 میں قائم کیا گیا تھا)کو محترمہ نیراناتھ نے اپنے خوبصورت ڈیزائن سے دلکش اور جاذب نظر بنایا ہے۔ ان ڈیزائنوں کے تعاون سے تیار کردہ مصنوعات کو پیش کرنےکیلئے ایک علیحدہ گیلری بھی بنائی گئی ہے۔محترمہ نیراناتھ کی مہارت نے دہلی ہاٹ اسٹور کو خوبصورت بنانے میں تعاون دیا ہے۔

ٹرائیفیڈ کے ذریعے شروع کئے گئے ہنرمندی کو جدیدتر بنانے کے پروگرام میں منتخب دستکاروں کے ساتھ یہ صلاحکار ڈیزائنر ملک بھر میں شناخت شدہ آدیواسی گروپوں کےساتھ ملکر کام کرتے ہیں۔ ہرایک کلسٹر میں کم از کم 20 دستکار ہیں ان گروپوں کو ماسٹر دستکاروں سے سیکھ کر اپنے ہنر کو سدھارنےکیلئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور ان کے بنائے ڈیزائنوں کو اکٹھاکرکے ایسے ہینڈی کرافٹس اور مصنوعات بنائی جاتی ہیں جو بین الاقوامی معیار پر اپنی پہچان بناسکے۔ ایسے 15 سے 20 ڈیزائنوں کو کیپسول کی شکل میں ٹرائبس انڈیاکے آؤٹ لیٹ پر پیش کیا جائیگا۔

ان اقدامات کے علاوہ اس سال کے آسکر انعام تقریب میں محترمہ روزی اہلوالیہ کے ڈیزائن کیے قبائلی پھول پتیوں کے پرنٹ والے گاؤن کی نمائش صحیح معنوں میں باعث فخر رہی تھی۔ صلاحیت مندقبائلی دستکاروں کو اپنی مصنوعات کی نمائش کیلئے ٹرائیفیڈ کی شکل میں ایک صحیح آؤٹ لیٹ ملاہے۔

A group of people posing for the cameraDescription automatically generated

A picture containing photo, different, table, colorfulDescription automatically generatedA blue and white striped shirtDescription automatically generated

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:4318



(Release ID: 1643453) Visitor Counter : 201