پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

پیٹرویم اور قدرتی گیس کی وزارت نے پیٹرول اور ڈیزل کی تھوک اور رٹیل مارکیٹنگ کا اختیار دینے کے رہنما خطوط کو آسان بنایا

Posted On: 04 AUG 2020 1:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی 4،اگست 2020

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے 8 نومبر 2019 کو پاس کئے گئے ریزولوشن کے تحت موٹر گاڑیوں اسپرٹ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے تھوک اور رٹیل (خوردہ) مارکیٹنگ کا اختیار دیے جانے کے رہنما خطوط کو آسان بنایا ہے۔ اس کا مقصد ایم ایس اور ایچ ایس ڈی کی مارکیٹنگ میں پرائیویٹ سیکٹر کی شرکت کو بڑھانا ہے۔ اس میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ خوردہ یا تھوک مارکیٹنگ کا اختیار حاصل کرنے کی خواہشمند اکائیوں کے پاس درخواست دیتے وقت 250 کروڑ روپے اور خوردہ اور تھوک مارکیٹنگ دونوں کا اختیار پانے کے لئے 500 کروڑ روپے کی کم از کم رقم کا ہونا ضروری ہے۔ اس کے لئے درخواست وزارت کے ذریعے جاری لیٹر سیدھے بھیجے جاسکتے ہیں۔ خوردہ مارکیٹنگ کا اختیار کے لئے درخواست کرنے والی اکائی کو مارکیٹنگ کا اختیار ملنے کے بعد کم سے کم 100 خوردہ دکانیں کھولنی ہوں گی۔ اس کے ساتھ ہی وزارت نے پیٹرولیم اشیا کی مارکیٹنگ کے لئے پہلے بنائی گئی سخت پالیسی کے کئی شقوں کو آسان بنادیا ہے اور ایسے پروڈکٹس کے لئے مارکیٹنگ کا بڑا حصہ کھول دیا ہے۔ اس پالیسی میں ملک میں ٹرانسپورٹ ایندھن کی مارکیٹنگ کے سیکٹر میں انقلابی تبدیلی لانے کی صلاحیت ہے۔ مذکورہ رہنما خطوط وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے جو اس طرح ہے۔

(http://petroleum.nic.in/sites/default/files/Resolution_Transprotation.pdf)

(http://petroleum.nic.in/sites/default/files/Control%20Order.pdf).

اس موضوع پر کسی بھی طرح کی جانکاری کے لئے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے لینڈ لائن نمبر +91-11-23386119/6071  (پیر سے جمعہ کے درمیان دفتر کے وقت کےد وران کال کرسکتے ہیں۔)

پیٹرول اور ڈیز ل کے تھوک اور خوردہ مارکیٹنگ کا اختیار پانا آسان ہوجانے سے اس سیکٹر میں نجی سیکٹر کے ساتھ ہی غیر ملکی کاروباریوں کی حصہ داری بھی بڑھائی جاسکے گی۔ یہ متبادل ایندھن کے تقسیم اور دور دراز کے علاقوں میں خوردہ نیٹ ورک کی وسعت کو تقویت دے گا اور گاہک خدمات کو بہتر بنائے گا۔

...............................................................

                                                                                                                                                     م ن، ح ا، ع ر

U-4321



(Release ID: 1643446) Visitor Counter : 190