نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے راجیہ سبھا کے رکن جناب امرسنگھ کی اچانک رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا
Posted On:
01 AUG 2020 7:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی:یکم اگست ، 2020:
نائب صدر جمہوریہ ہند اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب ایم وینکیانائیڈو نے راجیہ سبھا کے موجودہ آزاد رکن جناب امرسنگھ کی اچانک رحلت پر اپنے شدید رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ 64سالہ جناب سنگھ نے آج سنگاپور کے اسپتال میں اپنی آخری سانس لی۔ جہاں گزشتہ چند مہینوں سے ان کا علاج چل رہا تھا۔
نائب صدر جمہوریہ سنگاپور میں ہندوستانی ہائی کمشنر کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے تھے اور انہیں جناب سنگھ کے علاج سے متعلق تمام ضروری مدد فراہم کرنے کیلئے ہدایت دیتے رہتے تھے۔
جناب نائیڈو، جناب امر سنگھ کے ساتھ بھی رابطے میں تھے اور ان کی صحت کے بارے میں برابر دریافت کرتے رہتے تھے، انہیں جناب سنگھ کی جلد شفایابی اور ہندوستان واپس آنے کی امید تھی۔
نسبتاً کم عمری میں جناب سنگھ کے انتقال پر اپنے دُکھ اور غم کااظہار کرتے ہوئےنائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک نے ایک قابل پارلیمنٹرین کو کھو دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ‘‘جناب سنگھ تمام سیاسی حلقوں میں مقبول تھے اور وہ معاشرے کے پسماندہ اور کمزور طبقات کی بھلائی کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے تھے’’۔
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO 4294
(Release ID: 1643117)
Visitor Counter : 191