کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
ٓر سی ایف نے ملک کی زرعی اور صنعتی ترقی میں بڑا تعاون دیا ہے
رواں مالی برس میں 27 جولائی 2020 تک آر سی ایف کی صنعتی پیداواروں کی مجموعی فروخت 200 کروڑ روپئے کے نشانے کوپار کرگئی ہے
Posted On:
30 JUL 2020 1:03PM by PIB Delhi
کیمیکلز اور کھادوں کی وزارت کے تحت سرکاری سیکٹر کی کمپنی، راشٹریہ کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزرس لمیٹیڈ (آر سی ایف) کووڈ-19 کے چیلنج سے بھرپور حالات کے باوجود اپنے کام کاج میں کامیاب رہی ہےاور رواں مالی برس میں 27 جولائی 2020 تک اس نے صنعتی پیداواروں کی فروخت میں 200 کروڑ روپئے کانشانہ پار کرلیا ہے۔
کمپنی کے ذریعے جاری کردہ بیان کے مطابق 100 کروڑ روپئے کی فروخت 67 دنوں میں حاصل کی گئی جب کہ اگلے 100 کروڑ روپئے کی فروخت میں صرف 51 دن لگے۔
آر سی ایف کے صنعتی پیداواروں کے محکمے (آئی پی ڈی) میں کُل 23 پیداوار ہیں جن کا دیگر صنعتوں جیسے فارماسیوٹیکلس، جراثیم کش مادے، کانکنی ، بیکری مصنوعات، فائبر، چمڑا وغیرہ میں کچے مال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس چیلنج بھرے وقت کے دوران ملک کی زرعی اور صنعتی ترقی کوآگے بڑھانے کیلئے آر سی ایف ایک مضبوط محرک قوت بنی ہوئی ہے۔
کمپنی نے ‘‘غذائی تحفظ’’ کو یقینی بنانے کی سمت میں بڑا تعاون دیا ہے اور کسانوں کو کھادوں کی بلاروکاوٹ سپلائی یقینی بنانے کیلئے کوشش کی ہے۔ کووڈ وبا کے سبب بالخصوص سپلائی چین لاجسٹکس جیسی کئی روکاوٹوں کے باوجود آر سی ایف 21-2020 کی پہلی سہ ماہی میں 5.9 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ کھادوں کی پیداوار کرنے میں کامیاب رہی ہے اور جولائی 2020 میں 2.3 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ کھادوں کی پیداوار کی جاچکی ہے۔ ملک میں کھادوں کی قلت کو دور کرنے کیلئے آر سی ایف نے مختلف گریڈوں کے 2 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ کھادوں کو درآمد کیا ہے۔ اسٹیٹ ٹریڈنگ انٹرپرائز کے طور پر کمپنی نے کھادوں کےمحکمے کیلئے 13 لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کیا ہے۔
سماجی اعتبار سے ذمہ دار کارپوریٹ کے طور پر کمپنی نے کووڈ-19 وبا سے مقابلہ کرنے کی سمت میں کئی طریقوں سے تعاون دیا ہے۔ آر سی ایف ملازمین نے پی ایم کیئر فنڈ اور وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں پورے دل سے تعاون دیا ہے۔ کمپنی نے اپنےہاسٹل احاطے کو ایک کووڈ کیئر مرکز کے طور پر دستیاب کرایا ہے۔ کمپنی نے دیگر امدادی سرگرمیوں کے ساتھ علی باغ میں کلکٹر کے دفتر کو ایک ایمبولینس بھی فراہم کیا ہے۔
اس مدت کے دوران آر سی ایف نے حکام کے ذریعے جاری کئےگئے سبھی رہنما خطوط کا دھیان رکھا ہے۔ کمپنی نے اپنے سبھی ملازمین کے تعاون اور کھادوں کے محکمے، حکومت ہند کے تعاون اور رہنمائی کے ساتھ کھادوں اور صنعتی پیداواروں کی بلاروکاوٹ پیداوار کرنے کو یقینی بنایا ہے۔
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 4244
(Release ID: 1642575)
Visitor Counter : 208