سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے اعلان کیا ہے کہ ڈی بی ٹی اور سی ایس آئی آر نے 1000 سے زیادہ سارس- سی او وی-2 وائرس جینومس کوترتیب دیا ہےجو ملک میں سب سے بڑی کوشش ہے


ڈاکٹر ہرش وردھن نے سی ایس آئی آر کے ذریعے تیار کردہ کووڈ-19 ٹیکنالوجیوں اور پروڈکٹس کا ایک کمپینڈیم جاری کیا

کمپینڈیم میں 100 سے زیادہ ٹیکنالوجیوں کا احاطہ کیا گیا ہے،93 صنعتی شراکت داروں کی فہرست سازی کی گئی ہے اور ان میں سے 60 سے زیادہ ٹیکنالوجیوں کو صنعتوں کو منتقل کردیا گیا ہے

Posted On: 30 JUL 2020 8:03PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنسز نیز صحت و خاندانی بہبودکے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے اعلان کیا ہے کہ محکمہ برائے بایو ٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی) اور سی ایس آئی ا ٓر کے ہندوستانی سائنسدانوں نے 1000 سے زائد سارس- سی او وی-2 وائرل جینومس کو ترتیب یا ہے جو کہ ملک میں سب سے بڑی کوشش  ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ یہ ہندوستان میں پائےجانے والے اسٹرینوں اور میوٹیشن اسپیکٹرم کو سمجھنے میں مدد کریگا جس سے ڈائیگنوسٹکس، دواں اور ٹیکوں میں مدد ملے گی’’۔

ڈاکٹر ہرش وردھن آج یہاں ایک پروگرام میں سی ایس آئی آر کے ذریعے تیار کردہ کووڈ-19 ٹیکنالوجیوں اور مصنوعات کا ایک کمپینڈیم جاری کرنے کے دوران اظہار خیال کررہے تھے۔ کمپینڈیم میں ٹیکنالوجیوں اور مصنوعات کی  ڈائیگنوسٹکس سے لیکر دواؤں تک اور وینٹی لیٹر نیز پی پی ای تک 100 سے زائد ٹیکنالوجیوں، درج فہرست 93 صنعتی  شراکت داروں کے ساتھ وسیع رینج کو کوور کیا گیا ہے اور ان  میں سے 60 سے زیادہ ٹیکنالوجیوں کو صنعتوں کو منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ‘‘مختصر وقت میں تیار کردہ ٹیکنالوجیوں اور مصنوعات کا پورٹ فولیو سی ایس آئی آر سائنسدانوں کی صلاحیتوں کاثبوت ہے اور یہ بھی کہ وہ نہایت مشکل حالات میں بھی بہتر نتائج دے سکتے ہیں’’۔ انہوں نے سی ایس آئی آرکے سائنسدانوں، طلبا اور عملے کو اتنے مشکل حالات میں اتنے  کم وقت میں ٹیکنالوجیوں اور مصنوعات کو تیار کرنے کیلئے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘سی ایس آئی آر کے ذریعے مرتب کردہ کمپینڈیم  ایک ہی مقام پر ٹیکنالوجیوں اور مصنوعات کو پیش کرتا ہے۔نیز صنعت اور دیگر ایجنسیوں کو جو کووڈ-19 کے لئے حل تلاش کررہے ہیں انہیں آسانی سے مدد کرسکتے ہیں’’۔

وزیر موصوف نے اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سی ایس آئی آر نے ٹیسٹنگ صلاحیت کو بڑھانے سے لیکر نئے ڈائیگنوسٹکس تیار کرنے نیز صنعت کے ساتھ ساجھیداری میں مریضوں کو کفایتی ری پرپزڈ دواؤں کو دستیاب کرانے کے مختلف محاذ پر کووڈ-19 کے خلاف ہندوستان کی لڑائی میں قابل ذکر تعاون دیا ہے۔ علاوہ ازیں سی ایس آئی آر نے وینٹی لیٹر اور پی پی ای جیسے اسپتال کے لئے معاون آلات جن کی وبا کے دوران شروعات میں کمی محسوس کی جارہی تھی، کو تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب سی ایس آئی آر نے ایک کمپینڈیم مرتب کیا ہے جو کووڈ-19 وبا کو کم کرنے کیلئے تیار کردہ ٹیکنالوجیوں اور مصنوعات اور معلومات کو یکجاکرتا ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے صنعت کے ساتھ ساجھیداری میں سب سے پہلے مریضوں کو کووڈ-19 کے خلاف ری پرپزڈ دواؤں  مثلاً سپلا کی فیوی پیراویر دستیاب کرانے میں سی ایس آئی آر کے کردار کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ اس قسم کی کوشش دواؤں کو کفایتی بنانے کے ذریعے کووڈ-19 کے مریضوں کو فائدہ پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی ایس آئی آر- آئی آئی سی ٹی نے مقامی طور پر دستیاب کیمیکلز کا استعمال کرتے ہوئے فیوی پیراویر  کے فعال ادویاتی اجزا (اے پی آئی) کے لئے کفایتی سنتھیٹک پروسیس ٹیکنالوجی تیار کیا ہے اور ٹیکنالوجی کو سپلاکو منتقل کردیا ہے جس نے اس ٹیکنالوجی کی بنیاد پر اسے تیز کیا اور دوا تیار کی۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے سی ایس آئی آر- این اے ایل کے تعاون کو بھی سراہا جس کی مہارت اگرچہ ہوابازی ہے پھر بھی اس نے اس چیلنج کو قبول کیا اور 36 دنوں کے کم وقت میں ایک نان اِن ویسیو بی آئی پی اے پی وینٹی لیٹر، سواستھ وایو تیار کیا۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے سائنسی برادری سے ایک ساتھ ملکر ضرورت کی اس گھڑی میں نئے اختراعات، ٹیکنالوجیز اور مصنوعات تیار کرنے کی گزارش کی۔ کیوں کہ صرف سائنس اور ٹیکنالوجی ہی اس وبا سے باہر نکلنے میں مدد کرسکتا ہے اور آتم نربھر بھارت کی امیدوں کو بھی پورا کرسکتاہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی ایس آئی آر نے سپلائی چین نیز فریٹ ٹرانسپورٹیشن مینجمنٹ سسٹم  سے کسانوں کو جوڑنے کیلئے ایک وَن اسٹاپ سالوشن کسان سبھا تیار کیا ہے اور ابھی تک 60 ہزار سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کرلیے جانے کی رپورٹ ہے۔ یہ کئی علاقائی زبانوں میں دستیاب ہے اور کسانوں کو براہ راست منڈیوں  سے جوڑتا ہے۔

سی ایس آئی آر کے ڈی جی ڈاکٹر شیکھر سی مانڈے نے کہا کہ سی ایس آئی آر نے نہ صرف ٹاٹا سنس ریلائنس انڈسٹریز جیسے بڑے صنعتی اداروں کے ساتھ شراکت داری کی ہے بلکہ جلدسے جلد ٹیکنالوجیوں اور مصنوعات کی تعیناتی کیلئے  بھیل اور بی ای ایل جیسے سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں اور ایم ایس ایم ای کے ساتھ بھی  ساجھیداری کی ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ سی ایس آئی آر نے ایک کووڈ-19 پورٹل تیار ہے جو یوزرس کیلئے آسانی سے تلاش کرنے والے فارمیٹ میں ان ٹیکنالوجیوں کو پیش کرتا ہے۔

اس پروگرام میں ایس سی آئی آرکے جوائنٹ سکریٹری جناب ویدیش ورن، سی ایس آئی آر کی مالیاتی مشیر محترمہ سینتا سرکار ، ایچ آر ڈی جی اور آر اے بی کے سربراہ سگری چکرورتی، مرکزی منصوبہ بندی ڈویزن کے سربراہ جناب وینکیٹ سبرامنین، انّویشن مینجمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے سربراہ جناب آر پی سنگھ ، سائنس کمیونیکیشن اور ڈس سیمینیشن  ڈائریکٹوریٹ کی سربراہ  ڈاکٹر گیتا وانی رائسم، سینئر پرنسپل سائنٹسٹ جناب جی مہیش نے حصہ لیا جبکہ دیگر اعلیٰ افسران اور ملک کے مختلف علاقوں کے سی ایس آئی آر کے سائنسدانوں نے ویڈیو لنک کے ورچوول نیٹ ورک کے ذریعے پروگرام میں حصہ لیا۔

 

*سی ایس آئی آر کے کمپینڈیم اور زیادہ تفصیلات کیلئے براہ کرم یہاں کلک کریں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SHD6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004LSWU.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005F9VG.jpg

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 4243



(Release ID: 1642572) Visitor Counter : 129