نیتی آیوگ

اٹل انوویشن مشن نے بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور  وادھوانی فاؤنڈیشن کی ساجھیداری میں 


ایم-آئی کریسٹ کا آغاز کیا

Posted On: 30 JUL 2020 9:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30؍جولائی، پورے ملک میں انکیوبیٹر کے ماحولیاتی نظام کی حوصلہ افزائی اور  جامع فروغ  کے لئے  ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے نیتی آیوگ کے  اٹل انوویشن مشن  (ایم) نے  بہترین کارکردگی کے اسٹارٹ اپس تشکیل دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک ماحولیاتی نظام  کے فروغ کی خاطر  پرورش کی صلاحیتوں کو بڑھاو ا دینے کے لئے ایم – آئی کریش کا آغاز کیا ہے۔ یہ  بھارت میں بڑے پیمانے پر  اختراعات کو فروغ دینے کے لئے اپنی نوعیت  کا پہلا قدم ہے۔

ایم نے  بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور وادھوانی  فاؤنڈیشن  سے ساجھیداری کی ہے جو  صنعت کاری اور  اختراعی  شعبے میں  بھروسے مند مدد اور مہارت فراہم کرسکتے ہیں۔ یہ ساجھیداری  ایم کے  پرورش کے نیٹ ورک  کے لئے  عالمی مہارت  اور  بہترین طریقہ کار  فراہم کرے گی۔

ایم- آئی کریسٹ ، جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے، پورے ملک میں ایم کے  اٹل اور  قائم شدہ  انکیوبیٹرس  کے لئے  پرورش کے ماحولیاتی نظام تیار کرنے اور  اس کے فروغ کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ اس پہل کے تحت ایم کے انکیوبیٹرس کو جدید بنایا جائے گا اور  صنعتی ماحول کو فروغ دینے کے لئے  مناسب امداد فراہم کی جائے گی، جس سے صنعت کاروں کو  اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ  ہی  صنعت کاروں کو ٹیکنالوجی پر مبنی عمل اور پلیٹ فارمس  کے ذریعے  تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔

اس پروگرام کا مقصد  پرورش کے گہواروں کی صلاحیت سازی کو بڑھانا ہے۔ موجودہ عالمی وبا کے بحران کے پیش نظر  اسٹارٹ اپ صنعت کاروں کو  علم کے حصول اور  جامع اور سرگرم نیٹ ورک  تیار کرنے میں  مدد فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

نیتی آیوگ کے سی ای او  امیتابھ کانت  نے  اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پوری طرح یقین ہے کہ بھارت کے اسٹارٹ اپس  کا ماحولیاتی نظام  حقیقی طور پر  عالمی سطح  کی تحریر بن چکا ہے۔ نیتی آیوگ  کو اسے  مکمل کرنے کے لئے  اہم رول ادا کرنا چاہئے، بھارت کے پاس اپنے  اختراعی ذہن کے وسیع مواقع موجود ہیں کہ وہ عالمی مارکیٹ  کو  رخنہ اندازی کے لئے  حل فراہم کریں اور  ملک کے اندر  موجود چیلنجوں سے نمٹیں۔ آتم نربھر بھارت کے ماحولیاتی نظام کی تشکیل کی خاطر   اس طرح کے اسٹارٹ اپس  کے لئے نیتی آیوگ کا ایم ، بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور  وادھوانی فاؤنڈیشن کی ساجھیداری میں کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہمیں پورا یقین ہے کہ ہمارے لئے ایک ایسا پورٹ فولیو تیار کرے گا جس میں ہمیں عالمی درجے کا انکیوبیٹر تسلیم کیا جائے گا اور ہم زیادہ بلندیوں پر پہنچ سکیں گے۔

ایم کے مشن ڈائریکٹر  رمانن رماناتھن نے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو عالمی درجے کے انکیوبیٹرس کی ضرورت ہے جو  عالمی درجے کے اسٹارٹ اپس کو فروغ دیں اور ہمارے ملک میں موجود اختراعات کی  زبردست صلاحیت کو استعمال کرسکیں۔ حکومت نے پہلی مرتبہ  انکیوبیٹر کی صلاحیت میں اضافے کے پروگرام  کو  اٹل انکیوبیٹرس کے نام سے ایک پورے پورٹ فولیو کے طور پر  وسعت دی جارہی ہے۔ یہ پروگرام  اپنے ڈیزائن میں بھی منفرد حیثیت رکھتا ہے جو انکیوبیشن کے شعبے میں تبادلہ خیال پر مبنی طریقہ کار  اور  پائیدار اور کامیاب اسٹارٹ  اپس کی مدد کے لئے انکیوبیٹرس کے فروغ پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں این ای این کے تعاون سے   بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن  اور وادھوانی فاؤنڈیشن کے ساتھ ساجھیداری کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔

بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجانی بنسل نے کہا کہ ہمیں اٹل انوویشن اور نیتی آیوگ  کی اس پہل کو  مدد فراہم کرتے ہوئے نہایت  خوشی ہورہی ہے جو ایک ایسے ماحولیاتی نظام  کو فروغ دینے کے لئے ہے جو مسائل کے دور رس نتائج  والے حل تلاش کرنے کی خاطر  اختراعات  کو فروغ دے سکیں۔ ٹیکنالوجی  اور کاروباری ماڈل میں اس طرح کی اختراعات  ماؤں اور بچوں کی صحت  کو بہتر بنانے، چھوٹے کسانوں کی پیداوار اور آمدنی میں اضافہ کرنے ، ڈیجیٹل مالی خدمات  کی رسائی اور استعمال کو بڑھانے اور خواتین  کی روزی میں بہتری لانے کے  فاؤنڈیشن کے مقصد کو  فروغ دے گا۔ایم – آئی کریسٹ  پروگرام کے تحت انکیو بیٹرس کا وسیع نیٹ ورک اس پروگرام کو نافذ کرنے میں ہماری مدد کرے گا جو خاص طور پر بہت دلچسپ ہے۔

وادھوانی فاؤنڈیش کے صدر اور سی ای او اجے کیلا نے مزید کہا کہ  وادھوانی فاؤنڈیشن کو  بھارت میں اسٹارٹ اپس میں تیزی لانے اور انہیں بڑھانے کے لئے اٹل انوویشن مشن (ایم)  اور  بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ ساجھیداری  پر فخر ہے۔ یہ ساجھیداری  ایم – آئی کریسٹ کے ذریعے فراہم کئے جانے والے پلیٹ فارم کو  دہائیوں پر مبنی  تجربات  اور  عالمی سطح پر بہترین طریقہ کار مربوط کرسکے گی۔ یہ پروگرام  چیلنج بھرے ایسے وقت میں ضروری  اقتصادی ترقی اور روزگار میں اضافے کے لئے بڑا تعاون کرے گا۔

وادھوانی فاؤنڈ یشن کے سینئر ایڈوائزر  اور آئی کریسٹ پروگرام کے سینئر تربیت کار ڈین کرانزلر نے کہا کہ  ایم – آئی کریسٹ کی ٹیمیں، وادھوا نی فاؤنڈیشن کے اور بھارت کے ممتاز انکیو بیٹرس  سبھی اقتصادی ترقی اور  روزگار میں اضافے کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے بہت پرجوش ہیں۔ کووڈ بندشوں کے دوران  منفرد  قسم کے متن، پروگرام ، ٹول کٹس ، وسائل  اور  200 سے زیادہ عالمی انکیو بیٹرس کے بہترین طریقہ کار  پروگرام کو جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے بلا رکاوٹ کام کررہے ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن-   و ا- ق ر)

U-4261



(Release ID: 1642555) Visitor Counter : 245