بجلی کی وزارت

  این ٹی پی سی نے 977.07 ایم یو کی اعلی ترین یومیہ مجموعی  پیداوار  حاصل کی

Posted On: 29 JUL 2020 2:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29 جولائی 2020/ این ٹی پی  سی لمیٹیڈ، وزارت بجلی کے تحت  آنے والے  اور ملک کی سب سے بڑی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی  کے بیان کے مطابق  28 جولائی 2020 کو 977.07 ملین یونٹ (ایم یو)  کی اعلی ترین یومیہ مجموعی  پیداوار حاصل کرلی ہے۔

این ٹی  پی سی کی مجموعی  پیداوار  میں، اس کی معاون اور مشترکہ صنعت والی  (جے وی)  کمپنیوں سے پیداشدہ  بجلی بھی شامل ہے۔

این ٹی پی سی نے کہاکہ  اس کے پانچ  پاور اسٹیشنوں ، چھتیس گڑھ میں کوربا،  سیپت اور لارا، اڈیشہ  میں تالچیر کنیما ،   اور ہماچل پردیش میں کول ڈیم ہائیڈرو کےذریعہ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور اس دن 100 فی صد  پلانٹ لوڈ فیکٹر (پی ایل ایف) حاصل کیا گیا ۔ این  ٹی پی سی کے ذریعہ  حاصل کی گئی  گزشتہ سب سےاچھی یومیہ پیداوار   12 مارچ 2019 کو 935.46 ایم یو تھی۔

62910 میگاواٹ کی کل تنصیبی  صلاحیت کے ساتھ، این ٹی پی سی  گروپ کے پاس 70  پاور اسٹیشن  ہیں، جس میں 24کوئلہ ، 7 مشترکہ گیس سائیکل  /رقیق  ایندھن، ایک ہائیڈرو ،13 قابل تجدید   توانائی اور 25 معاون اور مشترکہ    جے وی کمپنیوں  والے پاور اسٹیشن شامل ہیں۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-4218



(Release ID: 1642262) Visitor Counter : 146