بجلی کی وزارت

پی ایف سی نے آئی آئی ٹی کانپور کے ساتھ اسمارٹ گرڈ ٹکنالوجی میں ،  ریسرچ اور صنعت سازی کے فروغ کے لئے معاہدہ پر دستخط کئے

Posted On: 29 JUL 2020 3:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29 جولائی 2020/ پاور فائننس  کارپوریشن (پی ایف سی) ، وزارت بجلی کے تحت   آنےوالا ایک  پی ایس یو  اور ملک کا  ایک رہنما یا لیڈنگ این بی ایف سی کے ذریعہ    اسمارٹ گرڈ ٹکنالوجی میں تربیت  ،ریسرچ  اور صنعت سازی کے فروغ کے لئے ہندستانی ٹکنالوجی  انسٹی ٹیوٹ کانپور (آئی آئی ٹی -کے  ) کے ساتھ  ایک  ایم او اے پر دستخط کئے۔ اس مفاہمت نامے کےتحت ،  پی ایف سی  اپنی سی ایس آر پہل کے لئے آئی آئی ٹی کانپور کو دو کروڑ 38لاکھ 97ہزار روپے  (دو کروڑ اٹیس لاکھ ستانوے ہزار روپے) کا  مالی تعاون فراہم  کرے گا۔  

کارگذارڈائریکٹر (سی ایس آر  اینڈایس ڈی) ، جناب  آر مراری نے بتایا کہ   اس سمجھوتے کا مقصد اسمارٹ گرڈ ٹکنالوجی میں  ریسرچ اور فروغ کے لئے  بنیاد ی ڈھانچے کے فروغ  میں  آئی آئی  کانپور کو امداد فراہم کرنا ہے۔ پروجیکٹ کے حصے کے طور پر  آئی آئی ٹی کانپور کے ذریعہ    حصے داروں کو  اسمارٹ گرڈ ٹکنالوجی پر   نہ صرف تربیت  مہیا کی جائے گی    بلکہ  اسمارٹ گرڈ ٹکنالوجی پر   ڈیولپنگ  آئیڈیاز کے  منتخب کئے گئے 9 امیدواروں کو فیلو شپ بھی  فراہم کی جائے گی۔ان فیلو شپ کو آئی آئی ٹی کانپور کے  اسٹارٹ اپ انوویشن اینڈ انکیوبیشن سینٹر (ایس آئی آئی سی) کی جانب سے امداد بھی  مہیا  کی جائے گی اور انہیں صنعتی  سرگرمیوں کی  شروعات کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

پی ایف سی کے  چیف جنرل منیجر (سی ایس آر اینڈ ایس ڈی)، جناب این پربھاکر داس اور آئی آئی  ٹی کانپور کے ڈین ریسورس اور ایلیومنی ،جناب جینت کمار سنگھ کےذریعہ متعلقہ  اداروں  کی جانب سے ایک ورچول  پلیٹ فارم کے ذریعہ  مفاہمت نامے پر   دستخط کئےگئے۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-4219

 



(Release ID: 1642261) Visitor Counter : 185