وزارتِ تعلیم

تعلیم سے متعلق قومی پالیسی 2020ملک میں اسکول اور اعلیٰ تعلیم کے نظام میں تغیراتی اصلاحات لائے گی:رمیش پوکھریال نشنک


تعلیم سے متعلق قومی پالیسی ملک میں اپنے قسم کے  ایک سب سے بڑے  صلاح ومشورے اور بحث ومباحثہ کے عمل کا نتیجہ ہے:انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر کا بیان

تعلیم سے متعلق قومی پالیسی 2020اس ملک کی تعلیمی تاریخ میں  سب سے جامع، بنیادی اور مستقبل پر مرکوز پالیسی دستاویز ہے:سنجے دھوترے

Posted On: 29 JUL 2020 8:40PM by PIB Delhi

انسانی وسائل  کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے کہا ہے کہ تعلیم سے متعلق قومی پالیسی 2020 ملک میں اسکول اور اعلیٰ تعلیم کے نظام میں تغیراتی اصلاحات لائیں گی۔ اس سے پہلے آج تعلیم کی نئی پالیسی 2020 کو کابینہ کی منظوری کے بعد آج نئی دلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر نےکہا کہ تعلیم سے متعلق قومی پالیسی ملک میں اپنے قسم کے سب سے بڑے صلاح مشورے اور بحث ومباحثے کے عمل کے بعد ہی تیار کی گئی ہے۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ صلاح ومشورے کے لئے پبلک ڈومین میں مسودے کو رکھے جانے کے بعد 2 لاکھ 25 ہزار تجاویز موصول ہوئی ہیں۔

تعلیم سے متعلق قومی پالیسی 2020 کو منظوری دینے کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور کابینہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے کہا کہ اس پالیسی کے نفاذ ہوجانے کے ساتھ ہی ہندوستان دنیا میں ایک زبردست معلوماتی سینٹر اور تعلیم کے مرکز اور منزل کے طور پر ابھرے گا۔

جناب نشنک نےکہا کہ تعلیم سے متعلق یہ قومی پالیسی 2020 نئے ہندوستان کی تشکیل میں ایک اہم رول ادا کرے گی۔ مرکزی وزیر نے تعلیم کی نئی قومی پالیسی کے لئے تمام طلبا، اساتذہ، والدین اور تمام فریقوں کو مبارکباد دی اور اسے ملک کے لئے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔ انہوں نےمزید کہا کہ یہ پالیسی اسکول اور اعلیٰ تعلیم کے سیکٹر میں تغیراتی تبدیلی لائے گی۔ ہم سماجی صلاحیتوں، حساسیت، اچھے برتاؤ، اخلاق اور ٹیم ورک کے علاوہ ایک خوشی والے ماحول کے ذریعہ بچوں میں تعاون کو فروغ دینے پر توجہ دیں گے۔

111.jpg

یہ اکیسویں صدی کی پہلی تعلیمی پالیسی ہے اور 34 سال پرانی تعلیم سے متعلق قومی پالیسی 1986 کی جگہ لے گی۔اس پالیسی کو رسائی، کوالٹی، جوابدہی، استطاعت اور ایکویلٹی کے بنیاد ی ستونوں پر کھڑا کیاگیا ہے۔ یہ پالیسی پائیدار ترقی کے 2030 کے ایجنڈے پر مبنی ہے اور اس کا مقصد ہندوستان کو ایک درخشاں معلوماتی معاشرےمیں تبدیل کرنا ہےاور ہندوستان عالمی معلوماتی سپر پاور بنانا ہے۔

اس موقع پر انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے کہا کہ تعلیم سے متعلق قومی پالیسی 2020 اس ملک کی تعلیمی تاریخ میں سب سے جامع بنیادی اور مستقبل پر مرکوز پالیسی دستاویز ہے۔ اِس پالیسی نے ہر ایک کے لئے کوالٹی اور نتیجے پر مبنی تعلیم لانے میں کسی رکاوٹ کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ اس میں اب 3 سے 5 سال کی عمر کے بچوں کو بھی شامل کیاگیا ہے، جس سے اس کی دیکھ بھال ہو اور انہیں تعلیم حاصل ہو۔  اکیڈمک بینک آف کریڈٹ، نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن اور نیشنل مشن فاؤنڈیشن لٹریسی اور نیومریسی ایسی کچھ اہم پالیسیاں ہیں جو ہمارے تعلیمی ایکو سسٹم میں بنیادی تبدیلیاں کریں گی۔

 

 

...................

  م ن، ح ا، ع ر

29-07-2020

U-4227



(Release ID: 1642217) Visitor Counter : 228