وزارت آیوش
وزیرآیوش نے آل انڈیاانسٹی ٹیوٹ آف آیوروید میں واقع کووڈ سنٹرکے انتظامات کا جائزہ لیا
Posted On:
28 JUL 2020 6:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی،28جولائی : آیوش کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج )جناب شریپد یسونائک نے آج سریتاوہارنئی دہلی میں واقع آل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید ( اے آئی آئی اے ) کے کووڈ ۔19صحت مرکز ( سی ایچ سی ) کا دورہ کیا۔ وزیرموصوف نے کووڈ ۔19مریضوں کے علاج کے لئے اس مرکز کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے ڈاکٹروں کی ٹیم سے بھی بات چیت کی اور مرکز نے مریضوں کی تندرستی کے لئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ انھوں نے کووڈ ۔19صحت مرکز میں دستیاب سہولتوں کے بارے میں ان کا فیڈ بیک اور آیوروید ک دواوں کے ذریعہ علاج کے نتائج کی تفصیل طلب کی ۔
وزیرموصوف نے کووڈ ۔19عالمی وباء کے سلسلے میں اے آئی آئی اے کے ذریعہ فراہم کرائی جانے والی خدمات پراطمینان کا اظہارکیا۔ انھوں نے کہاکہ کووڈ پوزیٹیومریضوں کوآیوروید کے اصولوں کی بنیاد پر دیکھ ریکھ فراہم کرانے کے لئے اے آئی آئی اے کی پوری ٹیم کے جوش وجذبے ، حوصلے اورکوششیں قابل تعریف ہیں ۔ پورے ہندوستان میں کووڈ ۔19مریضوں کو علیحدہ علیحدہ آیورویدک ادویات ، خوراک ، یوگا اور آرام کی تکنیکوں کے ذریعہ مکمل دیکھ ریکھ فراہم کرانے میں اے آئی آئی اے کا رول مثالی ہے ۔
وزیرموصوف نے کہاکہ اس انسٹی ٹیوٹ میں کووڈ ۔19مریضوں کامثبت فیڈ بیک حوصلہ افزاء ہے ۔ کووڈ ۔19صحت مرکز میں تمام مریضوں میں زندگی کے بارے میں ایک مثبت نظریہ پیداہواہے اور وہ اپنے اندرآنے والی تبدیلیوں سے بہت زیادہ مطمئن ہیں ۔ اس سے نہ صرف بیماری پرقابوپانے میں بلکہ ان کی زندگی کے دیگر مراحل میں بھی مدد ملے گی ۔ کلی آیورویدک دیکھ ریکھ کے ذریعہ کووڈ ۔19مریضوں کے علاج کی کوششوں میں اے آئی آئی اے کی پوری ٹیم کے مثالی رول پر انھوں نے مبارکباد پیش کی ۔انھوں نے کہاکہ ہندوستان کے روایتی نظام ۔آیوروید میں اس عالمی وباء کے بچاو اورعلاج سے متعلق طبی دیکھ ریکھ کے بہت زیادہ امکانات ہیں ۔ کووڈ ۔19صحت مرکز میں داخل ہونے والے مریضوں کی اکثریت کو خوراک اوریوگا سمیت علیحدہ علیحدہ آیورویدک علاج فراہم کرایاجاتاہے ۔ایس پی او2کے ساتھ علاج کی مدت کے دوران بغیرکسی پیچیدگی کے 100فیصد صحتیابی کی علامات کے ساتھ ڈسچارج کئے جانے والے مریضوں کی تعداد 90فیصد سے زیادہ ہے ۔ الہٰ آباد میں کوئی شدت نہیں پائی گئی ہے ۔ یہ بھی دیکھاگیاہے کہ داخل کئے جانے والوں میں اب تک اموات کا فیصدزیرورہاہے ۔ اس مرکز سے چھٹی دیئے جانے سے قبل تمام مریض نگیٹیو پائے گئے ۔ اس عالمی وباء کے مقابلے میں یہاں کی ٹیم کے علم اورتجربے سے آیوروید کو یقیناًطبی صحت دیکھ ریکھ کے ایک نظام کے طورپر اگلی صف میں جگہ ملے گی ۔
وزیرموصوف نے اے آئی آئی اے میں واقع مفت کووڈ ۔19جانچ کے مرکز کا بھی دورہ کیا۔ اے آئی آئی اے کودہلی حکومت کے ذریعہ کووڈ ۔19جانچ مرکز ( آرٹی ۔ پی سی آراور ریپڈاینٹی جن ٹیسٹنگ ) کے طورپرنامزدکیاگیاہے ۔
**************
( م ن ۔اگ ۔ ع آ)
(07.202029.)
U-4205
(Release ID: 1642000)
Visitor Counter : 172