امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

پی ایم جی کے اے وائی ۔ IIکے تحت اناج کی تقسیم کا کام شروع :اب تک ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام خطوں نے مجموعی طورپر 33.40ایل ایم ٹی اناج اٹھایا


فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے اناج کی حصولیابی میں نیاریکارڈ قائم کیا؛حال ہی میں فصلوں کی کٹائی کے سیزن میں 389.76ایل ایم ٹی گیہوں اور 504.91ایل ایم ٹی چاول کی حصولیابی کی گئی  

Posted On: 28 JUL 2020 7:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28جولائی  : پرائم منسٹرغریب کلیان انّ یوجنا ( پی ایم جی کے اے وائی ) کے اپریل سے جون ،2020تک کے کامیاب نفاذ کے بعد حکومت ہند نے اس اسکیم کوآئندہ پانچ ماہ یعنی جولائی سے نومبر ،2020تک کے لئے آگے بڑھایاہے ۔ نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ ( این ایف ایس اے ) اور انتیودیہ انّ یوجنا ( اے اے وائی) کے تحت آنے والے تقریبا 81کروڑاستفادہ کنندگان کو اس اسکیم کے تحت 5کلوچاول /گیہوں مفت فراہم کرایاجارہاہے ۔ جولائی سے نومبر،2020تک پی ایم جی کے اے وائی ۔ II   کے لئےکل 200.19ایل ایم ٹی اناج  (91.33ایل ایم ٹی گیہوں اور 109.96ایل ایم ٹی چاول) مختص کرایاگیاہے۔اس اسکیم پر ریاستی حکومتوں کے ساتھ ساتھ استفادہ کنندگان نے بھی  پرجوش خیرمقدم کیاہے ۔ یہ اسکیم 8جولائی ،2020سے شروع کی گئی جس کے تحت 27جولائی ، 2020تک 33.40ایل ایم ٹی اناج ( 13.42ایل ایم ٹی گیہوں اور 19.98ایل ایم ٹی چاول ) پہلے ہی استفادہ کنندگان کو مزید تقسیم کے لئے ملک بھرمیں ریاستی حکومتوں کے سپرد کیاگیاہے ۔ جو جولائی ، 2020ماہ کے لئے یہ مختص کئے گئے اناج کا تقریبا 83فیصد ہے ۔

پی ایم جی کے اے وائی ۔ II  کے لئے مختص کئے گئے 200.19اضافی اناج کو شامل کرکے حکومت ہند کے ذریعہ معاشرے کے  غریب طبقات کو پانچ ماہ کے دوران تقسیم کئے جانے والے اناج کی مجموعی مقدار تقریبا 455ایل ایم ٹی ہوجائے گی ۔ این ایف ایس اے اور اے اے وائی کے تحت آنے والے ہرایک استفادہ کنندہ کورعایتی قیمتوں پر اناج کے ان کے مستقل کوٹے کے علاوہ 5کلوگیہوں یا چاول مفت فراہم کرایاجائے گا۔

ملک کے ہرایک حصے میں ان پانچ ماہ کے دوران مختص کئے گئے اناج کے پروگرام کے مطابق اناج کے ذخیرے کویقینی بنانے کے لئے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا( ایف سی آئی ) نے ایک وسیع اورلاجسٹیکل منصوبہ تیارکرلیاہے ۔یہ بہت بڑاچیلنج ہے کیونکہ اس سے عام طورپرمختص کئے جانے والے اناج کی مقداردوگنی ہوگئی ہے اور موجودہ ویئرہاوسنگ صلاحیت اور دھلائی کا نظام عام طورپرمختص کئے جانے والے اناج کی بنیاد پرتیارکیاگیاہے ۔ لیکن ایف سی آئی اس چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح تیارہے مشکل حالات میں ضروری اشیاء فراہم کرانے کی اس کی اہلیت لاگ ڈاون کی مدت میں پہلے ہی ظاہرہوچکی ہے جب لاجسٹیکل آپریشنز کے معاملے میں نئے ریکارڈ قائم کئے گئے ۔ ملک کے ہرکونے میں مختص کی گئی مقدار کے مطابق اناج پہنچانے کو یقینی بنایاجائے گا اورحکومت کا واضح مقصد  کہ خوراک کی کمی سے کوئی غریب آدمی بھوکا نہ رہ جائے ، حاصل کیاجائے  گا۔

ایف سی آئی نے موجودہ سیزن کے لئے حصولیابی کا عمل مکمل کرلیاہے اور گیہوں اورچاول دونوں کی حصولیابی میں نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں ۔ حال ہی میں مکمل ہونے والے کٹائی کے سیزن میں مجموعی طورپر 389.76ایل ایم ٹی گیہوں اور 504.91ایل ایم ٹی چاول حاصل کیاگیا۔مانسون کے موجودہ رجحان کے پیش نظر21-2020کے آئندہ خریف سیزن کے بھی اچھے ہونے کی توقع ہے ۔

 

***************

 

( م ن  ۔اگ ۔  ع آ)

(07.202029.)

U-4206



(Release ID: 1641999) Visitor Counter : 171