ارضیاتی سائنس کی وزارت

ارضیاتی سائنسز کی وزارت نے اپنے یوم تاسیس تقریبات پر موسم کے محکمہ کے لئے موبائل ایپ ’موسم‘ لانچ کیا


یوزرس موسم ، پیش گوئیاں، راڈار امیجیز کو ایکسس کرسکتے ہیں اور نزدیک کے موسم واقعات کے بارے میں وقت کے مطابق وارننگ حاصل کرسکتے ہیں

Posted On: 27 JUL 2020 4:08PM by PIB Delhi

ارضیاتی سائنس کی وزارت کے بھارت کے موسمیات کے محکمہ نے جدید ٹولس اور ٹکنالوجیوں پر مبنی موسم کی پیش گوئی اور وارننگ خدمات کی تشہیر (پھیلاؤ) میں سدھار کے لئے حال کے برسوں میں کئی مختلف اقدامات کئے ہیں۔اس پہل کو اور آگے بڑھانےکے لئے ارضیاتی سائنسز کی وزارت نے بھارت کے محکمہ موسمیات کے لئے موبائل ایپ ’موسم‘ کا آغاز کیا ہے اور اس پر وزارت نے فخر بھی محسوس کیا ہے۔

یہ موبائل ایپ پلے اسٹور اور ایپ اسٹور دونوں پر ہی دستیاب ہے۔

یہ موبائل ایپ عام لوگوں کے لئے وقف ہے اور اس کا ڈیزائن بغیر کسی تکنیکی جھنجھٹ کے آسان طریقے سے موسم کی پیش گوئی اور اطلاع کو کمیونیکیٹ کرنے کے لئے تیار کیاگیا ہے۔ یوزرس موسم ، پیش گوئیاں، راڈار امیجیز کو ایکسس کرسکتے ہیں اور نزدیک کے موسم کے واقعات کے بارے میں وقت کے مطابق پیش گوئیاں دے سکتے ہیں۔

موسم موبائل ایپ کی 5 خدمات حسب ذیل ہیں:

موجودہ موسم:200 شہروں کے لئے روزانہ 8 گھنٹوں پر موجودہ درجہ حرارت، رطوبت، تیز ہوا کی رفتار اور سمت کی  اپ ڈیٹ دی جاتی ہے۔ سورج کے نکلنے، سورج کے ڈوبنے اور چاند کے نکلنے ، چاند کے ڈوبنے کے بارےمیں بھی جانکاری دی جاتی ہے۔

ناؤ کاسٹ: بھارت کے محکمہ موسمیات کے ریاستی میٹرولوجیکل سینٹرس کے ذریعہ بھارت کے 800 اسٹیشنوں  اور ضلعوں کے بارے میں مقامی موسم  کے قدرتی مظاہرے کی 3 گھنٹے پر وارننگ جاری کی جاتی ہے۔ شدید موسم کے معاملے میں اس کے اثر کو بھی وارننگ میں شامل کیا جاتا ہے۔

شہر کی پیش گوئی: بھارت کے تقریباً 450 شہروں کے آس پاس کی موسم کی صورتحال اور حالات کے پچھلے 24 گھنٹوں اور 7 دنوں کی پیش گوئی۔

وارننگ: شہریوں کو آنے والے خطرناک موسم کی وارننگ دینے کے لئے کلر کوڈ (ریڈ، اورینج اور یلو) میں اگلے 5 دنوں کے لئے سبھی ضلعوں کے بارےمیں روزانہ دو بار الرٹ جاری کئے جاتے ہیں۔ کلر کوڈ ریڈسب سے زیادہ شدید زمرے والا ہے، جو حکام کو کارروائی کرنے کے لئے زور دیتا ہے۔ اورینج کوڈ حکام اور عوام کو اِس بات کے لئے کہتا ہے کہ الرٹ رہا جائے اور یلو کوڈ حکام اور عوام سے اِس بات کے لئے کہتا ہے کہ وہ خود کو تازہ صورتحال سے باخبر رکھیں۔

راڈار پروڈکٹ: جدید اسٹیشن کے اعتبار سے راڈار کی پروڈکٹ ہر 10 منٹ میں اپ ڈیٹ کی جاتی ہے۔

موسم موبائل ایپ ایک پرکشش اور یوزرس کے موافق طریقے سے موسم کی اطلاع اور وارننگ کی تشہیر کے لئے ایک اہم ٹول ہوگا، جو عام لوگوں کی ضرورتوں کو پورا کرے گا۔

اس موبائل ایپ کو مشترکہ طور پر آئی سی آر آئی ایس اے ٹی کے ڈیجیٹل ایگری کلچر اور یوتھ (ڈی اے وائی)ٹیم، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹروپیکل میٹرولوجی (آئی آئی ٹی ایم)، پونے اور انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی ) کے ذریعہ مشترکہ طور پر ڈیزائن اور تیار کیاگیا ہے۔

 

....................

م ن، ح ا، ع ر

28-07-2020

U-4193



(Release ID: 1641977) Visitor Counter : 253