ارضیاتی سائنس کی وزارت

ارضیاتی سائنسز کی وزارت کے یوم تاسیس پر ارضیاتی سائنسز کی وزارت –نالیج ریسورس سینٹر نیٹ ورک (کے آر سی نیٹ) لانچ کیاگیا

Posted On: 27 JUL 2020 4:33PM by PIB Delhi

بھارت سرکار کے ڈیجیٹل انڈیا پہل کے تحت ارضیاتی سائنسز کی وزارت کا مقصد ایک عالمی سطح کا نالیج ریسورس سینٹر ورک (کے آر سی نیٹ) فروغ دینا ہے۔انفارمیشن ٹکنالوجی میں ہوئی غیر معمولی ترقی کو دیکھتے ہوئے ارضیاتی سائنسز کی وزارت کے نظام کی روایتی لائبریریوں کا ایک اعلیٰ نالیج ریسورس سینٹر (کے آر سی) میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔ کے آر سی کو ایک دوسرے کے ساتھ کنیکٹ کیا جائے گا اور کے آر سی نیٹ پورٹل کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔ ارضیاتی سائنسز کی وزارت کی دانشورانہ دنیا میں یہ ایک سنگل پوائنٹ انٹری ہوگی۔

ارضیاتی سائنسز کی وزارت کے نظام کے وسائل اور خدمات ایک پوائنٹ ڈائنامک اپ ڈیٹیڈ اور انٹیگریٹیڈ کے آر سی نیٹ پورٹل کے ذریعہ 24 گھنٹے دستیاب ہوں گی۔ ارضیاتی سائنسز کی وزارت کے ہیڈکوارٹر میں ایک پائلٹ پروجیکٹ بھی تیار کیاگیا ہے، جسے ارضیاتی سائنسز کی وزارت کے دیگر اداروں کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔

کے آر سی نیٹ کے اہم مقاصد:

  • ارضیاتی سائنسز کی وزارت سائنس کے وسائل، اس کے رکھ رکھاؤ، آسان ، دوبارہ حصول اور تشہیر کے ڈاکیومنٹ کے لئے آئی ایس او سرٹیفکیٹ یقینی بنانے کے ذریعہ ایک ٹوٹل کوالٹی مینجمنٹ سسٹم قائم کرنا۔
  • ارضیاتی سائنسز کے ہیڈ کوارٹر اور اداروں میں دستیاب پروجیکٹ آؤٹ پٹ پروڈکٹ انٹریکچول وسائل کی تشہیر اور اس کے اداروں میں دستیاب پرنٹ اور ڈیجیٹل وسائل کا ایک ڈاٹا کا فروغ اور رکھ رکھاؤ۔.
  • ارضیاتی سائنسز کے ہیڈ کوارٹر اور ایم او ای ایس اداروں میں دستیاب پرنٹ اور ڈیجیٹل وسائل کے اپ ڈیٹ میٹا ڈاٹا کا رکھ رکھاؤ اور اس کو ڈیولپ کرنا۔
  • کے آر سی نیٹ پورٹل کے ذریعہ سبسکرائب نالیج کنٹینٹ 24 گھنٹے فراہم کرنا۔
  • الیکٹرانک جرنلس، ڈاٹا بیس، ڈیجیٹل پروڈکٹ، ڈاٹا اینالیٹک وغیرہ کے استعمال کو مقبول بنانےکے لئے تربیتی ورکشاپ کا وقتاً فوقتاً اہتمام کرنا۔
  • پالیسی فارمولیشن، رپورٹ کی تیاری اور معلومات کی تشہیر کے لئے بگ ڈاٹا اینالیٹک، سوشل میڈیا اینالیٹک، ڈبلیو میٹرک، سینٹرو میٹک جیسی انفارمیشن اینالیٹکل ٹولس اور تکنیک کی اپلیکشن۔

..........................

م ن، ح ا، ع ر

28-07-2020

U-4192



(Release ID: 1641974) Visitor Counter : 188