وزارت دفاع
دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے سابق صدر جمہوریہ اور نامور سائنس داں ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کی پانچویں برسی کے موقع پراختراع کاروں اور اسٹارٹ اپ کے لئے’ ڈیئر ٹو ڈریم2.0‘ آغاز کیا
Posted On:
27 JUL 2020 8:59PM by PIB Delhi
ڈاکٹر کلام جو میزائل مین کے نام سے جانے جاتے تھے، خود کفیل بننے کا ایک وژن تھا۔ ڈیئر ٹو ڈریم مقابلے کی اسکیم ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیوں کے لئے شروع کی جارہی ہے تاکہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے کی گئی ’اتم نربھر بھارت‘ کی اپیل کے بعد ملک میں دفاع اور ایرو اسپیس یعنی خلا میں اختراع کے لئے افراد اور اسٹارٹ اپ کو فروغ دیا جاسکے۔
ملک کے اسٹارٹ اپ اور اختراع کاروں کو فروغ دینے کے لئے ’ڈیئر ٹو ڈریم 2.0‘ ایک کھلا چیلنج ہے۔ یہ اسکیم جیتنے والوں کا فیصلہ ماہرین کی ایک کمیٹی کے ذریعے مناسب ارتقا کے بعد کیا جائے گا۔اسٹارٹ اپ کے لئے انعامی رقم 10 لاکھ روپے اور انفرادی زمرے کے لئے انعامی رقم 5 لاکھ روپے ہوگی جو جیتنے والوں کو دی جائے گی۔
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے اِگ نیٹیڈ مائنڈس یعنی تجربے کار ذہین چاہے وہ اختراع کار ہو یا اسٹارٹ اپ ہوں کے لئے مقابلے کا اعلان کرنے پر اپنی خوشی ظاہر کی ہے۔ اس کے بارے میں تفصیلی جانکاری جلد ہی ڈی آر ڈی اور کی ویب سائٹwww.drdo.gov.in پر دستیاب ہوجائیں گی۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
28-07-2020
U-4191
(Release ID: 1641972)
Visitor Counter : 249